DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Indiscriminate felling of timber in Kahuta forests
کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2023)
کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی پر کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی محکمہ جنگلات کے افسران اور سیاسی شخصیات کے خلاف پھٹ پڑھے،چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کی اپیل،ٹمبر مافیااورمحکمہ جنگلات کہوٹہ کے عملے کا گٹھ جوڑ،لکڑی چوروں کے کہوٹہ کے جنگلات کو گاجر مولی کی طرع کاٹ دیا، چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی سر پرستی میں سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ عروج پررات کے اندھرئے میں ٹمبرمافیا کے افرادمحکمہ جنگلات کے ملازمین سے مل کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں سوہا،پتن، کیرل،سوڑ، منجن، سلامبڑ، پنجاڑ، کھوئیاں،بڑائٹیاں،کلٹیہ،بھنتی، جیوڑہ، بیور، کھلول، راجگڑھ،کراندی،چھنی،سویڑی،نلہ کھیرا،آنور، ساحل،نارہ، لہڑی،سہراور دیگر علاقوں سے چیڑ،پلائی،قہو،ٹال اور دیگر اقسام کی سرکاری قیمتی لکڑی کاٹ کر راتوں رات عملے سے مل کرراتوں رات پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیں عوام علاقہ کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے“کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو“سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ ستی اور راجہ عنائیت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خطے کوخوبصورت درختوں سے شاد باد کیا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے اس کے رقبے میں 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہو نا چاہے مگر بدقمستی سے ہمارے ملک میں یہ شرع صرف2فیصد ہے وہ بھی محکمہ جنگلات کی ملکی بھگت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے جس کو وہ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 10 December 2023)
The political and social figure of Kahuta, Inayatullah Satti, lashed out against the officers and political figures of the forest department for the indiscriminate cutting of wood in the forests of Kahuta. Wood thieves cut the forests of Kahuta like carrots, under the supervision of the Chief Conservator and DFO Forests, and cutting of valuable trees from the government forests is on the rise. Areas of Soha, Patan, Kerala, Sod, Manjan, Salambar, Panjar, Khoiyan, Baraityan, Kaltia, Bhanti, Jiora, Bior, Khalol, Rajgarh, Karandi, Channi, Swedi, Nala Khera, Sahil, Nara, Lahri, Sehar and others. The people of the region immediately asked the Chief Justice of Pakistan and the Chief of the Army Staff about this issue after cutting the precious wood of pine, Pali, Kaho, Tal and other types of government timber from the areas and taking it to the markets of Punjab overnight with the staff. An appeal to take notice.
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار پرویز آف ہوتھلہ وفات پا گے
Senior political and social personality Subidar Parvez of Hothla passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2023)
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار پرویز آف ہوتھلہ وفات پا گے نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت،ان کی نمازے جنازے ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ کوٹلی والے قبر ستان میں ادا کیا گیا،نمازے جنازہ میں سابق MNAغلام مرتضیٰ ستی،سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان،سابق MPAراجہ صغیر احمد،شہزادہ پوٹھوہا ر سردار منیب سدوزئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، سید نذابت نقوی، عناہت اللہ ستی، مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء، سید مظاہر شاہ،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،راجہ طاہر ستی آف گرمالہ،جابر کیانی کلیال، سابق ناہب ناظم عابد کیانی، بزرگ سیاسی شخصیت راجہ مدد حسین،عابد ستی کلیال،بزرگ مذہبی شخصیت ملک حبیب الرحمن آف بھون، ملک عاصم حبیب آف بھون،نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل،کونسلر رفاقت قریشی،راجہ عامر نگیال ایڈوکیٹ،سردار شاہد پلوٹ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، صوبیدار پرویز آف ہوتھلہ جاوید کیانی کے بھائی،راجہ نوید کے چچا زاد بھائی اور راجہ مدثر آف بن کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔
لکڑ چور سیاسی لوگوں کے رشتہ دار اور ورکر ھیں۔اگر کوٰئ رپورٹ کرے یا پولیص یا محکمہ جنگلات والے پکڑ لیں تو ایم این اے ایم پی صاحبان رشتہ داروں کو چھڑانے پہنچ جاتے ھیں۔۔سب کو پتہ ھے یہ کون سیاسی لوگ ھیں۔