کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں الیکشن کمیشن ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہئےپورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہےقرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے ہےہورڈنگز، بل بورڈز،وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی، الیکشن مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگی، خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, December, 2023)—The Election Commission has issued instructions for printing banners for all political parties and independent candidates for the general elections. Pamphlets or banners will not be allowed Posters must not exceed 18 inches in length and 23 inches in width Handbills, pamphlets and pamphlets can be 9 inches long and 6 inches wide Banners must not exceed 3 feet in length and 9 inches in size Portrait photo Can be 2 feet long and 3 feet wide Every advertising material must write the name and address of the publisher Printing of religious material including Quranic verses is illegal Hoardings, billboards, wall chalking and panaflex will be completely banned, picture of government official in election campaign Posting will be illegal, action will be taken against the candidates along with the publisher for violation.
الیکشن کمیشن کے حکم پر مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کا معاملہ نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی
On the order of the Election Commission, the removal of advisor Ahmad Cheema was approved by the supervising Prime Minister
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—الیکشن کمیشن کے حکم پر مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کا معاملہ نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی الیکشن کمیشن نے سابق حکومت میں شامل نگران کابینہ ارکان کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا تھا
ذیشان علی سکنہ محلہ معصوم نگر کلر سیداں نے مقدمہ درج کر دیا
Zeeshan Ali of Mahal Masoom Nagar registeres police case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—ذیشان علی سکنہ محلہ معصوم نگر کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 21نومبر 2022بوقت قریب 12بجے دن،میں عدیم اختر کے ہمراہ اپنی دکان واقع مین بازار کلر سیداں موجود تھا کہ اسی دوران مسمی شفقت حسین سکنہ ستھوانی میرے پاس آیا اور کہا کہ کاروباری معاملات کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم ضرورت ہے،مارث 2023کو واپس کر دونگا جس کیلئے اس نے مجھے 29مارچ 2023کو ایک عدد چیک دیا اور جب کیش کروانے مطلوبہ بنک گیا جو ڈس آنر ہو گیااور رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے کے باوجود ملزم ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
صوبائی حلقہ پی پی 7کہوٹہ/کلر سیداں کے 32امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر پی پی 7کے پاس جمع کروائے۔
32 candidates of Provincial Constituency PP-7 Kahuta/Kallar Syedan submitted their nomination papers to the Returning Officer PP-7
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—صوبائی حلقہ پی پی 7کہوٹہ/کلر سیداں کے 32امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر پی پی 7کے پاس جمع کروائے۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیل کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں طارق محمود مرتضی،تنویر احمد،کرنل محمد شبیر اعوان،سردار طیفور اختر،راجہ صغیر احمد،راجہ احمد صغیر،محمد بلال یامین، احمد شاہزیب ملک،مس یمنا اشفاق،راجہ محمد علی،محمد سعید،راجہ ندیم احمد،راجہ عمران ستار،ظہور احمد،طارق محمود،نوید اقبال،شہناز بیگم،راجہ وسیم احمد،حافظ محمد ہارون، چوہدری ظہیر محمود،ناصر نذیر،قرار حسین شاہ،راجہ آفتاب حسین،غلام مرتضی ستی،چوہدری صداقت حسین،شعیب صادق کیانی،محمد احسن،امجد ارباب عباسی،محمد فیاض،محمد عارف قریشی،راجہ وحید احمد اورعبدالمجید مغل شامل ہیں۔
مرکزی انجمن تاجران چوکپنڈوری کے زیر انتظام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
