کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 23 جنوری2024ء)—ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر ملزم نے اپنے ہی کزن پر تشدد کر کے اس کے دانت،ناک کی ہڈی اور دائیں ہاتھ کی انگلی توڑ ڈالی اور دھمکی دی کہ اگر پیسوں کا تقاضا کیا تو تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے مار دونگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔شہاب آصف سکنہ کوٹلی سرساوہ آزاد کشمیر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بعداز نماز مغرب میں اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں کشمیر کی طرف سے واقع دانگلی روڈ جنگل ہوٹل (کلر سیداں (کے پاس پہنچاتو ایک کار آئی اور ہمیں رکنے کا اشارہ کیا۔کار میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مسمی اشتیاق حسین سکنہ کوٹلی اور اس کے ہمراہ بیٹھے دونوں نامعلوم اشخاص کے پاس اسلحہ تھا نے مجھے گاڑی سے اتار کر میری کنپٹی پر پسٹل تان کر کہا کہ میں نے جو تم سے ادھار لی گئی بیس لاکھ روپے کی رقم واپس کرنی ہے اسے اب بھول جاؤ ورنہ میں تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے مار دونگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ مسمی اشتیاق حسین میرا کزن ہے جس کو میں نے رقم مبلغ بیس لاکھ روپے ادھار دہئے تھے جو میرے واپس مانگنے پر اب انکاری ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 23, 2024): In a shocking incident, a dispute over a loan repayment turned violent as the accused assaulted his own cousin, causing injuries to his teeth, nasal bone, and right hand finger. The accused issued threats, warning of fatal consequences if he demanded money again.
Shahab Asif, a resident of Kotli Sattian, Azad Kashmir, lodged a complaint with the Kotli Sarsoa against his cousin, Imtiaz Hussain. According to Shahab, the incident unfolded yesterday after the Maghrib prayer when he, along with his family, was en route to Dhuangli Road Jungle Hotel. A car intercepted them, and Imtiaz Hussain, along with two unidentified individuals, armed with a weapon, forced Shahab out of the vehicle.
Imtiaz, infuriated over the alleged non-repayment of a loan amounting to twenty lakh rupees, physically assaulted Shahab, threatening dire consequences if the debt was not forgotten. The reason behind the animosity is Imtiaz’s claim that Shahab, his cousin, had borrowed the money but is now refusing to acknowledge the debt.
The police have registered a case in connection with the incident, and investigations are underway to apprehend the accused and his accomplices. The violent altercation highlights the need for peaceful resolution mechanisms for financial disputes within families to prevent such tragic outcomes.”
The police registered a case on the charge of injuring a person by entering the house and torturing him
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 23 جنوری2024ء)— کلر سیداں پولیس نے گھر میں داخل ہو کر تشدد کر کے ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوانہ بی بی زوجہ محمد عظیم سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا گزشتہ روز میں اپنے خاوند کے ہمراہ اس کی ہمشیرہ کے سسر کے انتقال پر فتح جنگ گئی ہوئی تھی۔رات قریب دس بجے اپنے گھر واپس آئے تو میرے تیس سالہ بیٹے شاہد جو کہ گھر میں اکیلا تھا نے بتایا کہ رات کے وقت تین نا معلوم لڑکے گھر میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ہاتھا پائی شروع کر دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران میرے بیٹے نے 15پر کال کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کے واپس جانے کے بعد شانی نامی نوجوان نے میرے بیٹے سراج کو کال کرکے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ ہمارے خلاف کارروائی کروا رہے ہیں اور دھمکی دی کہ ہم تمہیں اغواء کر لیں گے۔
قدیر ہاشمی انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر کی شب علامہ اقبال کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں ادا کی گئی
Qadeer Hashmi passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 23 جنوری2024ء)—کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کے چچازاد بھائی اور پی ٹی وی کے کیمرہ مین محمد نصیرہاشمی کے چھوٹے بھائی قدیر ہاشمی انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر کی شب علامہ اقبال کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں بلوچستان ہاشمی کے پروٹوکول افیسر عابد ہاشمی،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید عارف حسین شیرازی،محمد رضوان،الطاف ہاشمی،حق شناس ہاشمی،قاضی زاہد نعیم،قاضی عبدالماجد،خداداد ہاشمی،احسان الحق قریشی،نثار قریشی، ضیاالسلام قریشی،ساجد ہاشمی،علی احمد ہاشمی،شہریار ہاشمی ,افتخار قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