کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،دسمبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کی نامزدگی سے قبل مسلم لیگ ن کے پانچ امیدواران قومی اسمبلی کا پیر کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رھائشگاہ پر اجلاس۔مسلم لیگ ن کسی بھی پارٹی کارکن کو ٹکٹ دے ساتھ دیں گے کسی پیراشوٹر کی نامزدگی پر اپنا لائحہ عمل دیں گے اجلاس میں فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسلام آباد کی رھائشگاہ پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کے ممکنہ امیدوار کی نامزدگی پر غور کیا گیا اجلاس میں مری سے راجہ عتیق سرور،حافظ عثمان عباسی،کلرسیداں سے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل نے بھی شرکت کی۔کلرسیداں کے تینوں امیدواروں نے اس بار کلرسیداں سے امیدوار کی نامزدگی کا مطالبہ کیا اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ مسلم لیگ ن این اے 51 میں کسی پیراشوٹر کی بجائے کسی پارٹی کارکن کو نامزد کرے تاکہ اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اگر مسلم لیگ ن نے این اے 51 میں کسی کارکن کی بجائے کسی پیراشوٹر کو امیدوار نامزد کیا تو پھر ہم سب اپنا ردعمل دیں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے فرزند اسامہ سرور اس وقت پارٹی ٹکٹ کے لیئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں مگر ان کی نامزدگی پر کئی جانب سے تحفظات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 19, 2023) — Ahead of the upcoming National Assembly elections, five PML-N candidates gathered for a crucial meeting at the residence of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi on Monday in constituency NA-51. The assembly aimed to finalize the party’s nominee and establish a consensus on the nomination process.
During the meeting, it was decided that PML-N would prioritize party workers over parachuted candidates, outlining a detailed action plan for the selection process. The consultative session, held at Shahid Khaqan Abbasi’s Islamabad residence, included discussions on potential candidates for the NA-51 constituency.
Participants in the meeting included Raja Atiq Sarwar, Hafiz Usman Abbasi, Mahmood Shaukat Bhatti from Kallar Syedan, Raja Nadim Ahmed, and Raja Talal Khalil. All three candidates from Kallar Syedan voiced their demand for a local candidate, and an agreement was reached during the session that emphasized selecting a party worker instead of a parachuted candidate for NA-51.
The gathering also established that if PML-N decides to field a parachuted candidate instead of a party worker in NA-51, a collective response would be initiated. It’s worth noting that there are reservations from various quarters regarding the favoritism towards Osama Sarwar, son of former provincial minister Raja Ashfaq Sarwar, for the party ticket. Despite being a favored candidate, objections have been raised concerning his nomination within the party.
مزاحمت کے دوران قتل ہونے والے پاک آرمی کے جوان 28 سالہ عابد حسین کو پیر کے روز فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
Abid Hussain, a soldier of the Pakistan Army who was killed during the resistance, was buried with military honors at his ancestral graveyard on Monday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،دسمبر,2023)—گزشتہ شب ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کے دوران قتل ہونے والے پاک آرمی کے جوان 28 سالہ عابد حسین کو پیر کے روز فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ کلر سیداں پولیس نے رات گئے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔نذر حسین سکنہ موہڑہ دھمیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بڑا بیٹا عابد حسین پاک آرمی میں ملازمت کرتا تھا جس کی ایک سال قبل شادی ماموں کی بیٹی سے ہوئی تھی۔ایک ہفتہ قبل میرا بیٹا چھٹی پر گھر آیا،اس کی بیوی (ن)اپنے میکے گھر گئی ہوئی تھی اور وقوعہ کے روز شب پونے سات بجے کے قریب میرے بیٹے عابد کو اس کی بیوی نے کال کی کہ وہ اسے اپنے والدین کے گھر سے لے جائے جس کے بعد میرا بیٹا اپنی ذاتی موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کو لینے کیلئے صاحب دھمیال چلا گیا۔قریب رات 8بجے مجھے میری بہو (ن) نے فون پر بتایا کہ عابد حسین کو بشندوٹ قبرستان کے قریب دو نامعلوم افراد نے گولی مار دی ہے جس پر میں ہمراہ پسرم آصف حسین جائے وقوعہ پر پہنچے تو میرے بیٹے عابد حسین کو سر پر بائیں جانب گولی لگی ہوئی تھی اور اس کی نعش خون میں لت پٹ زمین پر پڑی ہوئی تھی۔میری بہو نے مجھے بتایا کہ نامعلوم افراد نے عابد حسین کو گولی مار کر قتل کر دیااور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ملزمان میری بہو کی دو عدد انگوٹھیاں،ایک طلائی چین اور ایک عدد موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی 24 دسمبر بروز اتوار تحصیل کلر سیداں میں بھی منائی جائے گی
The 16th death anniversary of Benazir Bhutto Shaheed will be observed on Sunday, December 24 in Tehsil Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،دسمبر,2023)—محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی 24 دسمبر بروز اتوار تحصیل کلر سیداں میں بھی منائی جائے گی، جس میں امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ محمد نوید،چوہدری ظہیر محمود، مہمانان خصوصی ہوں گے۔تقریب میں بی بی شہید کے لیے قران خوانی کے علاوہ غربا اور بیواؤں یتیموں میں آٹا بھی تقسیم کیا جائے گا۔