A function was organized on the occasion of the birth anniversary of the founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah under the management of Central Anjuman Traders Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—مرکزی انجمن تاجران چوکپنڈوری کے زیر انتظام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ سمیت صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری راجہ ظفران جنجوعہ، جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ساغر،سینئر نائب صدر چوہدری یاسر چوہان سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کا اظہار کیا کہ ہم قائد اعظم کے نقطہ نظر کی روشنی میں مادر وطن کی خدمت کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر ان تھک محنت کریں گے اور ہر سطح پر ان کے بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو حقیقی فلاحی،ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے میں اپنا کردار ادر کریں گے۔صدر انجمن تاجران راجہ ظفران جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات سے انحراف کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عدم استحکام معاشی،صنعتی اورمعاشرتی تنزلی کا شکار ہے۔ہم آج بھی اگر قائد کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق راہ اپنا لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے۔سینئر نائب صدر چوہدری یاسر چوہان اور جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ساغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جب ہم اپنے قائد کا یوم ولادت منا رہے ہیں تو ہمیں جمہوریت،مساوات، آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی سے متعلق ان تصورات پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کرنا ہو گا۔تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان کے یوم ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
پی پی 8 کے ریٹرننگ آفیسر اشتیاق اللہ خان نیازی نے پی پی 8 کے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کر لیئے
PP8 Returning Officer Ishtiaqullah Khan Niazi collected the nomination papers of 32 candidates of PP8
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—پی پی 8 کے ریٹرننگ آفیسر اشتیاق اللہ خان نیازی نے پی پی 8 کے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کر لیئے جن میں سابق ارکان اسمبلی افتخار احمد وارثی،چوہدری جاوید کوثر کے علاوہ راجہ خرم پرویز،شاہ رخ پرویز،افرخ محمود سیال،چوہدری خرم زمان،اصف علی، چوہدری جمیل احمد،جمشید کیانی،امیرافضل قریشی،طارق محمود،کاشف مشتاق،دانیال اقبال،ملک غضنفر، اسماعیل طارق کیانی،رضوان اعوان،آنسہ اشفاق،خالد مبین،محمد شاہد،شہزادہ خان، تنویراختر،راشد محمود،مرزا بشتر،عبدالوقار کاظمی،سہیل عباس راجہ،راجہ غضنفر،محمد سلیمان،ذاکر حسین شامل ہیں
جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلرسیداں میں سالانہ تعلیمی،تبلیغی،روحانی اجتماع کا انعقاد
An annual educational, gathering is organized in Jamia Uloom al-Islamiya, Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلرسیداں میں سالانہ تعلیمی،تبلیغی،روحانی اجتماع کا انعقاد جس میں سینکڑوں طالبات کی متعلقین اور علاقہ بھر سے ہزاروں مستورات نے شرکت کی خطہ پوٹھوہار میں خواتین کے اس بڑے اجتماع سے خواتین معلمات اور بزرگ عالم دین جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاھے کہ خواتین کی تعلیم کو محدود کرنا شریعت اسلام کے خلاف ھے خواتین کے دل دینی تعلیمات سے منور ہوں تو اس سے کئی دل روشن ہوتے ھیں دین اسلام نے خواتین کو زندگی کے اکثر شعبوں میں مثالی حقوق دیے دین اسلام سے قبل بیٹیوں کو زندہ درگور کیاجاتا تھا دین اسلام نے تین بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کرکے نکاح کرنے والے کوجنت کی بشارت دی جنت کو ماں کے قدموں کا فرمان سنایا بہنوں بیٹیوں کو جائیداد میں حق وراثت دیا بیویوں کو نان نفقہ اور انکے ساتھ حسن سلوک کی ترغیب شریعت اسلام نے دی مولانا عبد الرشید ربانی نے طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشرے سے جہالت کو ختم کرنے کے لیے خواتین کی تعلیم وترتیب ضروری ھے دنیاوآخرت کی کامیابی اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت میں ھے جنید بغدادی جیسے بزرگ سلطان صلاح الدین جیسے فاتح امام بخآری جیسے محدث متقی پرہیزگار ماؤں کی گود میں پلے تھے آج بھی ہماری ماں بہن بیٹی بیوی ہر معاملے میں دین اسلام کے طریقوں پرچلےاس موقع پر جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلیم مکمل کرنے والی پینتیس خوش نصیب طالبات کواسناد دی گئیں اور جامعہ کے تحت چلنے والے ووکیشنل سنٹر کی طالبات میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں یاد رھے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلرسیداں اس علاقے میں خواتین کی سب سے بڑی درسگاہ ھے جس کی آٹھ برانچز تحصیل کے مختلف مقامات پر سینکڑوں طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ھیں اس کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کو اجتماع میں مثالی دینی خدمات پر خوب صورت الفاط میں خراج تحسین پیش کیا گیا
