DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Severe Fog and Cold Grips Kallar Syedan, Resembles Other Regions Across the Country”

کلرسیداں میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شدید دھند اور سردی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 04 جنوری2024ء)—کلرسیداں میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شدید دھند اور سردی کا راج ہے جس کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی نے صارفین کے مسائل میں مذید اضافہ کیا ہے۔ایک جانب شدید دھند سے درجہ حرارت پانچ ڈگری تک گرنے سے سردی میں شدید اضافہ ہو جاتا ہے تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی مسلسل بندش نے صارفین کے مسائل میں اذیتناک اضافہ کیا ہے۔سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے لیئے ہوٹلوں سے رجوع کرنا پڑ رھا ہے بجلی سوئی گیس کی بندش سے بچوں معمر افراد کے ساتھ ساتھ مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سیاسی عمائدین ووٹ مانگنے میں تو مصروف ہیں مگر وہ بجلی سوئی گیس کی بندش میں عوام کے مددگار نہیں ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 4, 2024) – Kallar Syedan is currently experiencing severe cold and fog, similar to other regions in the country, accompanied by a significant increase in consumer woes due to the lack of electricity and gas supply. On one hand, the temperature drop to five degrees Celsius intensifies the challenges of the cold, while on the other hand, persistent shortages of electricity and gas exacerbate the difficulties for consumers.

The drop in temperature has led to a drastic increase in the severity of cold, affecting residents and adding to the discomfort. Simultaneously, continuous load shedding and a consistent gas shortage have contributed to a distressing escalation in consumer issues. The ongoing gas shortage has resulted in the extinguishing of household stoves, forcing urban residents to rely on hotels for breakfast and meals. The power outage, coupled with the gas shortage, has not only affected children, the elderly, and residents but has also intensified the difficulties for patients in hospitals.

While political leaders remain occupied with election campaigns, they seem indifferent to the plight of the people in the face of the electricity and gas shortages. The current situation has left the public in dire need of assistance, emphasizing the urgency for immediate measures to address the pressing issues.

کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے اسے روکنے کی اطلاعات درست نہ ہیں

The construction and expansion of Dhuanglli road from Kallar Syedan is in progress and the reports of stopping it are not correct

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 04 جنوری2024ء)—ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین نے کہا ہے کہ کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے اسے روکنے کی اطلاعات درست نہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلر سے چوآخالصہ اور چوآخالصہ سے دھانگلی دونوں گروپوں میں کام ہو رھا ہے پہلے پورشن کا کام تیزی سے جاری ہے اسفالٹ مشینوں کی نقل و حمل سے پریشانی کی کوئی بات نہیں تعمیراتی کمپنیوں نے متعدد مقامات پر کام شروع کر رکھا ہے یہ اپنی ضرورت کے مطابق مشینوں کی نقل و حمل کرتے ہیں۔

بروز جمعہ چوآخالصہ کے تمام اور کلرسیداں کا دوبیرن فیڈر بند

All feeders of Choa Khalsa and Doberan feeder of Kallar Syedan will be closed on Friday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 04 جنوری2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ اور کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعہ چوآخالصہ کے تمام اور کلرسیداں کا دوبیرن فیڈر بند ہونے سے منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،دھیال،کنوہا،سہوٹ،چوآ خالصہ،انچھوہا،الف چوک،پنڈورہ،شاہ خاکی،دھانگلی، پلالہ ملاح خان،منیاندہ،سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ،بناہل،جوچھہ ممدوٹ،ستھوانی،دھمیالی،سدہ کمال،سکوٹ،دوبیرن کلاں و ملحقہ علاقوں میں بجلی صبح نوبجے سے دن دوبجے تک بند رہے گی۔

علامہ محمد اقبال قریشی محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے

Allama Mohammad Iqbal Qureshi will give a special address at the event held at Mohalla Akbari Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 04 جنوری2024ء)—معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی آج جامعہ مسجد سیدنا ابوبکر صدیق محلہ اکبری چوآخالصہ میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکی یاد میں منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے ان کا خطاب دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے

SSP Investigation will set up an open court at the police station Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 04 جنوری2024ء)—ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کل بروز جمعہ دن ایک بجے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے وہ شہریوں سے پولیس سے متعلقہ شکایات اور تجاویز سنیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button