کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،23, فروری,2024ء)— تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی ایک اور واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔رضوان محمود سکنہ ممیام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ چھ سال سے اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز اپنے گھر آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور میرا سامان بکھرا پڑا تھا، پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ایل ای ڈی دو عدد،سلائی مشین راکٹ ہمراہ موٹر،پسٹل 30بور، دوعدد طلائی انگوٹھیاں،استری دو عدد،فین ہیٹر،سامان بجلی،ڈیجیٹل کیمرہ ایک عدد،بجلی کا سٹیپ لیزرگھر سے غائب پائے گئے جنہیں نامعلوم ملزمان میری عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, February 23, 2024)- In another incident of theft in the limits of Kallar Syedan police station, unknown thieves took away goods worth lakhs of rupees. Rizwan Mahmood of Mamyam made a statement while registering the case. He said that I have been living in Rawalpindi with my family for the past six years. When I came to my house, the locks of the house were broken and my belongings were scattered. LCD, Sewing machine, motor, pistol 30 bore, two gold rings, two irons, fan heater, electric equipment, digital camera one, and electric step were found missing from the house, which have been stolen by unknown suspects taking advantage of my absence. Police are investigating the incident.
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے یوسی نلہ مسلماناں کی ڈہوک بنگیال میں پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ مکمل کر لیا
Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan has completed a clean drinking water project in UC Nala Muslimana Dhok Bangyal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،23, فروری,2024ء)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے یوسی نلہ مسلماناں کی ڈہوک بنگیال میں پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ مکمل کر کیا جس پر 9 لاکھ کی لاگت آئی ہے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان کے مطابق کلرسیداں کی دوردشوار پہاڑی یوسی میں صاف پانی کا حصول تقریبا ناممکن ہے بیشتر علاقے صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں نلہ مسلماناں کی ڈہوک بنگیال کے رہائشیوں نے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے الخدمت سے رجوع کیا جس پر الخدمت فاونڈیشن نے 230 فٹ گہرا بور کروا کے مقامی لوگوں کا قیام پاکستان سے قبل کا پانی کا مسئلہ حل کر دیا جس پر نو لاکھ کی لاگت آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کام مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے کیا ہے جس کے لیئے رنگ و نسل زبان نہیں دیکھتے اس سے چند ماہ قبل ہی الخدمت نے تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں بھی لاکھوں کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے وہاں صاف اور میٹھا پانی مہیا کیا ہے نلہ مسلماناں ہمارا دوسرا پراجیکٹ تھا جبکہ ہم تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لیئے کوشاں ہیں۔
ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ملزمان سبحان صفدر اور نعمان نے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف کیا
Suspects Subhan Safdar and Nauman, who were arrested in the robbery incident, disclosed during physical remand
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،23, فروری,2024ء)—کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ملزمان سبحان صفدر اور نعمان نے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 17دسمبر 2023کی شب کرائے کے مکان میں رہائشی پذیر میاں بیوی کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی جبکہ نیچے والی منزل میں رہائش پذیر ایک فیملی کو بھی لوٹا تھا۔
دو کھاد ڈیلروں سے کھاد کے سمپل لے کر انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیئے لاہور اور راولپنڈی روانہ کر دیا گیا
Fertilizer samples were taken from two fertilizer dealers and sent to Lahore and Rawalpindi for laboratory testing.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،23, فروری,2024ء)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں نے چوآخالصہ اور مرید چوک کلرسیداں کے دو کھاد ڈیلروں سے کھاد کے سمپل لے کر انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیئے لاہور اور راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