DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: The final of the football tournament in Bewal, won by Tango Football Club by one goal
بیول میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل , جو ٹینگو فٹ بال کلب نے ایک گول سے جیت لیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,27،نومبر,2023)—بیول میں آج فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جو ٹینگو فٹ بال کلب نے ایک گول سے جیت لیا جیتنےوالی ٹیم پرنوٹوں کی بارش- اس میچ میں مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری محمد ریاض،امن کے سفیر و چئیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق، چوہدری محمد فیاض،چوہدری مزمل، سردار محمود اور دیگر نے شرکت کی-ٹورنامنٹ چوہدری نعمان اور ان کے دیگر دوستوں نے منعقد کرایا جس میں کلر سیداں، گوجرخان اور اسلام آباد کے علاقوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ ٹینگو فٹ بال کلب بیول اور اسلام آباد کلب ہمک کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے ہاف میں ٹینگو فٹ بال کلب نے ایک گول کیا جبکہ ہمک کلب نے اچھا کھیل پیش کیا اور دوسرے ہاف کے اختتام تک گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور یہ میچ ٹینگو کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔میچ جیتنے پر چوہدری حماد نے ٹینگو کلب کے کھلاڑیوں پر نوٹ نچھاور کیے اور نوٹوں کی خوب بارش کی۔کھلاڑیوں کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔




