AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Kashmir Solidarity Day was celebrated with enthusiasm in Municipal Committee Chakswari.

میونسپل کمیٹی چکسواری میں یوم یکجہتی ء کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) —میونسپل کمیٹی چکسواری میں یوم یکجہتی ء کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔تقریب میں 9بج کر 58منٹ پر کامشی اختیار کی گئی اور سائرن بجائے گئے۔قومی ترانہ اور ریاستی ترانہ کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔ اس کے بعد تحصیلدار اسلام گڑھ ھمام شفیق کیانی اورچئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے پرچم کشائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار حمام شفیق کیانی نے کہا کہ سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ اس پروقار تقریب میں شریک ہوئے۔ آج کا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آج اس سائیڈ کا کشمیریہو یا دوسری سائیڈ کا کشمیری ہو۔اس طرف کا پاکستانی ہو یا دنیا بھر میں بسنے والے لوگ جو دو قومی نظریہ پر یقین رکھتا ہے وہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ آج کا دن کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کے دن پاکستان،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں ننانوے فیصد سے زائد لوگ کشمیریوں کیساتھ یکجہتی منا رہے ہیں۔اس دن کو منانے کا ایک ہی مطلب ہے کہ بھارت کو باور کروایا جائے کہ جب تک کشمیر مکمل آزاد نہیں ہو جاتا اور دو قومی نظریہ مکمل نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بحیثیت کشمیری ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اس پار آزادی کی سانس لے رہے ہیں جب کہ اس طرف بھارت کے مقبوضہ بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کرنی چاہیے۔دعا کرتے ہیں کہ اس پار بسنے والے کشمیریوں کو بھی اللہ تعالیٰ جلد از جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے آمین۔تقریب سے چودھری نعیم حسین روپیال چئیرمین میونسپل کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں،چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد اسرا خالق چودھری،چئیرمین یو سی فیض پور حاجی منیر حسین،تمام کونسلرز اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آخر میں مولانا طیب عثمان صدیقی نے کشمیریوں کی مکمل آزادی،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کے استحکام کیلئے دعا فرمائی۔ اس تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان،خواجہ محمد ایوب،وائیس چئیرمین حاجی تاسب حسین چودھری،مرکزی انجمن تاجراں (منیر سیٹھی گروپ)کے صدر منیر حسین سیٹھی،سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،نائب صدر حاجی شفیق الرحمان،ڈپٹی سیکرٹری قاضی قدیر احمد،مرکزی انجمن تاجراں (چودھری عبدالشکور گروپ)سیکرٹری جنرل و کونسلر خواجہ رضوان لون،نائب صدور چودھری محمد اشرف،قاضی اللہ دتہ،حاجی ملتان خان،ڈپٹی سیکرٹری مالیات خواجہ غضنفر عرف ولی،ڈپٹی سیکرٹری عبدالباری خان،راجہ رئیس احمد صدر ایلمونیم و ووڈ ورکس،عمران شاہ،پلاک سے کونسلر ندیم تاسب،محمد یعقوب پلاکوی،چودھری تاسب حسین ایک بڑے قافلے کے ساتھ شریک ہوئے۔یونین کونسل فیض پور شریف،میونسپل کمیٹی چکسواری کے کونسلرز محمد ساجد نظامی،کونسلر سفیان ایوب،کونسلر چودھری زبیر ایڈووکیٹ،کونسلر حمزہ رزاق،کونسلر ماسٹر چودھری یاسین،کونسلر خواجہ رضوان لون اور دیگر کونسلرز نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) — چودھری قاسم مجید وزیر امور منگلا ڈیم چودھری قاسم مجید نے اپنا ایک اور انتخابی وعدہ پورا کر دیا۔ بلدیاتی الیکشن میں چودھری قاسم مجید نے سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفرازخان،کونسلر محمد ساجد نظامی،راجہ نثار احمد خان سے وعدہ کیا تھا کہ بڑوٹیاں کی مین روڈ بنائیں گے۔ چودھری قاسم مجید نے اپنے انتخابی منشور کو پایہء تکمیل تک پہنچاتے ہوئے گزشتہ دنوں سڑک کا کام شروع کروا دیا۔اہلیان علاقہ راجہ مروت خان،راجہ سعید انور،راجہ کامران،راجہ شاہد خالد،راجہ اظہر خالد اور دیگر نے وزیر حکومت چودھری قاسم مجید،چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال،سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان اور کونسلر محمد ساجد نظامی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے اس روڈ کا کام مکمل ہوا۔راجہ مروت خان اور راجہ سعید انور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک جو کام ہوا ہے وہ بہت معیاری ہے۔ورک آرڈر کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔ انتہائی پائیدار کام کروایا جا رہا ہے۔ اس سڑک کی تکمیل کا سارا کریڈٹ راجہ گلفراز خان کو جاتا ہے جنھوں نے دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) —جموں کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورایکشن کمیٹی چکسواری کی کال پرچکسواری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،سینکڑوں افرادسڑکوں پرنکل آئے حمیدآبادمیں مکمل شٹرڈاؤن،چکسواری میں دکانداروں نے رضاکارانہ طورپردوگھنٹے دکانیں بندرکھیں مظاہرین کی فلک شگاف نعرہ بازی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان جموں کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورایکشن کمیٹی چکسواری کی کال پرچکسواری میں یوم عوامی حقوق بھرپوراندازمیں منایاگیا۔چکسواری بازارمیں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔چکسواری میں دکانداروں نے رضاکارانہ طورپردوگھنٹے دکانیں بندرکھیں جبکہ حمیدآباد بازار میں مکمل شٹرڈاؤن کیاگیا۔ایکشن کمیٹی چکسواری نے احتجاجی ریلی نکالی جوحمیدآبادچوک سے شروع ہوئی اورچکسواری بازارکاچکرلگانے کے بعدزاہدی چوک پہنچی۔