DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Under the leadership of Malik Qamar-ul-Zaman Hothla and declared their support for the PML-N.

یوسی ہوتھلہ کی سیاست40سال بعد ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو گئی، تمام یوسی کی ڈھوکوں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے نمبردار ملک قمر الزمان ہوتھلہ کی قیادت میں اگھٹا ہو کر ن لیگ کی حمائت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2024)
یوسی ہوتھلہ کی سیاست40سال بعد ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو گئی، تمام یوسی کی ڈھوکوں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے نمبردار ملک قمر الزمان ہوتھلہ کی قیادت میں اگھٹا ہو کر ن لیگ کی حمائت کا اعلان کر دیا، یوسی ہوتھلہ سے راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت کامیاب کر نے کا عزم، ہم سب نمبردار ملک قمر الزمان کی قیادت میں متحد ہیں ہمارے تمام سیاسی فیصلے نمبردار ملک قمر الزمان کریں ان خیالات کا اظہاریوسی ہوتھلہ کے تمام ڈھوکوں جس میں بڑا گاؤں ہوتھلہ، ڈھوک نگیال، بسیرا، سامی، ڈبر، رازی، موہڑہ، بن، کوٹلی،ڈھوک درزیاں،میرا، نئی آبادی،جباں، عثمان پور، رتاء ڈم،نئی آبادی خالصہ،لال پڑھی، جاوا، ڈھوک لس، کنیسر ستیا ں،پٹیاریاں،ترکھیاں، علیوٹ، باؤلی، جگھوٹ،بھون، پنیالی،آڑی سیداں،ڈھنگور، نڑالہ،پھڑوالہ،نتھوٹ، ڈھوک میرا، دڑیوٹ وارث کی سرکر دہ شخصیات نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا میڈیا سے گفتگو نمبردار ملک قمرا لزمان نے کہا کہ میں اپنی یوسی کے تمام علاقوں کی عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ تمام منشی، مشہدی اور ٹھیکیدار میری بات غور سے سن لیں اب ان کی منشی گیری اور ٹھیکیداری نہیں چلے گئی میں نے ان کی منشی گیری کو ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دیا ہے میری یونین کونسل کی عوام اب ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو گئی انشاء اللہ اب میری یوسی کی عوام پر کسی منشی گیری، ٹھیکیداری نہیں چلے گئی ہمارے یوسی کے تمام معززین ہم مل جل کر چلیں گے اوراپنی یوسی میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے نمبردار ملک قمرا لزمان نے مزید کہا کہ میں راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد،راجہ نوشیر وان، راجہ یاسر،بلدیاتی نمائندوں چیئرمین راجہ عامر مظہر، چیئرمین راجہ فیاض احمد، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین سجاد ستی،چیئرمین سجاد ستی، چیئرمین راجہ شوکت حسین،چیئرمین راجہ ممتاز، چیئرمین چوہدری محمد یونس، راشد کیانی، حفیظ آسی، حاجی راجہ ادریس جنجوعہ،راجہ گلزار، راجہ سکندر،نوری میرا نتھوٹ،راجہ پرویز دڑیوٹ،غفار جنجوعہ باولی،راجہ طاہر آف مٹور،راجہ نثار آف مٹور، راجہ عمران آف مٹور، راجہ بلال آف مٹور کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں انشاء اللہ ہم سب اگھٹے ہیں اور ایک ہی پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر حلقے کی عوام کے لیے فلاحی اور ترقیاتی کام کراہیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 February 2024)
After 40 years, the politics of UC Hothla came together on one platform, the political and social figures of all UC hothlas came together under the leadership of prominent Malik Qamar-ul-Zaman Hothla and announced their support for the PML-N.

