کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 31جنوری2024ء)—سابق صدر آصف علی زرداری کی کہوٹہ آمد پر پیپلز پارٹی کی کلرسیداں میں ریلی،سموٹ سے ملک ثالث منیاندہ سے راجہ ربنواز،چوآخالصہ سے راجہ قمر مسعود،کلرسیداں سے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے اپنے اپنے قافلوں کی قیادت کی۔کلرسیداں سے مرکزی جلوس میں دیگر رہنماوں کے علاوہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز نے بھی شرکت کی۔چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ ہم اصولی سیاست کے امین ہیں ملک کا وزیراعظم کون ہو گا اس کا فیصلہ ملک کی چوبیس کروڑ عوام کریں گے عوام سے بہتر کوئی منصف نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیئے انتخابات میں آصف علی زرداری کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں۔
Kallar Syedan, Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 31, 2024 — Former President Asif Ali Zardari’s visit to Kahuta witnessed a spirited rally organized by the Pakistan Peoples Party (PPP) Kallar Syedan, with prominent leaders leading the colorful procession. From Smot, Malik Salas and Raja Rab Nawaz joined from Manianda, Raja Qamar Masood from Choa Khalsa, and from Kallar Syedan, Tehsil President Muhammad Aijaz Butt led their respective convoys.
In the central procession in Kallar Syedan, besides other leaders, Chaudhry Zaheer Mahmood, the President of PPP Rawalpindi District, Muhammad Fayyaz Kayani, and Atif Aijaz also participated. Chaudhry Zaheer Mahmood stated, “We are the custodians of principled politics. The decision of who will be the Prime Minister of the country will be made by the twenty-two crore people of the nation. No one understands the needs of the people better than the people themselves.” He emphasized that to secure the future of their children, the public should ensure the success of PPP candidates nominated by Asif Ali Zardari in the elections.
راجہ اسامہ اشفاق کا اراضی وانڈی،ڈیرہ خالصہ اور ترکھی میں انتخابی اجتماعات سے خطاب
Raja Osama Ashfaq addressed the election gatherings in Arazi Vandi, Dera Khalsa and Tarkhi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 31جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق نے کہا ہے کہ جو لوگ قیادت کے فیصلوں کو تسلیم نہ کریں ان پر الزام تراشی کریں وہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے وفادار نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراضی وانڈی،ڈیرہ خالصہ اور ترکھی میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر علاقائی تعصب کو ہوا دینا انتہائی غیر دمہ دارانہ طرزعمل ہے ٹکٹ کی تقسیم علاقہ کی بنیاد پر کوئی بھی جماعت نہیں کرتی اس کے باوجود میں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیداں کو اپنا گھر سمجھتا ہوں تعصب نفرت اور تقسیم کی سیاست ہرگز نہیں کروں گا میں بلاامتیاز خدمت کے جذبے سے الیکشن لڑ رہا ہوں کامیاب ہو کر خدمت کو عملی جامعہ پہناوں گا۔میرا عوام سے وعدہ ہے کہ میں کامیاب ہو کر پورے حلقہ این اے 51 کو سوئی گیس مہیا کروں گا۔صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ہم نے پارٹی ٹکٹ کسی سے چھینا نہیں گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہوا تھا مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا رھا ڈی سیٹ ہوا ضمنی الیکشن میں بھی اللہ نے کامیابی دی یہ وجہ تھی جو قیادت میں مجھے ٹکٹ کا اہل سمجھا۔میں نے ماضی میں بھی کلرسیداں میں زیادہ ترقیاتی کام کروائے، کلرسیداں چوآخالصہ میں کالجز کی عمارتیں تعمیر کیں کارپٹ سڑکیں بنوائیں مخالفین ان کا مشاہدہ کریں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئرمین غزن آباد طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،خان عثمان یوسفزئی، چوہدری ابرار حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کلرسیداں
PTI leader candidate PP-7 Constituency Colonel Muhammad Shabbir Awan visit Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 31جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کلرسیداں،انہوں نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دوکانداروں سے فردا ًفرداً ملاقات کی اور انہیں 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی میں وائلن اور پنجاب اسمبلی کے لیئے ڈرل مشین کو ووٹ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمارے وعدوں اور دعووں پر نہیں ہماری کارکردگی پر ہمیں ووٹ دیں ہم نے کبھی کسی کا ضمیر خریدا نہ کسی کی عزت نفس کو مجروح کیا۔اس موقع پر ہارون کمال ہاشمی،محسن نوید سیٹھی،نمبردار عنصر،راشد کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کلر سیداں کے قیصر ریاض کی والدہ انتقال کر گئیں
The mother of Qaiser Riaz of Kallar Syedan passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 31جنوری2024ء)—کلر سیداں کے قیصر ریاض کی والدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں محمود شوکت بھٹی، میجر لطاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ ندیم احمد، سردار طیفوراحمد، ہارون کمال ہاشمی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، عابد زاہدی، حاجی محمد اسحاق، لطیف بھٹی، سردار وسیم احمد،محسن نوید سیٹھی، شیخ حسن سرائیکی، مسعود احمد بھٹی، راجہ محمد ثقلین،حاجی طارق تاج، احسان الحق قریشی، صغیر بھولا،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