احتشام الحق خواجہ،چودھری شبیرحسین نگیال،محمدشعیب خواجہ ایڈوووکیٹ،انجینئرعلی زین،راجہ علی اصغر،حاجی واحدمغل، شہزادعظیم اوردیگرنے خطاب کیااورکہاکہ چکسواری کے باشعورعوام نے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپورشرکت کی جو ظالم حکمرانوں اور ان کے آقاؤں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ اہل چکسواری خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے چھ ماہ سے بجلی بلات کابائیکاٹ جاری رکھاہواہے پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی، گندم کے آٹے پر سبسڈی کی بحالی، طلبہ یونینز کے انتخابات کے انعقاد، رٹھوعہ چک ہریام پل کی تکمیل، متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات جیسے عوامی مطالبات کے لیے یاست بھر میں احتجاج/ تحریک گذشتہ چھ ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے ریاستی تاریخ میں عوام کی طرف سے اس قدر منظم جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ عوام علاقہ نے حسب سابق عوامی حقوق کی تحریک کا ساتھ دیا تو وہ وقت دور نہیں جب عوام کی خوش حالی کا دور شروع ہو گا اور احساس عدم تحفظ کے تحت ریاست کے نوجوانوں کو دیار غیر میں نہیں جانا پڑے گا۔عوامی حقوق کی تحریک کے قائدین کوئی ذاتی مفاد یا مقصد نہیں رکھتے۔ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی بساط کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اہل چک سواری بجلی بلات کا بائیکاٹ جاری رکھیں


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) — سالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف کے ایم ڈی اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں 5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے5 فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے آج اہل پاکستان یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پراس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریو ں کے ساتھ ہے 5فروری 1990ء کوقاضی حسین احمدمرحوم کی کال پراہل کشمیر کے ساتھ اظہاریک جہتی کرنے مقصدپوری دنیاکوبھارت کے اسلام عالم اسلام پاکستان اوراہل کشمیرکے خلاف ناپاک عزائم سے آگاہ کرناتھاکشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری تحریک آزادی کشمیرکی بھرپورحمایت کرناتھا ا انہو ں نے ان خیالات کااظہارسالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں منعقدہ یوم اظہاریک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے ادارے کے پرنسپل انجینئرحافظ شہریاربسمل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھرمیں ہونے والی تقریبات سے مظلوم کشمیر یوں کوحوصلہ ملے گااوردنیاکوایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہانہیں ہیں بلکہ پاکستان اورکشمیرکابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے پوری ملت اسلامیہ ان کی پشت پر کھڑی ہے بھارت نے ہرحربہ اختیار کیاہرظلم کیامگرکشمیریوں کے جذبہ حریت کوسرد نہ کرسکامقبوضہ کی آزادی تک آزادی کی جدوجہدجاری رہے گی شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی جنت کسی کافرکوملی ہے نہ ملے گی 5 فروری کی تاریخی دن کشمیری عوام کویہ پیغام ملناچاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرمیں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اورآزادکشمیر اوردنیابھرمیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری عوام ہرمشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں حق خوداراد یت کشمیریوں کاحق ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام ہے پورے ملک میں 1990ء سے 5 فروری جس کاآغاز قاضی حسین احمدنے کیاتھاقومی جوش وجذبے سے منایاجاتاہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہدجاری ہے اورکشمیریو ں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کوکسی صورت قبول نہیں کیایہ کشمیریوں کی کی قربانیوں کاثمرہے کہ آج مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پوری دنیامیں آوازیں بلندہورہی ہیں جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجودرہے گی جنوبی ایشیامیں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتاتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیامحمدزیام طالب علم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی افسہ نور جماعت ششم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاطالبات افسہ نور صفہ نور علیشبہ پرویز ایمان اصرار نے پاکستان اورکشمیر کے قومی ترانے پیش کیے صفہ نور افسہ نور علیشبہ پرویز اوردیگر نے ملی نغمے پیش کیے طلبہ آریان حمزہ اقبال محمدبلال آذان ایوب عظمت عبداللہ اورطالبات بی بی نستہ ایمان اصرار صٖفہ نور افسہ نورشمسہ وقار نے تقریریں کیں تقریب کے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اورمقبوضہ کشمیر سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی پرنسپل ادارہ حافظ شہریاربسمل نے د عاکرائی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) — چکسواری کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت کونسلر چودھری فرید حسین نے چکسواری پریس کلب کا دورہ کیا۔نو منتخب صدر محمد اقبال خواجہ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔چودھری فرید حسین نے چکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتوں کے نمائندے مل کر کام کریں۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی روات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔سیاست میں آنے کا مقصدعوامی فلاح وبہبود ہے۔یہ سفر جاری رکھیں گے۔مخالفتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ریاستی شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ایک طویل عرصہ بعد بلدیاتی الیکشن تو کروا دئیے گئے لیکن منتخب ہونے والے کونسلرز کو ان کے اختیارات نہیں دئیے گئے۔ موجودہ حکومت کونسلرز کو فنڈز بھی نہیں دے رہی۔ ہم نے اپنے وسائل سے اپنے وارڈ کی صفائی کروائی ہے۔نالیوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان کو صاف بھی کروایا ہے۔دستیاب وسائل میں اپنے وارڈ کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔8فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی فتح یاب ہو گی۔ مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد پاکستان میں تعمیر و ترقی کے رکے ہوئے سفر کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ ہمیں مفاہمتی سیاست کو فروغ دینا چاہیے۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے معاشرے کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) —چودھری محمد ناظم اور چیئرمین عرفان نواب کے بھائی اور چکسواری پریس کلب کے نائب صدر چودھری الطاف احمد کے بھانجے چودھری محمد اعظم گزشتہ روز قضائے الہٰی سے وفات پا گئے تھیان کی نماز جنازہ ایسر جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،کونسلرحضرات،وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد اعظم کی وفات پر وزیر امور منگلا ڈیم چودھری قاسم مجید،چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال،چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار خالق، مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے نائب صدر چودھری محمد اشرف،سرپرست اعلیٰ عنصر محمودغزالی،کونسلر ماسٹر محمد اکرم،کونسلر چودھری فرید حسین،چئیرمین چودھری برکت حسین اور دیگر چودھری محمد ناظم اور عرفان نواب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو اس کا بہتر اجر عطا فرمائے اور محمد اعظم کی مغفرت فرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) —مسئلہ کشمیر ایک نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے،بھارت نے آج تک کشمیریوں کے حق ارادیت کو تسلیم نہیں کیا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبل اور سلامتی کونسل میں کشمیریوں کے حق خودارادیت دینے کی خاطر لاتعداد قراردادیں پاس کی گئیں، مگر بھارت نے اتنے بڑے فورم پر ان پاس شدہ قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا ایک نہ مٹنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، بھارت کے اسی ظلم و بربریت کے خلاف اور پوری دنیا میں معصوم و مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر وطن عزیز پاکستان میں 5 فروری 1990ء سے تسلسل کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، اس دن پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، اس دن ملک بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمنار منعقد کر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہم کسی صورت بھی انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار جماعت اسلام کے امیر جناب قاضی حسین احمد صاحب نے کشمیر میں مسلح عسکری تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے منایا، اور پھر اس کے بعد 2004ء سے وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے دور سے یہ دن سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چکسواری جناب شفقات حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اے ای اوپرائمری مدارس چکسواری غربی کے طلباء اور اساتذہ سے منعقدہ ایک نشست کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کی سنگینی کو اجاگر کرنے کی خاطر پاک فوج کا کردار بہت اہم ہے، ورکنگ باونڈری ہو،کنٹرول لائن ہو یا سیاہ چین کا بلند ترین محاذ ہو،پاک فوج کے آفسران اور جوانوں نے اپنا خون دیکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہیہ دن اب قومی و بین الا قوامی حیثیت اختیار کر چکا ہے،اس دن دنیا بھر کیکشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنا احتجاج کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ یوں تو ایک عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کے حساب سے قابض فوج تعینات ہے، اور انھوں نے بے گناہ کشمیریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے،مگر اس ظلم و ستم نے 5 اگست 2019ء کے بعد ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے، اس روز بھورت نے اپنے ہی آئین۔کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئیکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی،اور اسے اپنے جغرافیہ میں ضم کر لیا، کشمیری لیڈروں کو پابند سلاسل کر دیا،اور دنیا سے ان۔کا رابطہ کاٹنے کے لیے کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس ختم کر دی،اور یوں کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ گل کر دیا،5 اگست 2019ء کو کشمیر میں کرفیو لگا کر تقسیم کشمیر کا فارمولا پیش کر کے اپنی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 اور A35 کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔انھوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں اقوم متحدہ، عالم اسلام اور دیگر اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں، کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے قابض افواج کو بھارت سے نکالا جائے، اور کشمیر کو آزاد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،06, فروری,2024ء) — سرپرست اعلیٰ پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان نے میرا پنڈخورد کے مقام پر ان کی گاڑی کو زور سے ٹکر ماری جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ شدید ٹکر کے باوجود موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا عنصر محمود غزالی نے موٹر سائیکل سوار کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور آئندہ تیز رفتاری سے اجتناب کرنے پر اپنی گاڑی کے کم از کم 70ہزار کے نقصان پر معاف کر دیا انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے شدید حادثہ کے بعد جانی طور پر محفوظ رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button