مٹور (نمائندہ پو ٹھوارکوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2024) فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم امیدوار برائے MNAحلقہ این اے اکاون،لالہ ایوب، عتیق جنجوعہ اور والی بال میچ میں بطورمہمان خصوصی شرکت، فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعام دیا، تماشیوں سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے۔ آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں۔ کوئی اپنی فٹنس کے لئے والی بال،کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لڑکے لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں۔ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں۔ کھیلوں میں بچوں، لڑکے، لڑکیوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جیت کر ہر یوسی لڑکوں کے لیے کھیل کا میدان بناوں گا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, February 5, 2024) Raja Tariq Azim candidate for MNA Constituency NA51, along with Lala Ayub, Atiq Janjua, were special guests in the volleyball match, awarded the final winning team, addressing the audience, he said that sports are very important for human life. It is necessary and useful, it maintains the health and fitness of a person. Many games have come in today’s modern era. Some adopt volleyball, and cricket for their fitness, some play hockey and some add football-related sports to their life. To develop agility in today’s children, they should be involved in sports so that they can be agile. In sports, children, boys, and girls are made to exercise, which creates strength in their size and benefits the bones.
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی زیر قیادت اہم اجلاس کہوٹ سے بڑا قافلہ اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مری روانہ ہوگا
The important meeting led by Dr. Muhammad Arif Qureshi, convey will leave for Murree in large numbers to welcome its leader
مٹور (نمائندہ پو ٹھوارکوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2024) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا حلقہ NA51 مری میں جلسہ سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی زیر قیادت اہم اجلاس کہوٹ سے بڑا قافلہ اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مری روانہ ہوگا اجلاس میں تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی مقامی قیادت ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ جلوس آج5فروری صبح 9:30 بجے پنجاڑ چوک سے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی قیادت میں مٹور سے آنے والے بڑے جلوس کے ساتھ روانہ ہو گا ٹرانسپورٹ(بسوں)کا انظام کیا گیا ھے تاہم ذاتی گاڑیاں رکھنے والے تمام افراد سے گزارش ھے کہ وہ اپنے قاید کے والہانہ استقبال کیلئے اپنی گاڑیوں کو جلوس کی رونق ضرور بنائیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف جلسہ میں حلقہ این اے 51 کے لیے میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے اس سے قبل بھی پاکستان کو مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے ترقی پذیر بنایا اور اب بھی وہی بنائیں گے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے انکو سننے کے لیے تمام ورکرز کارکنان لازمی شرکت کریں اس موقع پر عبد القدوس عباسی، رفاقت جنجوعہ، شیخ خالد، راجہ خالد جنجوعہ، ماسٹر ابرار جنجوعہ،کونسلر راجہ فیصل عزیز، کونسلر سید ذرین شاہ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