DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; “PML-N’s NA-51 Expected Candidate, Raja Usama Sarwar, visits Kallar Syedan”

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار راجہ اسامہ سرور کا دورہ کلرسیداں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 06 جنوری2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار راجہ اسامہ سرور کا دورہ کلرسیداں،چوآخالصہ و میڈیا سے گفتگو۔مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ، راجہ محمد نوید،راجہ جنید،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری کامران عزیزو دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے راجہ اسامہ سرور نے بھلاکھر،لٹوال کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے چوآخالصہ میں محمد ظریف راجا کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی راجہ اسامہ سرور نے بعد ازاں کلرسیداں میں پوٹھوار داٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ادنیٰ سے کارکن ہیں میرے خاندان کی ساری سیاسی تاریخ مسلم لیگ سے عبارت ہے اگر مسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کیا تو حلقہ میں ماضی سے ہٹ کر نئے دور کے تقاضوں کے عین مطابق سیاست کروں گابزرگ ہمارے سرپرست اور نوجوان ہمارے ہمسفر ہوں گے دیانت صداقت شرافت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مخالفین کی بھی عزت نفس کا خیال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وہ اور مسلم لیگ ایک دوسرے کے لیئے قطعی اجنبی نہیں ہیں میرے والد راجہ اشفاق سرور کی میاں خاندان سے وابستگی اور مسلم لیگ ن کے لیئے خدمات مسلمہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کل کہوٹہ اور آج کلرسیداں دوستوں سے ملاقاتوں کے لیئے آئے ہیں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدوار کی نامزدگی کا انتظار ہے اگر مسلم لیگ ن نے مجھے امیدوار نامزد کیا تو میں اسے اپنے لیئے ایک اعزاز اور چیلنج بھی سمجھوں گا میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اور اپنے عمل سے مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا کیونکہ ہم سب کی منزل نوازشریف کو وزارت عظمی کی کرسی پر بٹھا کر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرنا یے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔

Kallar Syedan, January 06, 2024 – Raja Usama Sarwar, the anticipated candidate of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) from National Assembly constituency NA-51, embarked on a campaign tour in Kallar Syedan. Accompanied by prominent PML-N leaders including Chaudhry Faisal Hafeez, Raja Muhammad Naveed, Raja Junaid, Chaudhry Naeem Banares, Chaudhry Kamran Aziz, among others, Sarwar visited various areas, including Bhalakhar and Latwal.

During his visit, Raja Usama Sarwar held discussions with local residents and engaged with the media. He also made a special visit to the residence of Muhammad Zarif Raja in Choa Khalsa, where detailed discussions took place on various bilateral matters.

Later, in Kallar Syedan, Raja Usama Sarwar conducted a special interview with Pothwar.com, expressing his commitment to the PML-N and highlighting his family’s historical association with the party. He emphasized that if nominated as the candidate by PML-N, he would approach politics in line with the new era’s demands, ensuring adherence to principles of honesty, sincerity, and integrity.

Addressing the media in Choa Khalsa, Sarwar stated that he and PML-N are not strangers to each other. He stressed that with the support of the party, they would uphold the principles of honesty and dignity, even for opponents. Sarwar underlined that he values the principles of his father, Raja Ashfaq Sarwar, and his family’s connection with the PML-N.

In his conversation with Pothwar.com in Kallar Syedan, Raja Usama Sarwar conveyed his anticipation for the party’s nomination and expressed his willingness to serve the people. He considered the nomination as an honor and a challenge. Sarwar affirmed that he would never disappoint the leadership and workers of PML-N, and he is determined to contribute to strengthening the party.

Concluding his statements, Raja Usama Sarwar mentioned his upcoming meetings in Kallar Syedan and Kahuta, expressing his hope for the party’s parliamentary board to nominate him. He sees this as an opportunity to further strengthen the PML-N and contribute to the nation’s development, starting from the same point where the journey towards national progress was once initiated by Nawaz Sharif’s premiership.”

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 96ویں یوم ولادت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی زیر صدارت کلر سیداں میں منایا گیا

The 96th birth anniversary of Pakistan Peoples Party founder and former Prime Minister Zulfikar Ali Bhutto Shaheed was celebrated under the chairmanship of Tehsil President Mohammad Ijaz Butt

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 06 جنوری2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 96ویں یوم ولادت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی زیر صدارت کلر سیداں میں منایا گیا جس میں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عہد حاضر کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ تقریبا نصف صدی گزرنے کے بعد بھی وہ عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات پاکستانی عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے اپنی ساری زندگی استحصالی قوتوں کیخلاف عوام کے شعور کو بیدار کرکے اس بات کو ثابت کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہے۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سرمایہ داروں اور تاجروں کی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی واحد ایسی جماعت ہے جو غریبوں کا درد رکھتی ہے۔

محمد نصیر بھٹی اورمحمد صغیر بھٹی کی والدہ کی نماز جنازہ ڈہوک سرہل نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

The funeral prayers of Mohammad Naseer Bhatti and Mohammad Sagheer Bhatti’s mother were performed at Duhok Sarahal Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 06 جنوری2024ء)—محمد نصیر بھٹی اورمحمد صغیر بھٹی کی والدہ کی نماز جنازہ ڈہوک سرہل نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں امیدوار برائے ایم این اے حلقہ 51 محمود شوکت بھٹی امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 7 راجہ ندیم احمد، تنویر ناز بھٹی،محمد بشارت ملک، کیپٹن ریٹائر محمد اشرف،نمبردار انصر محمود،علی افسر بھٹی، شاہد سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button