AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: On February 5th, we will celebrate Kashmir Solidarity Day, we will not shut down shops, Deputy Secretary of Central Traders Association, Chakswari, Qazi Abdul Qadeer.

پانچ فروری کویوم یک جہتی کشمیر منائیں گے ہم شٹرڈاؤن نہیں کریں گے,مرکزی انجمن تاجرا ں چکسواری کے ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالقدیر

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) — مرکزی انجمن تاجرا ں چکسواری کے ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالقدیر نے کہاہے کہ پانچ فروری کویوم یک جہتی کشمیر منائیں گے چکسواری بازار میں دکانیں کھلی رہیں گی ہم شٹرڈاؤن نہیں کریں گے اورکسی کوزبردستی دکانیں بندنہیں کروانے دیں گے 5فروری کوریاست بھر میں یوم اظہار یک جہتی کشمیر منایاجائے گا

Chakswari: (Pothwar.com, Special Representative Allah Ditta Bismill., 04, February 2024) — Deputy Secretary of the Central Traders Association of Chakswari Qazi Abdul Qadeer has said that on February 5th, we will celebrate Kashmir Solidarity Day and shops will remain open in Chakswari Bazaar. They will not shut down and will not allow anyone to forcefully close shops. February 5 will be celebrated as Kashmir Solidarity Day across the country.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) —عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل کے رابطہ سیکرٹری و سیکرٹری اطلاعات چنار پریس کلب اسلام گڑھ سید صابر حسین شاہ راجوروی نے چکسواری پریس کلب آ کر صدر چکسواری پریس کلب اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو کریڈٹ جاتا ہے جنھوں نے بالاخر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود اس پل کا ٹھیکہ نئی کمپنی کو دے دیا۔صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہماری آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔اب ہمیں امید ہو چلی ہے کہ بالاخر 18 سال بعد یہ پل مکمل ہو جائے گا۔سید صابر حسین شاہ راجوروی نے چکسواری پریس کلب اور سول سوسائٹی چکسواری کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس پل کی تکمیل کیلئے آواز اٹھانے والی عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل کا ساتھ دیا۔انھوں نے کہا کہ میں چکسواری کی چیدہ چیدہ سیاسی و سماجی شخصیات اور دوستوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کر رہا ہوں جنھوں نے ہماری کال پر میٹنگز اور مشاورتی اجلاسوں میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) —مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ سال 2024.25کیلئے چودھری عبدالشکور صدر،چودھری شوکت حسین پاشا سینئر نائب صدر،چودھری محمد اشرف،محمد نوید چودھری،واحد مغل کشمیر،قاضی اللہ دتہ،ملتان خان،خواجہ رضوان لون جنرل سیکرٹری،عبدالباری خان ڈپٹی سیکرٹری،طاہر شہزاد سیکرٹری مالیات،خواجہ غضنفر عرف ولی ڈپٹی سیکرٹری مالیات،شہزاد عظیم سیکرٹری اطلاعات،شیر علی خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،ایڈیشنل سیکرٹری چودھری عجائب اور ندیم حسین بھٹی جوائنٹ سیکرٹری نے گزشتہ روز حلف اٹھایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چودھری نعیم حسین روپیال نے کہا کہ لمبی چوڑی تقریر تو مجھے آتی نہیں اپنی زبان میں بات کروں گا اور مختصراً کہوں گا کہ سیاست کو مائنس نہیں کیا جا سکتا۔میں بھی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آیا ہوں۔لہذا سیاست کو کسی طرح بھی آؤٹ نہیں کیا جا سکتا۔جب سے منتخب ہوئے ہیں اس وقت سے عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ چکسواری پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صحافیوں نے بارہا دعوت دی ہے کہ پریس کلب آ کر اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے بریفننگ دیں۔ لیکن ہم تشہیر کی بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں۔چکسواری بازار کی سڑک بنوائی،صفائی کا کام شروع کیا ہے۔پہلی بار چکسواری میں ڈسٹ بن سروس فراہم کی ہے۔ اب لوگ دسٹ بن کی بجائے کچرا باہر پھینک دیتے ہیں جس کو ہمارے میڈیا کے نمائندے روپورٹ کرتے ہیں۔ جب تک ہمارے لوگ ہمارا ساتھ نہیں دیں گے شہر صاف نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ کسی شخص کو کچرا باہر پھینکتے دیکھیں تو اسے روکیں یا ہمیں اطلاع دیں۔ معمولی کام تاجر برادری بھی کر سکتی ہے یا ہمیں درخواست دیا کریں کہ یہ کام کرنا ہے۔چکسواری کی تمام رابطہ سڑکیں نئی بنائیں گے۔ چند سڑکوں پر کام شروع ہے باقی پر بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ چکسواری ہمارا گھر ہے اور میں خود بھی تاجر ہوں اس لئے چکسواری کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ وائس چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری نے کہا کہ ماضی کو بھول جائیں اور نئی تنظیم اپنا کام جاری رکھے۔ کسی پر تنقید نہ کریں۔مانگنے والا بھی گلی کے کتے کو ڈنڈا نہیں مارتا وہ بھی اپنے مشن کی طرف توجہ دیتا ہے۔آپ لوگ بھی کسی پر تنقید کی بجائے مستقبل کے فلاحی منصوبوں پر توجہ دیں۔نو منتخب صدر چودھری عبدالشکور نے کہا کہ ہم تاجروں کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں ا ور ان کے مسائل حل کریں گے۔ مہمان خصوصی چودھری نعیم حسین روپیال،داؤد احمد کاشف، چودھری جہانگیر حسین،سابق ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد حسین چودھری اور تمام معزز مہمانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جنرل سیکرٹری رضوان لون نے کہا کہ سب سے پہلے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپس میں سلوک و اتفاق عطا فرمائے۔ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ چکسواری بازار میں دکانوں کے کرایہ کے کافی زیادہ مسائل ہیں۔ا ن شاء اللہ ان مسائل کو حل کروائیں گے۔مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان بہتر انڈر سٹینڈنگ قائم کریں گے۔تقریب سے غوث خان،راجہ رئیس احمدصدر ایلمونیم اینڈ ووڈ ورکس یونین،قاضی اللہ دتہ،واحد مغل کشمیری نائب صدومرکزی انجمن تاجراں،حاجی ملتان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں تاجر برادری کے علاوہ،کونسلر ز حضرات،صحافیوں،وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) — وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید کی قابل فخر سرپرستی وقیادت میں چودھری نعیم حسین روپیال چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری کی نگرانی میں چکسواری میں تعمیروترقی کاکام تیزی سے جاری ہے کونسلر محمدساجدنظامی اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے رہے ہیں چکسواری میں تعمیروترقی کے متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں قلیل مدت میں مثالی تعمیروترقی ہوئی ہے ہم قاسم مجید وزیر امورمنگلاڈیم وہاوسنگ اتھارٹی آزادکشمیر کوعلاقہ کے مسائل کے حل کے لئے شاندار کاوشوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں شکریہ اداکرتے ہیں چودھر ی نعیم حسین روپیال چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری کونسلر محمدساجدنظامی کی کارکردگی پرزبردست اطمینان کااظہارکرتے ہیں خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاگزشتہ روز رابطہ سڑک بڑوٹیاں راجگان کے کام کے آغاز پرمیڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔ اس موقع پرسابق صدر چکسوار ی پریس کلب راجہ نثار احمدخان صدر سی یوجے ضلع میرپورسیاسی وسماجی راہنما راجہ مروت خان محمدساجدنظامی کونسلر اوردیگربھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) —ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال یوم یکجہتی کشمیر کو پوری طاقت اور یکجہتی سے منایا جارہا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے یکم سے 05 فروری تک ضلع بھر میں مختلف پروگرامز تشکیل دے دیئے ہیں۔