AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Journalists are the fourth pillar of the state, so they should be given their right

صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں تو ان کو ان کا حق دیا جائے

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،08, فروری,2024ء) — چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ نے کہا ہے کہ سیاست دان اور ریاست کے دیگر ادارے صحافت کو صرف چوتھا ستون کہتے ہیں مانتے نہیں۔ اگر صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں تو ان کو ان کا حق دیا جائے۔ صحافی تنظیمیں ایک عرصہ سے اپنے حقوق مانگ رہی ہیں لیکن ابھی تک انھیں ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔مقننہ،عدلیہ اور انتظامیہ ریاست کے تین ستون ہیں اور یہ تینوں ستوں ببانگ دہل اپنا حق لیتے ہیں۔ مقننہ کے ممبران بھاری مراعات کے ساتھ ساتھ لگژری گاڑیاں انجوائے کرتے ہیں اسی طرح عدلیہ سے وابستہ افراد کو بھی بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں۔انتظامیہ کو بھی تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں لیکن صحافیوں کو نہ حکومت کی طرف سے اور نہ ہی اخبارات کے مالکان کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو بھی حکومت کی طرف سے تنخواہیں دی جائیں۔ سینئر صحافیوں کی مراعات میں اضافہ کیا جائے۔ اس شعبہ کو بھی عزت دی جائے اور مالی منفعت دی جائے تا کہ اس میں موجود خرابیوں کو دور کیا جا سکے۔ جس وقت معاشرے ایک طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا تو پھر اس شعبے میں بگاڑ پیدا ہو گا جو پوری سوسائٹی کیلئے مضر ہو گا۔ لہذا ہم حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق سے مطالبہ کرتے ہیں ہ ریاست بھر کے تمام صحافیوں کو تجربہ کی بنیاد پر تنخواہیں دی جائیں اور ریٹائرڈ صحافیوں کو پنشن و مراعات دی جائیں۔اگر حکومت تنخواہ نہیں دے سکتی تو صحافیوں کو معاشرے میں موجود ہر سہولت فری دی جائے۔ صحافیوں کیلئے علاج فری ہو،ان کے بچوں کے لئے تعلیم فری ہو۔مکان فری ہو بجلی و گیس کے بل معاف ہوں اسی طرح کرایہ و دیگر ضرورت زبدگی کا بوجھ بھی حکومت وقت اٹھایا کرے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صحافیوں کے ان مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔بصورت دیگر ہر ضلع میں موجود صحافی ہڑتال کریں گے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill., 08, February 2024) The President of Chakswari Press Club Muhammad Iqbal Khawaja has said that politicians and other institutions of the state call journalism only the fourth pillar and does not believe it. If journalists are the fourth pillar of the state, then they should be given their rights. Journalist organizations have been demanding their rights for a long time, but they have not been given their rights yet. Legislature, Judiciary, and Administration are the three pillars of the state and these three pillars take their rights. Members of the Legislature enjoy luxury cars along with heavy perks, similarly, those associated with the Judiciary are also given huge salaries and perks. The administration is also given salaries and perks, but journalists are neither from the government nor the newspapers. We demand that journalists should also be given salaries by the government. The privileges of senior journalists should be increased. This sector should also be respected and given financial benefits so that the defects in it can be removed. When a section of the society is discriminated against, then there will be a distortion in that sector which will be harmful for the whole society. Therefore, we demand from Prime Minister Chaudhry Anwar-ul-Haq, the government of Azad Jammu and Kashmir, that all journalists across the state should be given salaries based on experience and retired journalists should be given pensions and benefits. If the government cannot pay salaries, then journalists Every facility in the society should be given free. Treatment should be free for journalists, education should be free for their children, housing should be free, and electricity and gas bills should be waived, similarly, the government should take the burden of rent and other necessities. We hope that these demands of journalists will be met. Otherwise, journalists in every district will go on strike.


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،08, فروری,2024ء) —برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت کونسلر چودھری فرید حسین نے اپنے والد گرامی چودھری عبدالمجید مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیا جس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال،ڈسٹرکٹ کونسلر و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چودھری مشتاق احمد،الفلاح سوسائٹی کے صدر چودھری عبدالقیوم،باوا محمد شریف،نمبردار چودھری محمد اکرم،لیاقت مغل چئیرمین مقامی کمیٹی زکوۃ و عشر،سابق امیدوار اسمبلی چودھری محبوب اصغر، راجہ مروت خان، چئیرمین برکت، راجہ واجد سہگل، آکاش چودھری اور دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ختم شریف کی دعا مولانا عبدالغفور نے فرمائی۔ اس سے قبل چودھری عبدالمجید مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے حافظ نوید حسین چودھری نے ختم شریف پڑھا اور ہدیہء نعت بھی پیش کیا۔چودھری عبدالمجید مرحوم ایک خدا ترس انسان تھے اور انھوں نے ہمیشہ انسانوں کے ساتھ نیکی کی کوشش کی۔ ان کے صاحبزادے کونسلرچودھری فرید حسین نے چودھری عبدالمجید کے نام پر لنگر بھی چلا رکھا ہے جس میں ہر روز کم و بیش چار سوافراد کھانا کھاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،08, فروری,2024ء) —چودھری شبیر نگیالوی صد رانجمن تاجراں حمید آبادچکسواری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تاجروں نے اپنے کاروبار رجا کارانہ طور پر بند کر کے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بجلی بلوں کے بائیکاٹ کی تحریک صرف ہماری نہیں بلکہ یہ شعبہء زندگی کے ہر شخص کی تحریک ہے۔ اہلیان چکسواری اور سو ل سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا اور احتجاج کو کامیاب بنایا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم چھ ماہ سے اس تحریک کو چلا رہے ہیں۔ تاجر تنظیموں شروع میں ہمارا ساتھ دیا بعد میں بائیکاٹ کیا لیکن ہم نے اپنا سفر جاری رکھا اور کل کے دن کے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ عوام اور تاجر ہمارے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں صرف حمید آباد کی تاجر برادری کا صدر نہیں ہوں بلکہ آپ سب کا نمائندہ ہوں۔آپ جب بھی مجھے پکاریں گے میں آپ کے حقوق کیلئے کھڑا رہوں گا۔ہم تحریک چلانا بھی جانتے ہیں اور مزاحمت کرنا بھی جانتے ہیں۔ ہم انتظامیہ،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے گزشتہ روز احتجاج میں ہمارا ساتھ دیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button