DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ghulam Murtaza Satti calls for a meeting with colleagues from Murree, Kotli Sattian, Kahuta and Kallar Syedan

مری کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلرسیداں سے اپنے ساتھیوں اور برادری کا مشترکہ اجلاس بلاوں گا ، غلام مرتضی ستی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2023)—سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ وہ عنقریب مری کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلرسیداں سے اپنے ساتھیوں اور برادری کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے جس میں انتخابی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں ساتھیوں کی مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں میری پہلی کوشش یہی ہو گی کہ احباب کسی امیدوار کا خود انتخاب کر لیں تو میں بھی ان کے کارواں کا حصہ بن جاؤں گا بصورت دیگر میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا ہم نے ہمیشہ اقدار روایات باہمی احترام کی سیاست کی ہے سیاسی مخالفین کے خلاف کبھی کوئی اں تقامی کاروائی نہیں کی انہون نے کہا کہ میں تواتر سے کہتا رھا کہ صداقت علی عباسی عمران خان سے مخلص نہیں آج دیکھ لیں وہ کہاں کھڑے ہیں؟

“Former National Assembly Member Ghulam Murtaza Satti Announces Joint Conference for Consultation on Electoral Strategies”

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 27, 2023) — Former National Assembly member Ghulam Murtaza Satti has revealed plans to convene a joint conference with allies and fraternity members from Murree, Kotli, and Kallar Syedan. The conference will focus on consulting and strategizing for upcoming elections. Speaking to the media in Kallar Syedan, Satti emphasized the importance of consulting with fellow allies, stating that his primary goal is to encourage supporters to independently choose their preferred candidates. He expressed his willingness to become part of their journey should they choose him as a candidate. Satti affirmed a tradition of mutual respect in politics, highlighting a history of refraining from any retaliatory actions against political opponents. Responding to a question about his political stance, he stated, “I have consistently asserted that my loyalty lies with sincerity, but look at Sadaqat Ali Abbassi’s sincerity, Look at where he stands today.” He concluded by reaffirming his commitment to truth and integrity in politics.

ہم عوام میں سے ہیں اور عوام میں رہیں گے,حلقہ پی پی 10 سے جماعت اسلامی کے امیدوار خالد محمود مرزا

“We Are of the People and Will Remain Among the People: Jamat-e-Islami Candidate Khalid Mahmood Mirza from PP-10”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2023)—حلقہ پی پی 10 سے جماعت اسلامی کے امیدوار خالد محمود مرزا نے کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں اور عوام میں رہیں گبے میں 2006 سے اس حلقے میں موجود ہوں کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا آمدہ عام انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ الیکشن کے موسم میں نظر آنے والے لوگوں کا ساتھ دینا ہے یا جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران کا، انہوں نے حکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنے حلقے کے لوگ کی خدمت کی، اس موقع چوہدری محمد عارف گجر امیدوار این اے 53،ڈاکٹر محمد نعیم امیر نے بھی خطاب کیا۔

ملک محمد علی ظہیر اور ملک جنید ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Malik Mohammad Ali Zaheer and Malik Junaid Zaheer wallima celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2023)—ضلع لیہ کے معروف زمیندار سیاسی رہنما ملک محمد ظہیر کے فرزند اور سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف کے کزن ملک محمد علی ظہیر اور ملک جنید ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں ضلع کونسل لیہ کے سابق ضلعی نائب ناظم مہر محبوب علی ملووانہ،ضلع لیہ سے سابق ارکان اسمبلی صفدر بھٹی،مہر اعجاز،راولپنڈی سے سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،غلام مرتضی ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ ہارون کمال ہاشمی۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چئیرمین ظہیر محمود،راجہ ندیم احمد۔پیر سائیں افضل،محمد اعجاز بٹ،صاحبزادہ عمران اختر، مسعوداحمدبھٹی،ملک فیاض سندھو،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،قمر ایاز،آصف محمود کیانی،میڈم نبیلہ انعام،راجہ سہیل جہانگیر، نصیراختربھٹی، راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،سید سجاد حسین شاہ،پیر سید حامد علی شاہ،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری شفقت محمود،محسن نوید سیٹھی۔بابو ظفر اقبال،حاجی غلام ظہیر،ملک محمد عرفان،چوہدری تنویر اختر شیرازی،ملک عبدالباسط،طالب گڈو،سردار وسیم،ملک ندیم اختر۔ابراربھٹی،راجہ مبشر،محمد انیس اور دیگر نے شرکت کی۔

پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے،برہنہ کرکے ویڈیو بنا نے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against four people for making a naked video

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2023)— کلر سیداں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے،برہنہ کرکے ویڈیو بنا نے اور گن پوائنٹ پر 70ہزار روپے کی نقدی،موبائل فون اور کلائی گھڑی چھیننے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسامہ نواز نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنے کزن کی شادی پر گاؤں ڈیرہ خالصہ آیا ہوا تھا،رات کو 11بجے کے قریب میں اپنے کزن انعام ساجد کے ہمراہ گھر سے نکلا تو راستے میں محمد اشفیان عرف شانی اور تین نامعلوم لڑکے جن کے ہاتھ میں پسٹلز تھے ہمیں روک لیا اور مجھے گن پوائنٹ پر نامعلوم مقام پر لے گئے اور وہاں پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے کپڑے اتار کر برہنہ کر کے میری ویڈیو بنائی اور ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور موبائل فون،ستر ہزار روپے کی کیش اور ایک عدد کلائی گھڑی بھی قبضے میں لے لی اور بعد ازاں مجھے گلی کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

راجہ سعید اختر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ پیر دن ایک بجے گاوں چک مرزا میں ادا کی جائے گی

The mother of Raja Saeed Akhtar passed away in the village Chak Mirza

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2023)—پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار راجہ سعید اختر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ پیر دن ایک بجے گاوں چک مرزا میں ادا کی جائے گی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button