DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: In honor of former chairman Chaudhry Haji Shafqat Mehmood, a feast was organized by Raja Noman
سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود کے اعزاز میں راجہ نعمان کی طرف سے دعوت کا اہتمام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود کے اعزاز میں راجہ نعمان کی طرف سے دعوت کا اہتمام،بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،اہل علاقہ کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانے والی سڑک کا مزید کام اور پلی بنانے کا اعلان، ہفتہ کے دن سے کام شروع کرانے کی ہدایت،اہلیان علاقہ کی طرف سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود راجہ نعمان آف رکھ کی سپیشل دعوت پر ڈھوک رکھ موضع پنڈ بھینسو یو سی نلہ مسلماناں آئے جہاں ان کے اعزاز میں راجہ نعمان آف رکھ نے بہت پر تکلف کھانوں پر مشتمل ایک خاص دعوت کا اہتما م کیا اس موقع پر نائیک راجہ عبدالحمید آف گھوئی،قمر کیانی گھوئی،راجہ ظفران چک مرزا،راجہ بشیر ڈھیری،راجہ گل نواز رکھ،محمد مصطفی’ گوہڑہ اور راجہ آصف محمود پدری بھی موجود تھے،چوہدری حاجی شفقت محمود نے راجہ نعمان کی خصوصی درخواست پر پدری سے رکھ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی جانی والی سڑک کے لیے چوہدری حاجی شفقت محمود کا اپنے وسائل سے پُلّی بنانے اور دونوں چڑہائیاں کنکریٹ کرنے کا اعلان کیا اورہفتہ کے دن سے کام شروع کرانے کی ہدایت کی اس موقع پرموجود تمام معززین علاقہ نے چوہدری شفقت محمود کے اس جذبہ خدمت انسانیت کو تمام احباب نے خوب سراہا اور اہل گاوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش،چوہدری شفقت محمود نے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کی رضا کی خاطراس کی مخلوق کی خدمت کر رہا ہوں دعا ہے مالک اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 November 2023)
In honor of the well-known political and social personality, former chairman Chaudhry Haji Shafqat Mehmood, a feast was organized by Raja Numan, the participation of a large number of dignitaries from the area. Announcement of more road work and bridge to be built by the local people from their own pocket. A large number of local people participated in the event.
ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل
Dua e Qul observed for late Master M Yaqoob




