کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 30 جنوری2024ء)—کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 7 کے اکیس امیدواروں میں سے بپشتر کی انتخابات کے ایک ہفتہ قبل تک کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی،ان میں سے بیشتر کا کوئی الیکشن دفتر تک نہیں ہے مسلم لیگ ن پوری آزادی کے ساتھ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،ٹی ایل پی،جے یو آئی بھی اپنی انتخابی مہم پوری آزادی سے چلا رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی اس مہم میں مشکلات کا شکار ہے اس کا بھی کوئی انتخابی دفتر قائم نہ ہو سکا کوئی اعلانیہ جلسہ بھی ممکن نہ ہے سب سے حیران کن امر اس بات کا ہے کہ بیشتر آزاد امیدواروں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا بھی سامنا نہیں مگر یہ اپنی مہم میں جان ڈالنے میں بدستور ناکام ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 30, 2024) – Out of the twenty-one candidates of the provincial constituency PP-7 comprising Kallar Syedan and Kahuta, no activity is seen until a week before the elections, most of them have no election office. PML-N is running its election campaign with full freedom. Likewise, the People’s Party, Jamaat-e-Islami, TLP, JUI are also running their election campaign with full freedom, but PTI is facing difficulties in this campaign. The most surprising thing is that most of the independent candidates do not face any kind of obstacle, but it is in putting life into their campaigns.
آصف علی زرداری آج بروز منگل کہوٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے
Asif Ali Zardari will address the election rally in Kahuta on Tuesday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 30 جنوری2024ء)—پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری آج بروز منگل کہوٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیئے کہوٹہ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا، آصف علی زرداری دن دو بجے کہوٹہ پہنچیں گے جہاں سابق وزیراعظم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،امیدوار این اے 51 مہرین انور راجہ،امیدوار حلقہ پی پی 7 چوہدری ظہیر محمود،پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی ان کا استقبال کریں گے اس موقع پر مری،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں و کہوٹہ کے ملحقہ علاقوں سے بھی کارکن ریلیوں کی شکل میں کہوٹہ پہنچیں گے۔کلرسیداں کے مرکزی جلوس کی قیادت پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ و راجہ قمر مسعود کریں گے کلرسیداں کی تمام ریلیاں چوکپنڈوری کے راستے کہوٹہ روانہ ہوں گی۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار 31 جنوری بروز بدھ کلر سیداں میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے
Jamaat-e-Islami Pakistan nominees will inaugurate the election office in Kallar Syedan on Wednesday, January 31
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 30 جنوری2024ء)—جماعتِ اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6 سفیان عباسی اور امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد 31 جنوری بروز بدھ کلر سیداں میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے۔ مہمانوں کا استقبال صبح 10 بجے شاہ باغ میں کیا جائے گا۔ جہاں سے یہ ریلی کی صورت میں چوک پنڈوڑی آئیں گے اور خطاب کریں گے۔ اور پھر کلر سیداں میں الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد مین چوک میں خطاب کریں گے۔