DailyNewsHeadlinePothwar.com

Kallar Syedan: Ghulam Murtaza Satti announces to be a PTI candidate and he is afraid of nothing

کلر سیداں: غلام مرتضیٰ ستی کا پی ٹی آئی کا امیدوار بننے کا اعلان،اور کہا وہ کسی بات سے نہیں ڈرتے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے امیدوار ہوں گے ٹکٹ کے حصول کے لیئے پی ٹی آئی کو درخواست دے دی اللہ کی رضا اور مخلوق خدا کی خدمت کے لیئے الیکشن لڑنے جا رہا ہوں۔انہوں نے کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمزور ہوسکتے ہیں بزدل نہیں کوئی انہیں دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے تجویز تائید کنندگان کو اغوا کیا گیا عدالتی مداخلت پر ان کی رھائی ممکن ہوئی یہ رویہ قطعی غیر جمہوری غیر سیاسی ہے ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی میدان میں مقابلے پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ہٹ دھرمی اور ضد سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ملک کو ستر کی دھائی میں لے جانے سے گریز کیا جائے جب عوام کی اکثریت نے شیخ مجیب الرحمان کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا مگر اسے اقتدار منتقل نہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوا،اس کے بعد 77 کے جھرلو الیکشن کو بھی عوام نے تسلیم نہ کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا اقتدار کے فیصلے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے ہم نے انتخابات میں پرچی کے ذریعے آنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 7, 2024) — Former National Assembly member and PTI leader Ghulam Murtaza Satti has formally applied to the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) for a ticket to contest in the forthcoming elections from the NA-51 constituency. He expressed his desire to serve Allah and humanity through active participation in the electoral process.

Addressing party workers in Kallar Syedan, Satti conveyed, “I am going to participate in the upcoming elections to seek Allah’s approval and serve the creation of God. I want to make it clear to everyone that no one can intimidate me; I am not weak, nor can anyone suppress me.”

Speaking to the supporters, he emphasized that his approach to politics is resolute, non-demagogic, and non-political interference in judicial matters. He added, “We are political individuals, believing in the democratic process and competition in the political arena. We must learn from the past that issues cannot be resolved through discrimination and hostility. Let us avoid taking the country into the abyss of the ’77 debacle, where the majority elected Sheikh Mujib-ur-Rahman with a significant mandate but failed to transfer power, disintegrating the country.”

Satti asserted that the power to make decisions about governance lies solely with the people, stating, “We have to confront those who come through the backdoor in elections, as indicated by our manifesto. The choice of power belongs to the people, and we need to confront those who enter through the backdoor in elections.”

In conclusion, he urged a departure from divisive and prejudiced approaches, advocating for a political landscape based on lessons learned from history. Satti called for a unified effort to address the challenges facing the nation and emphasized that power must be exercised responsibly, respecting the will of the majority.

پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 7 کا مشاورتی اجلاس کلرسیداں میں ہوا

The consultative meeting of Pakistan Awami Tehreek Constituency PP 7 was held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 7 کا مشاورتی اجلاس کلرسیداں میں ہوا جس کی صدارت انار خان گوندل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی راجہ سعید،اور امیدوار برائے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی امجد ارباب عباسی نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے امجد ارباب عباسی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں کلرسیداں کی معروف سیاسی و سماجی رہنما سید زبیر علی نے بھی امجد ارباب عباسی کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

پولیس نے ملتان کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل چھ سال بعد کلر سیداں سے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

The police recovered the motorcycle stolen from Multan area after six years from Kallar Syedan and arrested the accused

