DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The acquittal of Nawaz Sharif by the Islamabad High Court is a victory for the truth, PML-N Kallar City
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو حق و سچ کی فتح ہے,مسلم لیگ ن کلرسٹی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملکی تعمیر و ترقی کی تیز رفتار پہیئے کو روکنے کے لیئے نوازشریف کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت کیسز بنا کر قومی ترقی کے سفر کو روکا گیا۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ماضی میں احتساب کے نام پر انصاف کا قتل عام نہ کیا جاتا تو نیب کو سیاسی مقاصد اور انتقام کیلیئے استعمال نہ کیا جاتا تو پاکستان آج خطے کا ترقی یافتہ ملک ہوتا مگر منظم سازش کے تحت ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ نوازشریف نے اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا تھا آج عدالت نے ان کی سزا کاالعدم قرار دے کر ان کو بری کرکے سازشیوں کے عزائم ناکام بنائے ہیں۔
Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, November 2023)-The President of PML-N Kallar City, Haji Akhlaq Hussain, along with General Secretary Zain-ul-Abidin Abbas, Provincial General Council member Sheikh Nadeem Ahmed, and PML-N Youth Wing Kallar President Sheikh Hasan Seraiki, welcomed the Islamabad High Court’s decision to acquit Nawaz Sharif in the Avonfield reference. They declared it as a triumph of truth and justice.
In a joint statement, the PML-N Kallar City leaders expressed their satisfaction with the court’s decision, stating that false and fabricated cases were used in the past to hinder the rapid progress and development of the country, particularly targeting Nawaz Sharif. They claimed that if justice had not been senselessly murdered in the name of accountability in the past, the National Accountability Bureau (NAB) would not have been misused for political motives and revenge, and Pakistan would be a more prosperous nation today.
Highlighting Nawaz Sharif’s departure from politics and leaving his case to the Almighty, the leaders emphasized that today’s court decision, declaring his innocence and nullifying the sentence, has thwarted the conspiracies of those who sought to bring harm to him.
As the news of Nawaz Sharif’s acquittal spread, supporters in Kallar City and beyond celebrated the decision, expressing hope for a new chapter of political stability and progress in the country. The PML-N Kallar City leaders reiterated their commitment to upholding the principles of justice and truth in the face of adversity.
ملازم نوجوان دھوکہ دہی سے دو محنت کشوں کے دو موبائل فونز اور موٹر سائیکل لے کر رفوچکر ہو گیا،
A man cheated two fellow workers by taking two mobile phones and a motorcycle
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2023)—ملازم نوجوان دھوکہ دہی سے دو محنت کشوں کے دو موبائل فونز اور موٹر سائیکل لے کر رفوچکر ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔عثمان سکنہ کنوہا نے پولیس کو بتایا کہ وہ موہڑہ پھڈیال کے قریب مستری کا کام کرتا ہے قریبی ٹھیئے کا ملازم دانیال سکنہ لاہورمیرے مزدور احتشام کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے موبائل فون دو میں نے گھر والوں سے ضروری بات کرنی ہے جس کے بعد اس نے میرے موٹر سائیکل کی چابی بھی مجھ سے یہ کہہ کر لے لی کہ بازار سے سگریٹ لانے ہیں اور ساتھ ہی ایک اور مزدور کا موبائل فون جو کہ چارج پر لگا ہوا تھا اتار کر لے گیا جو ابھی تک واپس نہ آیا۔کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
حاجی جاوید اختر اور باوا جمیل قلندر کی برسی
Death Anniversary of Haji Javed Akhtar and Bawa Jameel Qalandar observed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2023)—کلر سیداں کے نوجوان شاعر و صحافی کامران حشر دھمیال نے اپنے والد محترم حاجی جاوید اختر اور باوا جمیل قلندر کی برسی کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا جسکی صدارت پروفیسر سید ثاقب امام رضوی، باوا امیر افضل آثم سیف اشعار، راجہ علی اکبر سیف نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض راجہ نثار یاور نے سرانجام دیئے کئے۔ ریڈیو ٹی وی کے معروف کمپیئر سید منتظر امام رضوی، سید نسیم کوکب، سید منظور رامش، سید محسن علی شاہ،سید زعفران شاہ،نیاز حسین حیدری، چوہدری داؤد،مدثر جناب،یاسر کیانی مرزا،الحاج اسلم بانی، طارق حسرت،عابد حسین عابد، عظمت مغل،یاسین زخمی،ملازم اشکی،نجف علی زرقا،تاج تابش اور دیگر نے شرکت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیں کی تقریب
Youm e Tasees to take place today in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2023)—پیپلز پارٹی کے یوم تاسیں کی تقریب آج بروز جمعرات دن تین بجے چوآروڈ کے پارٹی دفتر میں منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کریں گے،اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔
ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر میں چوہدری عبدالقدوس انتقال کر گئے
Ch Abdul Qadoos passed away in Dhok Chaudhrian, Bhalakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار اور چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کے چچا زاد بھائی چوہدری عبدالقدوس انتقال کر گئے نماز جنازہ جمعرات دن تین بجے ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر میں ادا کی جائے گی۔