یکم فروری سے ضلع بھر میں یکجہتی کشمیر کیمپ لگائے گے 03 فروری کو دن 1بجے منگلا جھیل میں یکجہتی کشمیر کشتی رانی،04 فروری کو کرکٹ اسٹیڈیم سے کار و موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیں گی جس میں سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں،کونسلرز،وکلاء،صحافیوں،سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین،طلباء و اساتذہ،پروفیسرز اور زندگی کے ہر مکتبہ فجر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔میڈیا ریاست کا مضبوط اور جاندار پلیئر ہے جس کے بغیر اس قومی نوعیت کے پروگرامز کو اجاگر نہیں کیا جاسکتا۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان اس دن کے حوالے سے اخبارات،الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر جملہ پروگرامز کو اجاگر کریں تاکہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف پروگرامز کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایس ایس پی کامران علی،افسر مال سید کلیم عباس شاہ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے آزادکشمیر کے صحافی حضرات مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آواز میڈیا کے ذریعے دنیا کے ایوانوں تک بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یاسر ریاض نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کے باہمی اشتراک سے ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔جرائم پیشہ اور قانون شکن کسی معافی کے حقداد نہیں اور نہ ہی ان سے کوئی رو رعایت برتی جائے۔حکومتی ہدایات کے مطابق مجسٹریٹ صاحبان غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء خوردونوش بالخصوص دودھ دہی میں ملاوٹ کرنے اور ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کا مکمل محاسبہ کریں تاکہ انسانی جانون اور صحت کے حوالے سے کسی فرد کو نقصان نہ پہنچ سکے۔سرکاری املاک کی حفاظت کی جائے۔تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور پرائس کنٹرول کی چیکنگ کو جاری رکھا جائے۔منشیات فروش اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات قائم کیے جائیں اور ان کی مکمل پیروی کرکے انھیں سزا دلوائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیس افسران و مجسٹریٹ صاحبان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،اے سی ڈڈیال سردار فیصل مغل،اے سی میرپور راجہ زاہد حسین،اے سی اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی،افسر مال سید کلیم عباس شاہ،تحصیلدار عمران یوسف،تحصیلدار اسلام گڑھ امام شفیق،ڈی ایس پی ندیم عارف،ڈی ایس پی چوہدری عنصر محمود کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلا س میں مجموعی طور پر ضلع میرپور میں امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور طے پایا گیا ضلع بھر میں امن کے قیام کے لیے انتظامیہ اور پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ڈپٹی کمشنر میرپوریاسر ریاض نے کہا کہ مسٹ یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں ہونے والے ناخوشگوار واقعات میں ملوث ملزمان جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہے کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔کسی ایک شخص یا گرو کو یونیورسٹی کا پرا من تعلیمی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انھوں نے مجسٹریٹ اور پولیس افسران سے کہاکہ وہ پولیس گشت کے نظام میں مزید بہتری لائیں۔ایس ایس پی کامران علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختصر عرصہ میں ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی طر ف سے کی جانے والی کارروائیوں کے حوصلہ افزاء نتائج مرتب ہورہے ہیں۔منشیات فروشی اور معاشرے کے عمل کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان سے پولیس قانون اور ضابطہ کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کی زندگی اور جان مال محفوظ رہے اس مقصد کے لیے ضلع کے انٹری پوائنٹس بھی چیکنگ کا نظام موثر بنایا جارہا ہے ّ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) —جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے چیئرمین صداقت مغل کشمیری نے کہاہے کہ ہم نے ریاست کے اندر کافی دنوں سے عوامی حقوق کی تحریک کے سلسلہ میں رابطہ مہم شروع کی ہوئی ہے آٹے مسئلہ کاہے یہ غریب اورامیر دونوں کامسئلہ ہے بجلی کامسئلہ بھی سب کامسئلہ ہے یہ حق ملکیت کی جدوجہدہے قومی کاز میں جب تک ہم سب شامل نہیں ہوں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے 11 فروری 2024ء کومقبول بٹ شہید کی برسی کامرکزی پروگرام مقبول بٹ شہیدچوک ڈڈیال میں ہوگاعوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ 11فروری کودن گیارہ بجے سے پہلے ڈڈیال پہنچ کرمرکزی پروگرام میں شرکت کرکے شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کریں ہم گیارہ فروری کواپنے عظیم قائدمقبول بٹ شہیدکوخراج عقیدت پیش کریں گے ہمیں اپنے عظیم قائدمقبول بٹ شہیدکاجسدخاکی ابھی تک نہیں ملاوہ تہاڑ جیل میں ہے۔