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—کلر سیداں پولیس نے ملتان کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل چھ سال بعد کلر سیداں سے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم زوہیب خالد سکنہ پنڈ بینسو نے او ایل ایکس کے ذریعے موٹر سائیکل خریدا تھا۔جنید طارق سکنہ ملتان نے تھانہ ملتان میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ 04ستمبر 2017بوقت شام قریب 8بجے وہ اپنے دوست عمر صدیق کے ہمراہ ہوٹل پر چائے پینے گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ادھر پنجاب ہائی وے پٹرول شاہ خاکی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کی چیکنگ کی تو وہ چوری کا نکلاجس پر ملزم زوہیب خالد کو گرفتار کر کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹر سائیکل او ایل ایکس کے ذریعے راولپنڈی میں ایک شخص سے خریدا تھا اور موٹر سائیکل کے اصلی کاغذات بھی اس کے پاس موجود ہیں،جب پولیس نے موٹر سائیکل کے اصل مالک جنید طارق نامی شخص جو ملتان میں وکالت کرتا ہے سے رابطہ مقدمے کی پیروی سے معذرت کر لی۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 51 آصف شفیق ستی کا دورہ کلرسیداں

People’s Party candidate NA 51 Asif Shafiq Satti visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 51 آصف شفیق ستی کا دورہ کلرسیداں،تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ سے انکے جوانسالہ بھانجے کی وفات پر دعائے مغفرت و تعزیت کی۔ نلہ مسلمانان میں سابق ناظم صوبیدار منظور حسین کے بیٹے اور ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر کے بھتیجے راجہ محمد نعیم کی ناگہانی وفات پر تعزیت و دعائے مغفرت کی۔پنڈ بینسو نلہ مسلماناں میں سابق امیدوار برائے چیئرمین صوبیدار محمد ریاض کی زوجہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی، نلہ مسلمانان میں محمد شہزاد کی والدہ، بسنتہ یونین کونسل بشندوٹ میں سابق کونسلر چوہدری ارشد کے بھائی صوبیدار امیر حمزہ کی وفات پر دعائے مغفرت و تعزیت کی۔ اس موقعہ پر پی پی رہنما راجہ غلام قنبر،راجہ خان زمان اور عشرت حسین بھٹی ان کے ہمراہ تھے۔

پولیس نے دوران گشت شاہد سکنہ روات سے چھ بوتل شراب برآمد کرلی

Police recovered six bottles of liquor from Shahid of Rawat during patrolling

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت شاہد سکنہ روات سے چھ بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ پولیس نے پٹرول کی غیر قانونی ایجنسی پر چھاپہ مار کر تین عدد گیلنز کو قبضے میں لے کر 60لیٹر پٹرول برآمد کر کے صداقت سکنہ مانسہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران راجہ عدیل کے قبضے سے دو کپی شراب بھی برآمد کر لی۔

شاہ باغ میں مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کرنے پر دوکاندار عبدالوہاب کے خلاف استغاثہ

Prosecution against shopkeeper Abdul Wahab for selling urea fertilizer at high prices in Shah Bagh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے فرضی گاہک کے ذریعے شاہ باغ میں مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کرنے پر دوکاندار عبدالوہاب کے خلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائز کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ دکاندار یوریا کھاد 5200میں فروخت کر رہا تھا جبکہ اس کا سرکاری ریٹ 3410روپے ہے۔جانچ پڑتال کے دوران مذکورہ دکاندار کے پاس کیش میمو،ریٹ لسٹ اور اسٹاک رجسٹربھی موجود نہ تھا۔

شوکت محمود بھٹی ن لیگی ٹکٹ کے امیدوار ہی نہیں بلکہ حقدار بھی ہیں

Shaukat Mehmood Bhatti is not only a candidate for the PML-N ticket but also a rightful one

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—سابق مشیر پی آئی ایم ایف و چیئر مین ادب کونسل پوٹھوہار،ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ شوکت بھٹی دوبار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور تحصیل کلر سیداں کے عوام کی آواز ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت محمود بھٹیNA51 سے ن لیگی ٹکٹ کے امیدوار ہی نہیں بلکہ حقدار بھی ہیں انھیں ٹکٹ ضرور ملنا چاھئیے، میرا ان کے موقف سے بھرپور اتفاق ہے کہ گزشتہ 40 سال سے کلر سیداں والوں کو ہر حوالے سے محروم رکھا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button