کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں)کا بدوں لائسنس اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوہدری عامر علی سب انسپکٹر کی زیر نگرانی منصور اے ایس آئی نے شاباغ کے مقام پر کلر سیداں کی جانب سے آتی ہوئی ایک سوزوکی لوڈر گاڑیRis/1939 جس کو ڈرائیور ذاکر زادہ ولد عمر زادہ سکنہ مردان چلا رہا تھا جس پر پلاسٹک کی خالی بوتلوں کے 10 بڑے بیگ لوڈ تھے کو روک کر ڈرائیور کے خلاف اور لوڈنگ اور بغیر لاسنس گاڑی چلانے پر تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروا دیا جبکہ سرفراز اے ایس آئی نے کہوٹہ موڑ کے نزدیک روات کی جانب سے آنے والے ایک مزدہ ٹرکLES/7976 جس کو ڈرائیور طلح ولد فیاز احمد سکنہ سیالکوٹ چلا رہا تھا۔ جس پر بھی کباڑ کی خالی پلاسٹک کی بوتلیں انتہائی باڈی سے باہر تک اور لوڈ تھیں کو روک کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر تھانہ کلر سیداں کروا دیا۔
Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, November 2023)-In a recent development, the Punjab Highway Patrol launched a crackdown at Chauk Pindori Checkpost, targeting vehicles with unauthorized licenses and overloading. Under the supervision of Inspector Mansoor A.S.I, in charge of Chaudhry Aamir Ali Checkpost, the patrol intercepted a Suzuki Loader truck (Ris/1939) driven by Zakar Zada, son of Umar Zada, a resident of Mardan.
Upon inspection, the truck was found to be carrying 10 large bags filled with empty plastic bottles. The driver was charged for driving without a license and overloading. A case was registered at the Kallar Syedan police station against the driver for violating loading regulations and operating the vehicle without a valid license.
In a separate incident near Kahuta Mor, a garbage truck (LES/7976) coming from Rawat was intercepted by Sargent Sarfraz A.S.I. The truck, driven by Talha, son of Fiaz Ahmed from Sialkot, was transporting empty plastic bottles beyond legal capacity. The driver was apprehended, and a case was registered at the Chauk Pindori police station against him for violating loading regulations.
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے عام انتخابات میں الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد امیدواروں کی طویل قطار لگ گئی
“Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Announces Decision Not to Contest General Elections, Triggers Long Line of Aspirants”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے عام انتخابات میں الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد امیدواروں کی طویل قطار لگ گئی،دس سے زائد امیدواروں نے مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کے لیئے اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔جن میں کلرسیداں سے چار امیدوار بھی شامل ہیں جن میں ماضی میں دوبار رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے محمود شوکت بھٹی،مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما شیخ وسیم اکرم،سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،سابق وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل شامل ہیں۔ کہوٹہ سے بلال یامین ستی کوٹلی ستیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہد ریاض ستی،مری سے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی،سردار محسن اختر عباسی سمیت کئی دیگربھی شامل ہیں۔مری میں عباسی اور کوٹلی ستیاں میں ستی برادریاں واضع اکثریت کی حامل ہیں، کہوٹہ میں جنجوعہ اکثریت میں ہیں تو ستی دوسرے نمبر پر ہیں،کہوٹہ میں برادری کے ساتھ ساتھ دھڑے بندی کی بنیاد پر سیاست کی جاتی ہے۔ تحصیل کلرسیداں میں جنجوعہ،کیانی کے بعد دیگر برادریوں کے باوجود یہاں کی سیاست میں برادری ازم کی بجائے جماعتی سیاست کا راج ہے جو جس جماعت سے تعلق رکھتا ہے وہ اس کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے۔اس اعتبار سے کلرسیداں کی سیاست مکمل طور سیاسی جماعتوں کے گرد گھومتی ہے۔اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی سیاست سے علیحدگی اور 9 مئی کے واقعات سے قطع تعلقی پر کون پی ٹی آئی کا نیا مسیحا بنے گا۔ ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہے کئی بڑوں نے تو مقتدر حلقوں کو پی ٹی آئی سے الیکشن نہ لڑنے کی یقین دہانیاں بھی کروا رکھی ہیں۔ اس طرح اب تک کی صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ہی دس سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے لیئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں۔ محمود شوکت بھٹی ہوں یا حافظ عثمان عباسی،شاہد ریاض ہوں یا بلال یامین ستی،سردار محسن ہوں یا راجہ ندیم و طلال خلیل یا شیخ وسیم اکرم، سبھی نے اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں مگر بلال یامین ستی نے تو کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ شاہد عباسی کی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی صورت میں بھی ان کے دیرینہ ساتھی بلال یامین ستی بھی ٹکٹ کے لیئے امید سے ہیں۔ان کے دیگر کئی سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے بھی ازسر نو صف بندی کے لیئے مذاکرات جاری ہیں یہ سابق صوبائی وزیر و چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی کرنل محمد یامین ستی کے فرزند ہیں جس کی وجہ سے ان کے اثرات حلقے کی تمام تحصیلوں میں ہیں۔ان کے والد تین برس تک کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے طالبعلم بھی رہے۔راجہ اشفاق سرور کے فرزند اسامہ سرور بھی بلال یامین کے ہی حامی ہیں،یہی وجہ ہے کہ بلال یامین خود کو فیورٹ امیدوار سمجھتے ہیں۔راجہ طلال خلیل کو میاں نوازشریف،مریم نواز تک رسائی حاصل ہے۔ حافظ عثمان عباسی بھی وسیع سیاسی تجربہ و مہارت کے حامل ہیں اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کا شاہد خاقان کی عدم موجودگی میں فیصلہ کرنا کوئی آسان نہ ہے اس سارے قضیئے کا سادہ اور آسان حل یہ بھی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بطور امیدوار مسلم لیگ ن رضامند کرلیا جائے جس سے لیگی امیدواروں کے درمیان جاری ملاکھڑا بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن
“Youth Motorcycle Riders Face Crackdown in Initiative Against Underage Riding”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2023)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی (ٹریفک) ملک اظہر محمود اعوان کی ہدایت پر کلر سیداں سٹی وارڈنز کے انچارج وارڈنز انسپکٹر عامر رحمان نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں تھانے بند کروا دیا جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر سوزوکی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔جن کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں انعام الحق،کونین سجاد،محمد شاہد،عثمان،مرزا خان اور عبداللہ شامل ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر محمود نے خبردار کیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے پر ان کی حوصلہ شکنی کریں۔
راجہ محمد سعید کی والدہ کو گاوں چک مرزا میں سپرد خاک کردیا گیا
Raja Muhammad Saeed’s mother was buried in village Chak Mirza
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2023)—پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار راجہ محمد سعید کی والدہ کو گاوں چک مرزا میں سپرد خاک کردیا گیا جس میں راجہ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی، چوہدری شاہد گجر،راجہ طارق محمود،صوبیدار غلام ربانی،سردار آصف محمود،شیخ سلیمان شمسی،شیخ عظیم اکرم،شیخ تیمور قدوس،راجہ عاصم صدیق،راجہ محمد جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