DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: “Protest against New Metro City BSAM Developers at Every Level Against Collecting Billions And Giving Files Instead of Providing Plots”

نیو میٹروسٹی بی ایس ایم ڈویلپر گوجرخان کے شہریوں کو پلاٹ دینے کی بجائے فائلیں دے کر کھربوں روپے جمع کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام, راجہ طارق ایوب ، 28, نومبر 2023) – ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی نہیں کرنے دینگے نیو میٹروسٹی بی ایس ایم ڈویلپر گوجرخان کے شہریوں کو پلاٹ دینے کی بجائے فائلیں دے کر کھربوں روپے جمع کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے یکم دسمبر تک میٹروسٹی بی ایس ایم نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سوسائیٹی کے دفاتر کا گھیراو کیا جائے گا ایک دو سڑکیں بنآ کر چند درخت لگا کر ڈویلپمنٹ چارجز کس حٹیت سے مانگ رہے ہیں عوام اب انکے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء عمر اسد اللہ،راجہ شاہد عباس کیانی ، مرزا ادریس ،راجہ سعید ایڈووکیٹ، کاروباری شخصیت خواجہ اسلم اور مرکزی انجمن تاجراں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا تیمور وارثی، راجہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے میٹروسٹی انتظامیہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر ڈی اے کی ملی بھگت سے انھوں نے بغیر این او سی حاصل کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا جبکہ ممبران کو پلاٹ دو سالہ اقساط پر پلان دینے کے باوجود سال کے اندر انہوں نے اپنے خواتین سٹاف کے ذریعے بلیک میل ہراساں کرتے ہوئے رقوم وصول کرنے کے باوجود سوسائٹی کے اندر کوئی عملی کام نہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ممبران کے لیے ایکوائر کی گی جگہ کا زیادہ تر حصہ شاملات اور قبضے کا ہے جسکی بابت متعدد کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ڈیلرز اور انکی چکنی چپڑی باتوں کا سب سے زیادہ شکار اوورسیز پاکستانی ہوئے ہیں جہنوں نے اقساط کی رقوم بھی یکمشت ادا کر دیں مگر پلاٹس کا،قبضہ نہ مل سکا الٹا ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر تمام ممبران سے مزید رقوم نکالنے کی ٹھان لی جس سے فائلیں لین والے ذہنی طور پر اذیت کا شکار ہیں جبکہ متواسط طبقہ جہنوں نے خواتین کے زیورات وغیرہ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرخان میں بننے والی دیگر ہاوسنگ سوسائٹی والے بھی اگر ڈویلپمنٹ چارچز کے نام پر لوٹ مار کریں گے تو انکے خلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا میٹروسٹی انتظامیہ کو یہ باور کروانا ہے کہ انھوں نے جو یکم دسمبر کی ڈویلپمنٹ چارچز کی ڈیڈ لائن دی ہے وہ فوری اس کال کو واپس لیں ہم بھی انکو یکم دسمبر تک کا ٹائم دے رہے اسکے بعد ہم پرامن احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ انکے دفتروں کا بھی محاصرہ کریں گے ایڈووکیٹ عمر اسد اللہ نے مزید کہا کہ گوجرخان میں کوئی بھی ہاوسنگ سو سائٹی ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر لوٹ مار کرے گی تو اسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور متاثرین کے انصاف کے حصول کی خاطر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جسکے لیے قانونی چارہ جوئی کے لیے وکلاء کی چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 28, November 2023) –New Metro City BSAM Developers in Gujar Khan are set to protest at all levels against collecting billions instead of providing plots to city residents. If the decision is not revoked by December 1, legal action will be taken, and the society’s offices will be surrounded.

Senior lawyers of Gujar Khan Bar Association, including Omar Asadullah, Raja Shahid Abbas Kiyani, Mirza Idris, Raja Saeed Advocate, business personality Khawaja Islam, and Additional General Secretary of the Central Traders Association, Mirza Taimur Waris, and Raja Khalid, addressed a press conference expressing their concerns. They accused the Metro City administration of embezzlement without obtaining an NOC, creating chaos through their female staff to extort funds, and not taking any practical steps within the society.

The lawyers claimed that a significant portion of the acquired land for the Acquirer’s Place is included in the societies and possession is being demanded in a manner detrimental to the interests of the members. The most affected by the dealers’ smooth talk are overseas Pakistanis, who have already paid two years’ worth of installments but have not received possession. The lawyers warned that if the society does not return the additional amounts collected in the name of development charges from all members, they will face mental harassment from those filing complaints.

