کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،05, فروری,2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی کا کلر سیداں میں پاور شو،آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل بلاول بھٹو کے جاری کردہ دس نقات میں ہے۔انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نہ صرف ماضی کی محرومیوں اور مسائل کا حل ہے بلکہ اس سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد ملے گی۔صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں دیگر جماعتوں کے کارکن بھی مثبت تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔اس موقع پر سابق ضلعی صدور شوکت علی عباسی، غلام مرتضیٰ ستی، چوہدری محمد ایوب، آصف شفیق ستی، امیدوار حلقہ پی پی 6ہمایوں نصیر ستی،راجہ قمر مسعود،محمد اعجاز بٹ، راجہ نوید، عاطف اعجاز بٹ، راجہ غلام قنبر،وحید یونس ستی،انجئینر نزاکت کیانی،اور اظہر محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا۔حلقہ این اے 51کی امیدوار مہرین انور راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے پانچ بار مسلم لیگ ن کے لوگوں کو منتخب کیا،شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم رہے مگر حلقے میں کوئی تبدیلی نہ ہو سکی۔لہذا اب وقت ہے کہ عوام اس سوچ کو بدلیں جب یہ اپنی سوچ تبدیل کریں گے تو ان کے حالات بھی بدل جائیں گے۔یہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار نسل در نسل سے پیپلز پارٹی سے ہیں جبکہ مخالفین اچھل کود کر کئی جماعتیں تبدیل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی لیڈر ہیں ہم نے ماضی میں قوم کے مسائل حل کیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا عوام ہمیں کامیاب کریں ہم انہیں تین سو یونٹ تک بجلی فری مہیا کریں گے،انہوں نے کہا کہ شیر بڑا خوبصورت جانور ہے مگر یہ جنگلوں میں اچھا لگتا ہے اگر اسے شہروں میں لایا گیا تو اس سے شہر تباہ و برباد ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیر اب کمان میں آچکا ہے آٹھ فرور ی کو تیر اپنے ہداف حاصل کرے گا ہم مفلسی کا خاتمہ کریں گے۔اگر اس بار بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی نہ ملی تو پھر ملک بھر میں قوم کو طویل اندھیروں کے راج کا سامناکرنا پڑے گا۔حلقہ پی پی 7کے امیدوار چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ میرے تایا چوہدری خالد تین بار رکن اسمبلی رہے ہم بہت پہلے اقتدار کو انجوائے کر چکے ہیں اس بار اگر موقع ملا تو میں وعدہ کرتا ہوں کے ہمارے ساتھ پروٹوکول کی گاڑی نہیں ہو گی میں صرف مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،چوہدری خالد نے جو منصوبے دیے تھے ان کی بحالی چاہتا ہوں ہماری سیاست صاف ستھری سیاست ہے جبکہ مخالفین کی سیاست تھانے کچہری پر محیط ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ان کی کامیابی میں پیپلز پارٹی نے بڑا اہم کردار ادا کیا،اب وقت ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کااحسان چکائیں۔کرنل شبیر اعوان یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں جب یہ رکن اسمبلی تھے تو کوئی ایک پرائمری سکول بھی نہ بنا سکے میں نے دہشتگردی ایکٹ کو بھگتا ہے جبکہ مخالفین اس کے نام سے ہی بھاگ نکلے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے لوگ اپنے انتخابی نشان سے محروم ہیں یہ دکھی ہیں ہم ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہمارا اور ان کا ٹارگٹ ایک ہے،ان کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ یہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں اس سے انہیں مایوسی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کو یقین دلاتے ہیں کہ شیر کے امیدواروں کو جنگل سے باہر نہیں آنے دیں گے کیونکہ میں ایک اچھا شکاری بھی ہوں اور کارتوس بھی فروخت کرتا ہوں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, February 2024)- Power show of Pakistan Peoples Party in Kallar Syedan, former president of Azad Kashmir, Sardar Muhammad Yaqoob Khan addressed the gathering and said that all the problems facing the country. The solution is in the ten points issued by Bilawal Bhutto. The success of the People’s Party in the elections is not only a solution to the past deprivations and problems, but it will also help to solve the problems of Kashmir and Palestine. Not only the People’s Party. The workers of other parties should also make the candidates of the People’s Party successful with a huge majority for positive change. On this occasion, former district presidents Shaukat Ali Abbasi, Ghulam Murtaza Satti, Chaudhry Muhammad Ayub, Asif Shafiq Satti, candidate of constituency PP 6 Humayun Nasir Satti, Raja Qamar Masood, Mohammad Ejaz Butt, Raja Naveed, Atif Ejaz Butt, Raja Ghulam Qanbar, Waheed Younis Satti, Engineer Nizakat Kayani, and Azhar Mehmood Bhatti also spoke. Mehreen Anwar Raja, the candidate of Constituency NA-51, said that The people here elected the people of PML-N five times, Shahid Khaqan Abbasi was the prime minister but there was no change in the constituency. So now is the time for the people to change their thinking. The situation will also change. People’s Party candidates here are from the People’s Party from generation to generation, while the opponents have jumped and changed many parties. He said that Bilawal Bhutto is the real leader of the youth. He said that the lion is a beautiful animal, but it looks good in the forests, if it is brought to the cities, it will destroy the city. And they will be destroyed. He said that the arrow has now come to the bow. On February 8, the arrow will achieve its goal. We will end the bankruptcy. If Pakistan People’s Party does not succeed this time, then the people across the country will be defeated. will have to face a long reign of darkness. Candidate of PP-7 constituency Chaudhry Zaheer Mehmood said that my uncle Chaudhry Khalid was a member of the assembly three times. We have enjoyed power long ago. There will be no protocol vehicle with us, I just want to solve the problems, I want to restore the plans given by Chaudhry Khalid. Mentioning the candidate Raja Sagheer Ahmed, he said that the People’s Party played a very important role in his success in the by-elections, now it’s time that he repays the favor of the People’s Party. Colonel Shabbir Awan is promising to build a university when this member of the assembly. He said that today PTI people are deprived of their election symbol, it is sad, we are their pain. They feel that because our target and theirs are the same, it has become necessary for them to make the candidates of People’s Party successful in the elections, this will not disappoint them.
سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں واپسی کے پانچ ایام بعد کلر سیداں میں انٹری
Rentry of Ghulam Murtaza Satti to PPP after five years
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،05, فروری,2024ء)—سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں واپسی کے پانچ ایام بعد کلر سیداں میں انٹری،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا۔غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لیے خون دیا یہی لوگ اس ملک کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں۔بنگلہ دیش ہم سے بہت آگے نکل گیا،افغانستان نکلنے کی تیاری کر رہا ہے ہماری معشیت بیٹھ چکی ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں،سی پیک کا رخ پاکستان کے بجائے ایران کی طرف چل پڑا ہے۔یہ وہ حالات ہیں جو انتہائی مایوس کن اور کربناک ہیں،ملک کی موجود ہ صورتحال کا کوئی تو ذمہ دار ہو گا۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹم بم دیا ہم نے سرکاری درندوں کے ہاتھوں اسے قتل کر کے پاکستان کے مستقبل کو غیر محفوظ کیا،مجھے مختلف اطراف سے لالچ دیا گیا،پیشکشیں ہوئیں مگر میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں واپس آنا ضروری سمجھا۔166کے بیانات دینے والوں نے لوگوں کو مایوس کیا،میری خواہش ہے کہ حلقہ این اے 51اور پی پی 7کے لوگ آٹھ فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر چوہوں اور چوروں کو مسترد کریں یہ وقت ملک بچانے کا ہے پیپلز پارٹی ہی ملک بچائے گی۔
کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کے پاور شو کی جھلکیاں
Highlights of PPP’s power show in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،05, فروری,2024ء)—کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کے پاور شو کی جھلکیاں،پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں واپسی پر غلام مرتضیٰ ستی کا انتہائی والہانہ استقبال۔جلسے میں چوہدری نثار علی خان،راجہ پرویز اشرف اور چوہدری خالد مرحوم کے ترقیاتی کاموں کا بطور خاص ذکر کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شوکت علی عباسی نے کہا کہ عوام آزاد امیدواروں کے جھانسے میں نہ آئیں ان کو دیا جانے والا ووٹ ضائع کرنے کے مترادف ہے۔غلام مرتضی ستی نے آصف علی زرداری کو مجاہد اور مرد حر کہہ کر مخاطب کیا۔چوہدری ظہیر نے پوٹھوہاری زبان میں تقریر کرتے ہوئے مخالفین پر دلچسپ جملے کسے اور کہا کہ اس بار کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ہو گی،غلا م مرتضیٰ ستی اور آصف شفیق ستی کی حمایت سے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔اس سے قبل مہمانوں کو شاہ باغ سے ریلی کی شکل میں کلر سیداں لایا گیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51کا بڑا پاور شو آج جی پی او چوک مری میں ہو گا
The big power show of National Assembly Constituency NA-51 will be held today at GPO Chowk, Murree
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،05, فروری,2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51کا بڑا پاور شو آج جی پی او چوک مری میں ہو گا جس میں میاں نواز شریف،مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے۔پی پی 7کلر سیداں اور کہوٹہ سے مسلم لیگی کارکنان امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ صغیر احمد جبکہ پی پی 6کے کارکنان امیدوار حلقہ پی پی 6بلال یامین ستی کی قیادت میں جلسہ گاہ میں شریک ہوں گے۔
محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کا انتخابی اجتماع گاؤں موہڑہ حیال میں ہوا
Mahmood Shaukat Bhatti and Raja Nadeem Ahmed’s election meeting was held in Mohra Hayal village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،05, فروری,2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51اور پی پی 7کے آزاد امیدواروں محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کا انتخابی اجتماع گاؤں موہڑہ حیال میں ہوا جس میں چوہدری فیضی،چوہدری ندیم،چوہدری ضمیر،چوہدری وقاص الحسن، چوہدری احسان، چوہدری خضر،ظفر مغل، چوہدری یاسین اور دیگر نے محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان کیا۔محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ وہ انتخابات میں کلر سیداں کی آواز بنے ہیں زندگی بھر مسلم لیگ میں رہا کلر کے مسائل کے لیے قیادت سے ٹکٹ مانگا جو نہ دیا گیا۔یہ کلر سیداں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے میں اپنے کلر سیداں کے کارکنوں کے لیے کھڑا ہوا ہوں تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہوں۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد کلر سیداں کو مسائل سے نجات دلانا ہے۔