DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Inauguration of the first Zaheer Asi Memorial Football Championship at Kahuta Government High School ground.
کہوٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراوئنڈمیں پہلا ظہیر عاصی میموریل فٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2023)
کہوٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراوئنڈمیں پہلا ظہیر عاصی میموریل فٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کیا۔ افتتاحی میچ میں گنگال ایف سی اور کے آر ایل واپڈا کے مابین کھیلا گیا۔ گنگال ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-1سے جیت لیا۔ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی اور تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شفقت نیازی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، سی ای او مخدوم بلال، سب انجینئر حبیب اللہ شہزاد، احمد سعید قریشی، لجپال فٹ بال کلب ملک زبیر، قاری عثمان عثمانی، عتیق عباسی، کول، مہران سعید، انیس عباسی، کاشف عباسی کے تعاون سے کہوٹہ میں گراؤنڈ دوبارہ آباد ہو گئے۔ شہریوں کا زبردست خراج تحسین۔ مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، احمد سعید قریشی اورممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرحوم ظہیر عاصی کی کھیلوں کے لیئے خدمات کو شاندار الفاظ میں کراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ اس موقع پر شہریوں نے کہوٹہ میں نئے سپورٹس آفیسر شفقت نیاز ی کی تعیناتی کے ساتھ ہی کھیلوں میں بھرپور دلچسپی اور تعاون فراہم کرنے پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مرحوم ظہیر عاصی کے صاحبزادوں عمیر ظہیر اور طاہر ظہیر نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دوسرا میچ آج بروز اتوار پوٹھوار رائل کلب کہوٹہ اور اسلام آباد فوکس کلب کے مابین دن 3بجے کھیلا جائے گا۔ آخر میں کھلاڑیوں اور مہمانوں و شرکاء معززین علاقہ کے لیئے انتظامہ کی جانب سے پر تکلف ریفر یشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, November 27, 2023) — The opening ceremony of the inaugural Zaheer Asi Memorial Football Championship took place at Kahuta Government High School Grounds, organized by President of the Pakistan Taekwondo Federation, Colonel (Retd) Waseem Janjua. The inaugural match featured a spirited contest between Gangal FC and R.L. Wapda, with Gangal FC emerging victorious with a scoreline of 5-1.
The event witnessed the revival of the grounds in Kahuta, thanks to the collaboration of District Sports Officer Shams Toheed Abbasi from Rawalpindi, Tehsil Sports Officer Kahuta Shafqat Niazi, Assistant Commissioner Kahuta Fazal Rahman, DPO Makhdoom Bilal, Sub-Engineer Habibullah Shahzad, Ahmed Saeed Qureshi, Lajpal Football Club Malik Zubair, Qari Usman Usmani, Atiq Abbasi, Kool, Mehran Saeed, Anis Abbasi, and Kashif Abbasi.
The ceremony was attended by the sons of the late Zaheer Asi, Umair Zaheer and Tahir Zaheer, on a special invitation. The second match is scheduled for Sunday, featuring Pothwar Royal Club Kahuta and Islamabad Fox Club, kicking off at 3:00 PM. The event concluded with the organizers expressing their heartfelt thanks for the cooperation of players, guests, and partners in making the event a success.
کہوٹہ اور گردونواح میں انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی
Negligence and carelessness of the administration in Kahuta and its surroundings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2023)
کہوٹہ اور گردونواح میں انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی سے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ چکن گوشت انڈے دالیں سبزی فروٹ آٹا گھی چینی سبزی فروٹ عوام کی پہنچ سے دور رات کو سوتے صبح جاگتے ہیں تو ریٹ 5 سے 10 روپے بڑھا دیے جاتے ہیں ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی اور دو نمبر اشیاء خوردونش ادویات کی فروخت دھڑے سے جاری پٹرول ڈیزل سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہ ہوئے ریٹ لسٹ دیکر ہزاروں روپے وصول کر لیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل در آمد نہیں کروایا جاتا ہے انتظامیہ دفترون سے باہر نکلنے سے قاصر ہے جبکہ ہوٹلوں پر باسی کھانے مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں تندوروں پر کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے روزانہ چھ سے سات ٹینکر کیمیکل پوڈر ملا دودھ دہی ٹنوں سے حساب سے باہر سے کہوٹہ لا کر فروخت کیا جاتا یے اسی طرح دو نمبر ادویات ٹیکے فروخت ہو رہے ہیں محکمہ صحت کے اہلکاران کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو د آف ہوتھلہ کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب
The wedding ceremony of the daughter of the well-known political and social personality contractor Raja Sajid Mahmood of Hothla
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو د آف ہوتھلہ کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب سابق MPAراجہ صغیر احمدسمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو د آف ہوتھلہ کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب اعجاز میرج ہال میں منعقدہوئی،تقریب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی، ایکسین ملک عطا ء،ایس ڈی اومحمد اسماعیل مکی،ایس ڈی اوراجہ افتخار فاضل،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،،سابق چیئرمین یوسی دوبیر ن خورد راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سب انجینئر واحد،ٹھیکیدار دانش عباسی،حاجی سکندر خان،ٹھیکیدار توصیف ستی، ایس ڈی او راجہ افتخار فاضل،ٹھیکیدار نفیس ستی،ملک شکیل اعوان، محسن کھوکھر،افضال کھوکھر،اظہر اقبال عرف پولو،ٹھیکیدار قمر عباسی،سرفرازعباسی، کونسلر راجہ گلزار گلزاری، کونسلر راجہ جلیل لونہ، ماسٹر راجہ اخلاق لونہ، عاطف ستی محکمہ ہائی وئے،بابو عابد محکمہ ہائی وئے، راجہ مدثر بن ہو تھلہ،سید ذاکر شاہ لس سیداں،ممبر رمضان ہوتھلہ،ممبر راجہ خالد، راجہ فرذوق،راجہ خرم بن ہوتھلہ،راجہ طالب پنیالی، راجہ تنویر بنارس،حاجی راجہ آزاد لونہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