کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—پیپلز پارٹی کی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لوگ دلیل،نظریہ،کردار اور بیانیہ دیکھ کر ووٹ دیں،جو شخص عوام کے شعوراور معیار کی چھانٹی سے گزر کر اپنا اعتماد ابنائے گا وہی کامیاب ہو گا۔انہوں نے کلرسیداں میں انتخابی دفتر اور ڈہوک بابا گوہر میں چوہدری امتیاز حسین کی رھائشگاہ پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پیپلزپارٹی ایک تحریک کا نام ہے اور اس کے ساتھ جڑے کارکنان طاقت کا سرچشمہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے جس کے ذریعے وہ فصلوں کی انشورنس کروا سکیں گے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے جو ان کے بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہونگے۔امیدوار پی پی 7 چوہدری ظہیر محمود نے دعوی کیا کہ الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے، 8فروری کے بعد بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔دیگرجماعتوں نے کلر سیداں کو نظر انداز کیا منتخب ہونے کے بعد حلقہ پی پی 7کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں عظیم کارنامے سر انجام دیئے جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گے،اس موقع پر راجہ قمر مسعود،وحید یونس ستی،اظہر محمود بھٹی،عاطف اعجاز،فیاض کیانی نے بھی خطاب کیا۔
Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 24, 2024—Mahreen Anwar Raja, the People’s Party candidate for the National Assembly constituency NA-51, addressed gatherings at the election office in Kallar Syedan and Dhok Baba Gohar, at Chaudhry Imtiaz Hussain’s residence. Raja emphasized the importance of voters considering evidence, ideology, role, and rhetoric in making their choice, advocating for trust in candidates who have earned the public’s confidence through genuine commitment.
Speaking at meetings held at the election office in Kallar Syedan and Chaudhry Imtiaz Hussain’s residence in Dhok Baba Gohar, Raja highlighted that the party’s performance is transparent and People’s Party is a movement with dedicated workers as its backbone. She expressed that if the People’s Party forms the government, they will provide farmer cards for crop insurance and issue youth cards to assist the unemployed youth in their endeavors.
PPP’s candidate for PP-7, Chaudhry Zaheer Mahmood, claimed that the election is in favor of the People’s Party, predicting Bilawal Bhutto as the country’s Prime Minister after February 8. Other political parties are expected to address the shortcomings in PP-7 after the election results.
Tehsil President Muhammad Aijaz Butt, in his address, commemorated the remarkable achievements of the late Zulfikar Ali Bhutto, emphasizing that his contributions will be remembered worldwide. On this occasion, Raja Qamar Masood, Waheed Yunus Satti, Azhar Mahmood Bhatti, Atif Ijaz, and Fayaz Kiani also delivered speeches.
عوام اس بار ہمیں خدمت کا موقع دیں,جے یو آئی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 51 محمد زبیر عباسی
People should give us a chance to serve this time, JUI candidate National Assembly NA-51 Mohammad Zubair Abbasi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—جے یو آئی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 51 محمد زبیر عباسی و امیدوار پی پی 7 حافظ محمد ہارون نے کہا ہے کہ عوام اس بار ہمیں خدمت کا موقع دیں جے یو آئی مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کلرسیداں میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کامیاب ہو کر تحفظ ناموس رسالت،صحابہ و اہل یبیت کے لیئے قانون سازی کریں گے آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کا مکمل تحفظ،بااختیار مقننہ،آزاد عدلیہ،کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کے لیئے آئینی اصلاحات کو یقینی بنائیں گیسی پیک منصوبوں میں مقامی ابادی کے روزگار کو ممکن بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔عوام 8 فروری کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر سیاسی ملی بیداری کا ثبوت دیں۔
سبزیوں کو پر لگے گئے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی دھڑلے سے جاری
Vegetables are being charged more than the fixed rates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—کلرسیداں میں سبزیوں کو پر لگ گئے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی دھڑلے سے جاری ہے تحصیل انتظامیہ الیکشن میں مصروف یے جس کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کے وارے نیارے ہیں حکومتی اہلکار صبح بازاروں میں سرکاری نرخنامے دوکانداروں کے سپرد کرکے فارغ ہو جاتا ہے کوئی بھی اشیا مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے مٹر چار سو اور بھنڈی پانچ سو روپے ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کا کہیں بھی ناجائز منافع خوروں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں یے اور دوکاندار خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم فرسٹ ائر کی طالبہ چھٹی کے وقت لاپتہ ہو گئی
A first year student studying in a private educational institution went missing during vacation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم فرسٹ ائر کی طالبہ چھٹی کے وقت لاپتہ ہو گئی۔ والد نے نامعلوم ملزم کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔عبدالرشید نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی مسماۃ(ف)جو کلر سیداں کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں فرسٹ ائر کی طالبہ ہے کو گزشتہ روز صبح ساڑھے 9بجے کے قریب سکول چھوڑا اور چھٹی کے
ٹائم جو گاڑی اسے لینے آئی اس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ کالج سے نکل کر چلی گئی۔میری بیٹی کو کوئی شخص بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا ہے۔
چوہدری یونس منہاس کے تعاون نے چترال کے متاثرین سیلاب کے لیئے وافر مقدار میں گرم رضائیاں اور دیگر سامان پہنچایا
Chaudhry Yunus Minhas’s support delivered large quantities of warm clothes and other supplies to the flood victims of Chitral
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے یوسی منیاندہ کے برطانیہ میں مقیم چوہدری یونس منہاس کے تعاون نے چترال کے متاثرین سیلاب کے لیئے وافر مقدار میں گرم رضائیاں اور دیگر سامان پہنچایا ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق آج بروز بدھ دن دو بجے چوآروڈ کلرسیداں میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے
PML-N candidate for National Assembly Raja Osama Ashfaq will inaugurate his election office at 2:00 pm today, Wednesday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 24 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق آج بروز بدھ دن دو بجے چوآروڈ کلرسیداں میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