راجہ اسامہ اشفاق سرور نے تحصیل کلرسیداں یوسی غزن آباد کے گاوّں ترکھی میں جلسہ عام سے خطاب

Raja Osama Ashfaq Sarwar addressed a public meeting in village Tarki UC Ghazanabad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2024)
قومی الیکشن میں کامیاب ہو کر بلاتفریق ترقیاتی کام کراوّں گا جو لوگ پارٹی فیصلوں کے خلاف علاقائی تعصب پھیلا رہے ہیں وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے تحصیل کلرسیداں سے جتنا پیار ملا میں سمجھتا ہوں سب سے زیادہ میری لیڈ اسی تحصیل سے ہو گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق سرور نے تحصیل کلرسیداں یوسی غزن آباد کے گاوّں ترکھی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا راجہ صغیر احمد امیدوار پی پی 07 نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کروائے اب کامیاب ہو کر اس علاقے میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال پچھائیں گے سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کی نفرت کی سیاست تعمیر و ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان علاقائی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا اب کامیابی کیلیے الیکشن تک بھرپور محنت کرنی ہو گی ہمارے والد مرحوم راجہ مظہر حسین کو ڈسٹرکٹ کونسل کے الیکشن میں جب کامیابی ملی تو اس وقت مری کے عوامی نمائندوں نے بھرپور ساتھ دیا مری کہوٹہ کلرسیداں ہمارے اپنے علاقے ہیں ہماری ایک بولی ایک روایت مسائل بھی مشترکہ ہیں علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر ہمیں ملکی علاقائی تعمیر و ترقی کیلیے ہمیں سیاست کرنی ہو گی، یوسی غزن آباد کی معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری نے اسامہ اشفاق سرور سے یہ مطالبہ کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں نڑھ کے مقام پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کیلیے گیس فراہمی کا اعلان کیا جس کے بعد 2017 میں ہماری تحریری درخواست پر سابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی نے فراہمی سوئی گیس نوتھیہ روڈ سروے مکمل کرایا مگر حکومت ختم ہونے تک فنڈز فراہم نہ ہو سکا اس وقت عوام علاقہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گیس کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے اس پر راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد میری پہلی ترجیع آپ کے علاقہ میں فراہم سوئی گیس ہو گی، سابق چیئرمین طارق یاسین کیانی, سابق وائس چیئرمین ظفر مغل، سابق نائب ناظم مداح حسین شاہ، ملک محمد یوسف، ماسٹر چوہدری عبدالمجید صدر یوسی غزن آباد، راجہ مظہر حسین، ارشدکیانی نے بھی خطاب کیا، چوہدری نعیم بنارس، عثمان خان، سابق چیئرمین زکواۃ کمیٹی نوتھیہ چوہدی محمد رزاق، معروف سماجی شخصیت حوالدار شمشاد، آمین کیانی حاجی ظفر، سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شیخ حسن سرائیکی، راجہ ظفر و دیگر بھی شریک تھے.

ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں بانیان ارم سکول کہوٹہ راجہ سکندر مرحوم اور میڈم خورشید سکندر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

Dua observed for late founder of Aram Model School and College Kahuta, Raja Sikandar and Madam Khursheed Sikandar.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2024)
ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں بانیان ارم سکول کہوٹہ راجہ سکندر مرحوم اور میڈم خورشید سکندر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد قرآن خوانی اور خصوصی دعا امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی خصوصی شرکت قرآن خوانی کے بعد محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلہ میں طلبا و طالبات نے تلاوت حمد و نعت پیش کیں اس موقع پر والدین علاقہ کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات صحافیوں وکلاء نے بھی شرکت کی کرنل محمد وسیم احمد جنجوعہ نے دوران خطاب بانیان ارم ماڈل سکول کہوٹہ راجہ سکندر مرحوم اور میڈم ارم سکندر کی سماجی و تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پرنسپل ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میڈم ارم سکندر دوران خطاب والدین کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں انھوں نے اس موقع پر آئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ و طالبات اور پورے سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے والدین مرحومین کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی رہونگی انکا منشور علاقے کی خدمت تھا اسکو جاری رکھونگا آخر میں علامہ ندیم سیرانی نے راجہ سکندر مرحوم اور میڈم خورشید سکندر مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button