DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police arrested four suspects involved in transformer theft

کلر سیداں پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلیئے جن میں آئیسکو سب ڈویژن ساگری کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 05 مسروقہ ٹرانسفارمر بھی برآمد کر لیئے گئے۔ملزمان سے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والی کرین اور ایک کار بھی برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان جاوید، حمزہ، پائندہ خان اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔عثمان جاوید اور حمزہ واپڈا میں اسسٹنٹ لائن مین کے طور پر کام کرتے ہیں،ملزمان سرکاری و پرائیویٹ ٹرانسفارمر چوری کرتے اور ان کے پارٹس فروخت کرتے تھے،ملزمان نے گوجرخان، مندرہ اور کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفامر چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ملزمان سے مزید مسروقہ ٹرانسفارمر اور دیگر برآمدگی بھی متوقع ہے۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے انتہائی مطلوب گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ اور کلر سیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ سرکاری خزانے اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔یاد رہے کہ پولیس کاروائی کے فوری بعد آئیسکو ڈویژن روات نے اس کیس میں اپنے تین ملازمین صدام قیوم،حمزہ اور عثمان جاوید کو فوری معطل کر دیا تھا جبکہ کلرسیداں پولیس کے مطابق صدام قیوم ٹرانسفارمر چوری کے کیس میں ملوث نہیں ہے نہ ہی وہ پولیس کو مطلوب ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, December 30, 2023) – Kallar Syedan police have arrested four suspects involved in transformer theft, including two employees of IESCO sub-division Sagri. The stolen transformer was also recovered. The crane used in the theft of the transformer and a car were also recovered from the accused. The arrested accused were identified as Usman Javed, Hamza, Pienda Khan, and Mohammad Usman. Usman Javed and Hamza. Working as an assistant lineman in WAPDA, the accused used to steal government and private transformers and sell their parts. More stolen transformers and other recoveries are also expected from the accused. CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani congratulated SP Sadar, DSP Kahuta, and Kallar Syedan police for arresting the most wanted gang and other accomplices and facilitators of the accused. also directed to arrest and said that the accused who caused financial loss to the public treasury and citizens would be punished by their crime. It should be remembered that immediately after the police action, IESCO Division Rawat in this case three of its employees Saddam Qayyum, Hamza and Usman Javed were immediately suspended, while according to the Kallar Syedan police, Saddam Qayyum is not involved in the transformer theft case, nor is he wanted by the police.

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 سے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے

The nomination papers of most of the candidates from the Provincial Assembly Constituency PP-7 were approved after scrutiny

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2023)—صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 سے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے۔ان میں سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی،کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ صغیر احمد کے علاوہ راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،بلال یامین ستی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،طارق محمود مرتضیٰ،راجہ محمد سعید، راجہ عمران ستار، ناصر نذیر، احمد شاہزیب،شہناز بیگم، کرار حسین شاہ،راجہ آفتاب حسین،شعیب صادق خان شامل ہیں۔سب سے زیادہ امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جن کی نامزدگی کا مرحلہ باقی ہے، کلرسیداں کے دو امیدوار راجہ طلال خلیل اور شیخ وسیم اکرم کاغزات نامزدگی جمع نہ کروا سکے۔راجہ طلال خلیل این اے 51 سے امیدوار تھے وہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے بعد نوازشریف کی موجودگی میں انٹرویو دینے والوں میں شامل تھے۔انہوں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے مگر جمع کرانے کی بجائے کاروباری دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گئے جبکہ این اے 51 پی پی 7 کے امیدوار شیخ وسیم اکرم لاہور میں انٹرویو کے بعد فرانس چلے گئے جہاں وہ فرنچ نیشنلٹی کارڈ گم ہونے کے باعث کاغذات جمع کروانے پاکستان نہ پہنچ سکے۔ اسی طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند نادر عباسی نے این اے 51 کے لیئے کاغذات نامزدگی وصول کیئے مگر وہ جمع کرانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس نہ آئے۔

عابد حسین کے قتل کے ایک مقدمے میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا زاہد خالد سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل،طلائی زیورات،موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد

The pistol, gold jewellery, motorcycle and mobile phone used in the incident were recovered from Zahid Khalid’s wife and acquaintance, involved in a case of Abid Hussain’s murder

The wife Nida Shaukat under arrest by Kallar police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے 13ایام قبل بشندوٹ کے قریب حساس ادارے کے جوان عابد حسین کے قتل کے ایک مقدمے میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا زاہد خالد سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل،طلائی زیورات،موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔قتل کے واقعہ کو مقتول کی بیوی ندا شوکت نے ڈکیتی کا رنگ دیا تھا تا ہم پولیس نے شک کی بنیاد پر جب مقتول عابد حسین کی بیوہ کو حراست میں لیا تو اس نے اصل حقائق اگل دیئے۔پولیس کے مطابق ملزمہ ندا شوکت اور اس کا آشناء زاہد خالد ایک میڈیسن کمپنی میں ایک ساتھ کام کرتے تھے جہاں ان کی آپس میں دوستی ہو گئی اور یہ تعلق ملزمہ کی شادی کے بعد بھی قائم رہا۔ملزمہ نے اپنے خاوند کو راستے سے ہٹانے اور زاہد خالد کیساتھ شادی کرنے کا منصوبہ تیار کیااور وقوعہ کے روز جب مقتول عابد حسین اپنی اہلیہ (ملزمہ) ندا کو سسرال سے گھر لے کر جا رہا تھا کہ بشندوٹ کے علاقے میں ملزم زاہد خالد جو پہلے سے ہی وہاں موجود تھا نے موٹر سائیکل روک کر عابد حسین کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کی اہلیہ نے اپنے سسر کو فون کر کے اطلاع دی کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے اس کا خاوند جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس اہلکار راجہ منصور جنجوعہ کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا

Police officer Raja Mansoor Janjua was honored with a certificate of appreciation and a cash award

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2023)—سی پی او راولپنڈی نے سات سال پہلے گم ہونے والے پولیس اہلکار مستقیم کو بھکاری کے روپ میں ٹاہلی موری راولپنڈی کے علاقے بھیک مانگتے دیکھ کر شناخت کرنے اور اسے بھکاریوں کی گینگ سے آزاد کرانے پر پولیس اہلکار راجہ منصور جنجوعہ کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ راجہ منصور جنجوعہ نے کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار مستقیم کو لالکڑتی کے علاقے میں بھیک مانگتے دیکھ کر شناخت کر لیا اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا تو مستقیم نے بتایا کہ بھکاریوں کا سرغنہ اس کی ریکی کر رہا ہے جس پر منصور جنجوعہ نے 15 پہ کال کرکے ملزمان کو بھی پکڑوایا جس پر سی پی او کی طرف سے اسے تعرفی سند اور کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔راجہ منصور جنجوعہ کا تعلق کہوٹہ کے گاؤں تھوہا خالصہ سے ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر راجہ محمد علی کا دورہ کلرسیداں

PML-N Provincial Vice President Raja Muhammad Ali visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر راجہ محمد علی کا دورہ کلرسیداں،وہ سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی رھائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی شیخ زاہد شمسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چوہدری صداقت حسین،حاجی اخلاق حسین،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button