نیلم سے لے کربھمبرتک ریاست کے صحافیو ں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے ہمارے کاز اورنظریہ کے حوالے سے ہماری حوصلہ افزائی کی بلاکسی لالچ اورمعاوضے کے ہماری کوریج کی ہم چکسواری کے غیور عوام اورچکسواری پریس کلب کے صحافیوں کی محبتوں اورمہمان نوازی کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں ان خیالات کااظہار رابطہ مہم کے سلسلہ میں چکسوار ی پریس کلب کے دورے کے موقع پرچکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ میں دس بارہ مرتبہ یہاں آچکاہوں میں دیکھ رہاہوں ضلع میرپور نے اس تحریک کوکمک دی بنیاد دی ستون مہیاکیے جب ہم چکسواری میں آتے ہیں ہمیں نیامستقبل نظرآتاہے ہم سالہاسال سے ریاست کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں مقبول بٹ شہید امان اللہ خان عبدالخالق انصاری کی جدوجہد اورکردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم نے 11 فروری مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال میں مقبول بٹ شہیدسمیت دیگرشہداء کی یاد میں پروگرام رکھاہے اس سلسلہ میں چکسواری کے عوام اورصحافیوں کودعوت دینے آئے ہیں چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں کومبارک بادپیش کرتے ہیں اورچکسواری کے عوام اورصحافیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گیارہ فروری کوڈڈیال تشریف لائیں تاکہ ہم دنیا کویہ پیغام دے سکیں کہ کشمیری متحدومنظم ہیں اورریاست کی وحدت کے لئے ایک ہیں آزادی دور کی بات ہے ہمیں اپنے تشخص کی فکر ہے ہم مقبول بٹ شہیدکے سپاہی ہے ان کامشن جاری رہے گا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے چیف آرگنائزر محمدفاروق خان نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیاہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی گلگت کے صدر عبدالمتین چودھری محمدزاہدصدر چکسواری چودھری محمدامین صحافی الیاس اعوان کشمیر ی چلاس گلگت کے صحافی محمدمرتضی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے بعدازاں صداقت مغل کشمیری اوران کے وفد کے تمام ارکان نے چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں کومالاپہناکرمبار ک بادپیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،04, فروری,2024ء) — راجہ گلفراز احمد خان سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری نے کہاہے کہ وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید کی قابل فخر سرپرستی وقیادت میں چودھری نعیم حسین روپیال چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری کی نگرانی میں چکسواری میں تعمیروترقی کاکام تیزی سے جاری ہے کونسلر محمدساجدنظامی اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے رہے ہیں چکسواری میں تعمیروترقی کے متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں قلیل مدت میں مثالی تعمیروترقی ہوئی ہے ہم قاسم مجید وزیر امورمنگلاڈیم وہاوسنگ اتھارٹی آزادکشمیر کوعلاقہ کے مسائل کے حل کے لئے شاندار کاوشوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں شکریہ اداکرتے ہیں چودھر ی نعیم حسین روپیال چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری کونسلر محمدساجدنظامی کی کارکردگی پرزبردست اطمینان کااظہارکرتے ہیں خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاگزشتہ روز رابطہ سڑک بڑوٹیاں راجگان کے کام کے آغاز پرمیڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔ اس موقع پرسابق صدر چکسوار ی پریس کلب راجہ نثار احمدخان صدر سی یوجے ضلع میرپورسیاسی وسماجی راہنما راجہ مروت خان محمدساجدنظامی کونسلر اوردیگربھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button