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi will announce a new political party
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—معلوم ہوا ہے کہ عام انتخابات کے فوری بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے جس کا نام ریفارمز پاکستان تجویز کیا گیا یے شاہد عباسی امدہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے کسی نامزد امیدوار کی کرنے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے
این اے 51 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں سے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
43 candidates have submitted their nomination papers from NA-51 Murree Kotli Sattan Kahuta Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—این اے 51 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں سے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے شاہد عباسی کے فرزند نادر عباسی کے کاغذات وصولی کے بعد جمع نہیں کروائے،شیخ وسیم اکرم فرانس میں اپنے فرنچ کارڈ کے گم ہونے کے باعث پاکستان نہ پہنچ سکے،ہارون کمال ہاشمی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے بعد کاغذات نامزدگی جمع نہ کروا سکے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،شاہد ریاض ستی،میجر لطافت ستی،محمود شوکت بھٹی،راجہ محمد علی کے علاوہ بلال یامین ستی،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،سفیان عباسی،عبدالجبار ستی،مہرین انور راجہ،جاویداقبال عباسی بھی شامل ہیں پی پی 7 میں راجہ صغیر احمد،راجہ محمد علی،کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ ندیم احمد،ڈاکٹر عارف قریشی،چوہدری صداقت حسین، چوہدری ظہیر محمود،راجہ تنویر،قاضی ہارون الرشید و دیگر شامل ہیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 ضلع مری کے علاوہ کہوٹہ اور کلرسیداں پرمشتمل نشست پر کل 43 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں
A total of 43 candidates have submitted their nomination papers for National Assembly Constituency NA-51 in Murree district apart from Kahuta and Kallar Syedan seats
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،دسمبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 ضلع مری کے علاوہ کہوٹہ اور کلرسیداں پرمشتمل نشست پر کل 43 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے اسامہ سرور،راجہ عتیق سرور،راجہ طلال خلیل،محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،بلال یامین ستی،راجہ محمد علی،سردار محسن اختر عباسی و دیگر پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی لطافت ستی اور ان کے بھائی صوبیدار داود نے قومی اسمبلی اور ان کے فرزند قاسم ستی نے پی پی 6 کے لیئے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی نے این اے 51 اور پی پی 7 غلام مرتضی ستی نے این اے 51 اور پی پی 7 راجہ ندیم احمد نے این اے 51 اور پی پی 7 بلال یامین ستی نے این اے 51 اور پی پی 6 سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہد ریاض ستی نے این اے 51 پیپلز پارٹی کے عبدالجبار ستی،اصف شفیق ستی اور راجہ محمد نوید نے این اے 51 پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے این اے 53 اور پی پی 7 سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے پی پی 7 ڈاکٹر عارف قریشی اور چوہدری صداقت حسین نے پی پی 7 سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے پی پی 7 کرنل وسیم جنجوعہ نے پی پی 7 راجہ افتاب حسین جنجوعہ نے پی پی 7،محمود شوکت بھٹی نے این اے 51جبکہ این اے 51 کے دیگر امیدواروں میں سہیل عرفان عباسی،جاوید اقبال ستی،سردار محمد سلیم،سعد سراج،محمد سفیان،راجہ تنویر،وسیم الدین،مہرین انور راجہ و دیگر بھی شامل ہیں کلرسیداں سے شیخ وسیم اکرم فرانس میں اپنا فرینچ کارڈ گم ہو جانے کے باعث کاغذات جمع نہ کروا سکے سابق وزیراعظم شاہد عباسی کے فرزند نادر عباسی نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے تھے مگر وہ انہیں جمع نہ کروا سکے،ہارون کمال ہاشمی بھی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کے باعث کاغزات نامزدگی جمع نہ کروا سکے۔