DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Choa Khalsa bridge being knocked down to construct new bridge
کلر سیداں: چوآ خالصہ پل نئے پل کی تعمیر کے لیے گرایا جا رہا ہے۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 فروری 2024) – نئے پل کی تعمیر کے لیے چوآ خالصہ پل کو گرایا جا رہا ہے۔
مقامی حکام، کمیونٹی رہنما، اور رہائشی اس منصوبے کے آغاز کا مشاہدہ کرنے کے لیے تعمیراتی جگہ پر جمع ہوئے، جس کا مقصد چوا خالصہ کو اس کے پڑوسی علاقوں سے ملانے والا ایک جدید پل بنانا ہے۔ یہ تعمیر کنیکٹیویٹی کو بڑھانے، ہموار نقل و حمل کو آسان بنانے اور خطے کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔
چوآ خالصہ کمیونٹی نے نئی ترقی کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا، یہ امید کرتے ہوئے کہ یہ پل نہ صرف نقل و حمل کو ہموار کرے گا بلکہ علاقے کے سماجی و اقتصادی منظرنامے میں بھی مثبت تبدیلیاں لائے گا۔
تعمیراتی کام مرحلہ وار آگے بڑھنے کے لیے طے شدہ ہے، اس پل کی تکمیل چوآ خالصہ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہونے کی امید ہے، اور اسے خطے میں نقل و حمل کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ مزید مربوط کرے گا۔ مقامی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تعمیراتی اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے اس منصوبے کو موثر طریقے سے انجام دیا جائے گا۔
جیسے جیسے پروجیکٹ سامنے آتا ہے، رہائشیوں کو بے تابی سے ان مثبت تبدیلیوں کا انتظار ہے جو نیا پل چوآ خالصہ میں لائے گا، جو خطے میں ترقی اور پیشرفت کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید تقویت بخشے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, February 2024) – the Choa Khalsa bridge is being knocked down to construct a new bridge.
Local authorities, community leaders, and residents gathered at the construction site to witness the initiation of the project, which aims to build a modern bridge connecting Choa Khalsa to its neighboring areas. The construction is set to enhance connectivity, facilitate smoother transportation, and contribute to the overall development of the region.
The Choa Khalsa community expressed enthusiasm for the new development, anticipating that the bridge would not only streamline transportation but also bring about positive changes in the socio-economic landscape of the area.
Construction work is scheduled to progress in phases, with the completion of the bridge expected to be a milestone for Choa Khalsa, further integrating it with the broader network of transportation in the region. The local administration has assured that the project will be executed efficiently, adhering to the highest standards of construction and safety.
As the project unfolds, residents eagerly await the positive transformations the new bridge will bring to Choa Khalsa, reinforcing its position as a hub for growth and progress in the region.
انتخابات میں سیاسی جماعتیں مقبولیت میں سر فہرست،پاکستان پیپلز پارٹی کی ووٹوں میں نمایاں کمی،ٹی ایل پی کی پیش قدمی،دیگر مذہبی جماعتوں کی انتہائی مایوس کن کارکردگی رہی
In the elections, political parties were at the top in popularity, Pakistan People’s Party’s votes decreased significantly, TLP’s advance, and other religious parties’ performance was very disappointing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،13, فروری,2024ء)—8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی جماعتیں مقبولیت میں سر فہرست،پاکستان پیپلز پارٹی کی ووٹوں میں نمایاں کمی،ٹی ایل پی کی پیش قدمی،دیگر مذہبی جماعتوں کی انتہائی مایوس کن کارکردگی رہی،درجن کے قریب امیدواروں نے ٹکٹ کے لیئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں درخواستیں جمع کروائی تھیں مگر مسلم لیگ ن نے 34 سالہ نوجوان راجہ اسامہ سرور کو پارٹی امیدوار نامزد کیا اس فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے اندر سے مزاحمت کھل کر سامنے آئی جس کے نتیجے میں کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔انہیں جن حلقوں اور شخصیات نے حمایت کا یقین دلایا تھا وہ اپنے عہد پر قائم نہ رہے اور محمود شوکت بھٹی 14838 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور کا راستہ روکنے میں ناکام رہے۔راجہ اسامہ سرور نے ریکارڈ ایک لاکھ انچاس ہزار دوسو پچاس ووٹ حاصل کیئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد ووٹ لے کر بھی ناکام رہے۔ ٹی ایل پی کے امیدوار جاوید اختر عباسی نے اکتیس ہزار آٹھ سو جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ سولہ ہزار پانچ سو کے قریب ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔انہوں نے گزشتہ انتخابات سے آٹھ ہزار سے بھی کم ووٹ حاصل کیئے،محمود شوکت بھٹی پانچویں اور جماعت اسلامی کے محمد سفیان ایک ہزار ووٹوں سے چھٹے نمبر پر رہے تحریک نوجوانان پاکستان کے نوید اقبال نے نو سو اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد عثمان نے دوسو اسی ووٹ حاصل کیئے تاہم مسلم لیگ ن کو کلرسیداں و کہوٹہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دباؤ اور پابندیوں کے باوجود نہ صرف بہتر نتائج حاصل کیئے بلکہ اس نے ماضی کی برتری کو قائم رکھتے ہوئے اس میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیا جبکہ مسلم لیگ ن کو مخالفین کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت کے آزاد امیدواروں اور اپنی آستین میں چھپے لوگوں کے وار بھی سہنا پڑے۔
حالیہ عام انتخابات میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار اسمبلیوں میں پہنچ گئے
In the recent general elections, two candidates from Kallar Syedan arrive at the assemblies
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،13, فروری,2024ء)—حالیہ عام انتخابات میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار اسمبلیوں میں پہنچ گئے کلرسیداں کے گاؤں بھکڑال سے تعلق رکھنے والے انجینئر قمراسلام راجہ این اے 53 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے یہ 2018 میں انتخابی ٹکٹ لینے لاہور گئے ہوئے تھے جہاں نیب نے انہیں گرفتار کر کے انہیں انتخابی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ دوسرے منتخب رکن اسمبلی کلرسیداں کے گاؤں سموٹ کے کرنل محمد شبیر اعوان ہیں جنہیں پی ٹی آئی کی نامزدگی حاصل تھی انہوں نے ڈرل مشین کے نشان پر الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی یہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر یہاں سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اس طرح کلرسیداں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی مل گئی۔
عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی ملی ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔انجینئر قمراسلام راجہ
Success has been achieved with the full support of the people, We will not disappoint the people. Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،13, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ اور چوہدری نعیم اعجاز نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی ملی ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرنل صبح صادق کی قیادت میں ملنے والے یوسی تخت پڑی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی محرومیوں کے ازالے کا اللہ تعالی نے موقع دیاہے مرکز و پنجاب میں مسلم لیگ حکومتیں بنانے جا رہی ہے ہم دن رات کام کرکے مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر اعتراض اٹھانے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جس الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں انتخابات کروائے اسی نے پنجاب میں بھی کروائے ہیں جہاں یہ جیت جائیں وہاں سب ٹھیک جہاں ہار جائیں وہاں رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔مخالفین عوامی فیصلے کو قبول کرکے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں ہم ان کی طرح باتیں نہیں عملی کام کرکے دکھائیں گے۔
سعید اکبر کیانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سکرانہ میں ادا کی جائے گی
The mother of Saeed Kiyani Akbar passed away in village Sakrana
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 فروری 2024) –پولیس چوکی سکھو کے انچارج سعید اکبر کیانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج دن دو بجے چوآخالصہ کے قریب گاؤں سکرانہ میں ادا کی جائے گی۔