DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A major success of the police, they recovered five stolen transformers and arrested five accused

پولیس کی بڑی کامیابی، پانچ عدد مسروقہ ٹرانسفارمرز برآمد کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کی بڑی کامیابی،بجلی کے ٹرانسفامرز چوری کرنے کے الزام میں آئیسکو اہلکاروں سمیت متعدد افراد گرفتار متعدد مسروقہ ٹرانسفارمرز بھی برامد۔گرفتار ہونے والے ائیسکو ملازمین کا تعلق ائیسکو سب ڈویژن ساگری سے ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سرکاری گاڑی میں ٹرانسفامرز چوری کرتے رہے گزشتہ چند ماہ سے کلرسیداں،روات،بیول،گوجرخان،کہوٹہ اور متعدد علاقوں سے بجلی کے ٹرانسفارمرز مسلسل چوری ہو رہے تھے جس پر ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے کڑی نگاہ رکھی اور ملزمان کا کھوج لگانے کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ذرائع کے مطابق کامیاب کاروائی کی جس پر ائیسکو حکام بھی تلملا اٹھے کیونکہ یہ دھندہ پورے منظم انداز میں جاری تھے جس میں کئی لوگ ملوث تھے ملزمان ٹرنسفامرز چوری کرنے کے لیئے سرکاری گاڑی استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے کوئی ان پر شک ہی نہیں کرسکتا تھا مگر کلرسیداں پولیس کے جانب سے بھرپور کامیابی اور چوروں کا گروہ بے نقاب ہوجانے کے خوف سے ائیسکو حکام بھی حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے خفت سے بچنے کے لیئے ائیسیکو سب ڈویژن ساگری کے تین اہلکاروں کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے انہیں فوری معطل کردیا۔ایگزیکٹوانجینئر اپریشنل روات ڈویژن نے جاری آرڈر میں حال ہی میں قائم ہونے والی ائیسکو سب ڈویژن ساگری کے تین اہلکاروں کو فوری معطل کردیا جن میں لائن مین صدام قیوم،اسسٹنٹ لائن مین عثمان جاوید اور علی حمزہ بشیر شامل ہیں ان کی معطلی کے ارڈر میں کہا گیا کہ وہ ملازمین کلرسیداں کے علاقے میں ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث پائے گئے اور کلرسیداں پولیس کاروائی کر رہی ہے لہذہ انہیں فوری معطل کیا جاتا ہے ادہر ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کلرسیداں میں دس کے قریب ٹرانسفارمرز چوری کرنے کی ایف آئی ارز درج ہو چکی ہیں وہ اس موضوع پر کل بات کریں گے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ھے تاہم تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی اور جمعرات کی شام کو اپنا موقف دیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, December, 2023)- A major success of Kallar Syedan police, recovered five stolen transformers and arrested five suspects, three of whom belong to IESCO. They used to steal the transformers from their own organization for years, for which they also used the official vehicle of IESCO. SHO Kallar Syedan Sabtain Al Husnain has started the process of raiding for more arrests, the situation should be clarified by this evening.

کلرسیداں شہر کے کئی علاقوں میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد بھی ماہانہ بل تقسیم نہ کیئے جا سکے

Monthly bills could not be distributed even after the due date had passed in many areas of the city

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—کلرسیداں شہر کے کئی علاقوں میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد بھی ماہانہ بل تقسیم نہ کیئے جا سکے گزشتہ ماہ مقررہ تاریخ سے صرف ایک یوم قبل بل تقسیم کیئے تھے اور اس بار مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد بھی آئیسکو کا ایجنٹ صارفین میں بجلی کے بل تقسیم نہ کر سکا ہے۔

پی ڈی ایم کی رجیم چینج نے ملکی معیشت کی بریکیں لگوا دیں

PDM’s regime change put brakes on the country’s economy

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)— کرین پارٹی حلقہ پی پی 7کے امیدوار کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی رجیم چینج نے ملکی معیشت کی بریکیں لگوا دیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری کا گراف تیزی کیساتھ اوپر گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل دکھالی کے گائوں بھورہ حیال میں شمولیتی پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر بھورہ حیال کی متعدد برادریوں نے کرین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پنجاب میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری

Canal closure schedule continues in Punjab

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2023-24کے لئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔
ترجمان آبپاشی کے مطابق پنجاب کی مختلف سالانہ نہریں 26 دسمبر 2023 تا 30 جنوری 2024 تک بند رہیں گی ۔
شیڈول کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی
*لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال26 دسمبر 2023 سے 12جنوری2024 تک بند رہیں گی ۔
*قادر آباد بلوکی لنک کینال27 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہے گی ۔
*لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری تک بند رہیں گی
*اپرپاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری تک بند رہیں گی۔
*اپرجہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری ،
*لوئر چناب کینا، جھنگ برانچ 13 جنوری سے 30جنوری تک بند رہیں گی۔
*جھنگ برانچ 27 دسمبر سے 13 جنوری ،اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔
*اپر چناب کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری اور سنٹرل باری دو آب کینال 27دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی ۔
*تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہے گی
*تریموں بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 جنوری سے 27جنوری تک بند رہیں گی۔
*سدھنائی کینال اور سدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 جنوری سے 28 جنوری ،
*لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک بند رہے گی،
*لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری ،
*پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری بند رہیں گی
* تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی
۔اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب سالانہ نہروں میں بھل صفائی کرائے گا ۔

امیدوار این اے 51 راجہ ندیم احمد مری میں چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرواتے ہوئے

Candidate NA 51 Raja Nadeem Ahmed checking nomination papers with Chaudhry Asadur Rehman Advocate in Murree to Returning Officer Owais Manzoor Tarar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—کلر سیداں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 اور پی پی 7 کے امیدوار راجہ ندیم احمد کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے،اسی طرح مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کے حلقہ پی پی 7 کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے۔کلر سے سابق رکن بلدیہ راجہ طارق محمود امیدوار پی پی سات راجہ طارق محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے۔سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار پی پی 7 کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہو گی۔

راجہ طلال خلیل ایک ہفتہ کے کاروباری دورے پر آسٹریلیا روانہ

Raja Talal Khalil left for Australia on a week-long business visit

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—معروف نوجوان لیگی رہنما و کاروباری راجہ طلال خلیل ایک ہفتہ کے کاروباری دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

پنجاب ہائی وے پٹرول میں ترقی کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری، اور سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

Progress in Punjab Highway Patrol is continuing rapidly, and sports festival is being held

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)— آئی جی پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پٹرولنگ پولیس میں ترقی کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری. پٹرولنگ پولیس کے 05 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے اے ایس آئیز میں راولپنڈی ریجن ضلع اٹک سے وسیم شہزاد شامل ھے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے ترقی پانے والے اے ایس آئی کو سب انسپکٹر کے عہدہ کے رینک لگاۓ۔ ایس ایس پی پٹرولنگ نے ترقی پانے پر مبارکباد دی اور مزید محنت کرنے کی ھدایت دی۔ کھیلوں کے حوالے سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. جس میں والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ھوۓ۔ بیڈمنٹن کے مقابلہ میں راولپنڈی جبکہ والی بال میں سرگودھا کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ راولپنڈی ریجن کی ٹیم بیڈمنٹن سیمی فائنل میچ گجرانوالہ کے مدمقابل کھیلے گی۔ افسران نے کھیلوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ترقی اور کھیلوں کا یہ سلسلہ جوانوں کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی کیلیۓ مؤثر اقدام ھے۔

سابق ناظم ملک جمیل عادل کی والدہ محترمہ کو گاوں چکڑالی بدھال میں سپرد خاک کردیا گیا

The mother of former Nazim Malik Jamil Adil was laid to rest in village Chakrali Badhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—انجمن تاجران کلرسیداں کے سابق صدر و سابق ناظم ملک جمیل عادل کی والدہ محترمہ کو گاوں چکڑالی بدھال میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں چوہدری افتخار احمد وارثی،ضیااللہ شاہ،راجہ صغیر احمد کے علاوہ صاحبزادہ بدرمنیر،ملک شیرافگن،اورنگزیب چیمہ،محمداعجازبٹ،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،زین العابدین عباس،چوہدری ابرار حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،راحت کیانی،حافظ کامران حشر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی،تحصیلدار گوجرخان راجہ عامر،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،نصیر اختر بھٹی،فہیم کیانی ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھٹی،حاجی محمد اسحاق،ماسٹر محمد ظہیر،داؤد اکبر راجہ،علی افسر بھٹی نے ڈہوک بلندیاں جا کر گرداور چوہدری عبدالقدوس سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن ریاض،نصیر اختر بھٹی،مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین،حاجی شوکت علی،فیاض کیانی نے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور ان کے جوانسال بھانجھے کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button