The middle class, who have invested their savings in this project, said they would not fall for these tactics anymore. The lawyers mentioned that if other housing societies in Gujar Khan resort to embezzlement in the name of development charges, they will protest against them as well. They urged the Metro City administration to reconsider their decision by December 1. If not, peaceful protests will be carried out, and their offices will be surrounded. The lawyers emphasized that a legal committee would be formed to pursue legal action for the justice of the affected individuals.”

سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کے صاحبزادے چوہدری حماد کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

A large number of political and social figures participated in the Walima ceremony of Chaudhry Hamad, the son of senior journalist Chaudhry Muhammad Akhlaq

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام, راجہ طارق ایوب ، 28, نومبر 2023) –سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کے صاحبزادے اور سابق صدر پریس کلب بیول فراز خان کے بھتیجے چوہدری حماد کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ،آرمی افسران ، پولیس افسران ، وکلاء اور ضلع بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کے صاحبزادے اور سابق صدر پریس کلب بیول فراز خان ، سب انسپکٹر محمد اشفاق ،اے ایس آئی محمد امتیاز اور محمد اشتیاق کے بھتیجے چوہدری حماد کے دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب عمران مارکی بیول میں منعقد ہوئی جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند و امیدوار برائے ایم پی اے خرم پرویز راجہ،مسلم لیگی رہنما سابق ایم پی اے شوکت بھٹی ،امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری خرم زمان ،چوہدری محمد عظیم ،چئیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق ، بریگیڈیئر طاہر راجہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسماعیل ،سابق ڈائریکٹر آئی بی چوہدری طارق،میجر رؤف،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے کے صحافی ضیغم نقوی ،راجہ طلعت ، آج نیوز کے رپورٹر راجہ ثقلین ، اے آر وائی کے رپورٹر راجہ تیمور،مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل ، صدر مسلم لیگ ن پی پی 08 چوہدری خالد،انسپکٹر امجد،سب انسپکٹر قمر مطلوب ،سب انسپکٹر احسن راجہ ،سب انسپکٹر طارق بشیر ، سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی کے فرزند چوہدری علی، مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر، مسلم لیگ تحصیل گوجر خان کے جنرل سیکرٹری چوہدری مزمل حسین ،تحریک انصاف گوجر خان کے سیکرٹری انفارمیشن یاسر کیانی ،صدر پی یو جے و سابق صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان احمد نواز کھوکھر ،سابق جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید ، چیئرمین پی یو جے ڈاکٹر عتیق فرہاد،بلوچستان ہاؤس کے پروٹو کول آفیسر عابد ہاشمی،سابق صدر کلرسیداں پریس کلب شیخ ثاقب شانی، سید منتظر امام رضوی ،پوٹھوہار پریس کلب کے صحافی مرزا ندیم،ممبر گورنر باڈی پی یو جے محمد خرم شہزاد، پوٹھوہار پریس کلب کے صحافی عامر لطیف،پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری عمران خان،مسلم لیگی رہنما چوہدری توقیر اسلم،پیپلز پارٹی کے رہنما کامران کامی، معروف بزنس مین ملک فیاض ،سرجن ڈاکٹر عمیر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم ، تحریک انصاف گوجر خان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی اشرف،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی،شاہد سنگڑال ایڈووکیٹ،گوجر خان کی کاروباری شخصیت یاسر چمن ،سابق کونسلر چوہدری صفدر ، منیجر نیشنل بینک جبار بھٹی، صدر انجمن تاجران بیول چوہدری ذوالفقار،نوجوان کاروباری شخصیت خرم ہاشمی ،سینئر صحافی راجہ انواز الحق سکوٹ ، سینئر صحافی راجہ سعید کلرسیداں ،اے ایس آئی عظمت شاہ ، محرر پولیس چوکی قاضیاں محمد بلال ، چوہدری اسد اسلام پورہ جبر ،صوبیدار ریاض، مسلم لیگی رہنما ملک فیاض، ملک گلفراز ،سماجی شخصیت جاوید بٹ، ڈاکٹر زاہد ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں لالہ شبیر، ملک طارق ،مرزا خورشید ،معروف سماجی شخصیت راجہ محمود ، خالد ہاشمی ، پریس کلب اسلام پورہ جبر، پریس کلب چوآخالصہ اور پریس کلب بیول کے صحافیوں کے علاؤہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی تمام احباب نے چوہدری اخلاق اور فراز خان کو مبارکباد پیش کی اور چوہدری حماد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button