DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: A Pothwari writer should also be represented in the board of governors
رکنی بورڈ آف گورنرز میں کسی پوٹھوہاری ادیب کوبھی نماٸندگی دی جاۓ
اکادمی ادبیات کے کے بورڈ آف گورنرز میں پوٹھوہاریوں کوبھی نماٸندگی دی جاۓ،فیصل عرفان
نگران وزیرقومی ورثہ اورچیٸرپرسن نجیبہ عارف فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوۓ کروڑوں لوگوں کی آوازسنیں
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2023)—پوٹھوہاری زبان کے شاعر،محقق اورصحافی فیصل عرفان نے کہا ہے کہ اکادمی ادبیات پاکستان کے 22رکنی بورڈ آف گورنرز میں کسی پوٹھوہاری ادیب کوبھی نماٸندگی دی جاۓ،نگران وفاقی وزیرقومی ورثہ اورچیٸرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوۓ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی ڈویژن کے کروڑوں لوگوں کے دل کی بھی آوازسنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوٹھوہاری زبان میں 100سے زاٸد کتابیں شاٸع ہوچکیں جو ہر صنف ادب کا احاطہ کرتی ہیں۔خطے کی قدیم ترین زبان کی سرکاری اداروں میں نماٸندگی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قاٸدین بلاتفریق پوٹھوہاری زبان وادب کے لیے اقدامات اٹھاٸیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 26, 2023): Pothwari language poet, researcher, and journalist Faisal Arifan asserted that a representative from the Pothwari literary community should be included in the 22-member Board of Governors of the Pakistan Academy of Letters. This statement comes following deliberations by the Federal Minister for National Heritage and Chairperson, Dr. Najeeba Arif, regarding decisions on federal government matters and the voices of millions of people in the federal capital and Rawalpindi division.
Expressing his thoughts, Faisal Arifan highlighted that over 100 books have been published in the Pothwari language, covering various literary genres. He emphasized that the absence of representation for the region’s oldest language in official institutions is a moment of concern for thoughtful reflection.
He further stated that leaders of all political parties should collectively take initiatives for the promotion and preservation of the Pothwari language and literature, without any discrimination. Faisal Arifan’s remarks underline the need for cultural inclusivity and recognition of linguistic diversity within national literary institutions.
ان مشکل ترین حالات میں صرف اور صرف ملک و قوم کا مفاد سوچیں, راجہ شاہد رشید
In these most difficult situations, only think of the interest of the country and nation, Raja Shahid Rashid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2023)—سابق مشیر و ممبر پی آئی ایم ایف،ممتاز دانشورکالم نگار راجہ شاہد رشید نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بات اگلی یا پچھلی حکومت کی نہیں بلکہ گزشتہ 10 سالوں سے مہنگائی کا گھوڑا بھی لگام دوڑ رہا ہے اور کوئی بھی تجربہ کارحکومت اس کو لگام نہ ڈال سکی،اس لیے آج عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی۔اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں،بجلی کے بل ادا کرنا پُل صراط سے گزرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ترمفادات و اختلافات ختم کر کے سب کرتا دھرتا مل بیٹھیں اور ان مشکل ترین حالات میں صرف اور صرف ملک و قوم کا مفاد سوچیں،یہ کمر توڑ مہنگائی ختم کریں اور معیشت کو درست کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہیاور بقا بھی مضمر ہے۔