DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Kabaddi team of Govt High School Kallar Syedan reached the district level competition by winning the tehsil level competition.

گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی کبڈی ٹیم تحصیل سطح کا مقابلہ جیت کر ڈسٹرکٹ لیول مقابلہ جات میں پہنچ گئی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی کبڈی ٹیم تحصیل سطح کا مقابلہ جیت کر ڈسٹرکٹ لیول مقابلہ جات میں پہنچ گئی۔گورنمنٹ پنجاب سکول سپورٹس پروگرام کے سلسلے میں تحصیل کلرسیداں میں گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں نے کبڈی مقابلہ جیت کر تحصیل کلرسیداں میں اول پورزیشن حاصل کرلی گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں اور گورنمنٹ ہائی سکول درکالی شیر شاہی میں مقابلہ ہوا جس میں 8 کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں نے 30 پوائنٹس حاصل کر کے فتح حاصل کی جس پر اہلیانِ کلرسیداں کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر سینئرہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں محمد خالد عباسی نے کہا صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ پیدا کرتا ہے اور ہم اپنے طلباء کو کھیلوں میں شرکت کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔آخر میں دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی ٹیم کے کوچ عبدالوحید اور درکالی شیر شاہی ٹیم کے کوچ عباس عباسی کو بہترین ٹیمیں تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, November, 2023)- The kabaddi team of Government High School Kallar Syedan reached the district level competition by winning the tehsil level competition. Government High School Kallar Syedan won the Kabaddi competition and secured the first position. Government High School Kallar Syedan and Government High School Darkali Sher Shahi competed in which the Government High School Kallar Syedan won by scoring 30 points against 8. But on behalf of the people of Kallar Syedan congratulated the students and teachers of Government High School Kallar Syedan on this occasion Senior Head Master Government High School Kallar Syedan Muhammad Khalid Abbasi said that a healthy body creates a healthy mind and we encourage our students to participate in sports and will continue to provide the best opportunities. In the end, both teams were awarded prizes. Congratulations to Abdul Waheed, the coach of the Government High School Kallar Syedan team, and Abbas Abbasi, the coach of the Darkali Sher Shahi team, for preparing the best teams.

کم عمر موٹر سائیکل سواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Crackdown against underage motorcycle riders

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)— حکومت پنجاب کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے تین دنوں کے دوران کم عمر موٹر سائیکل سواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43موٹر سائیکلوں کے چالان جبکہ 17کیخلاف مقدمات درج کر لیئے۔بغیر لائسنس موٹر سائیکلوں اور گاڑی مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور اس موقع پر 112گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے آن لائن چالان وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے اس خصوصی مہم میں ٹریفک وارڈنز عادل منیر،نجم الحسن،بلال اشرف اور وسیم رضا نے حصہ لیا۔

پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ کل بروز جمعرات سنایا جائے گا،

Whether PTI will get the bat symbol in the general elections, the decision will be announced tomorrow, Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)—پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ کل بروز جمعرات سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنائے گا،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کل بارہ بجے فیصلہ سنائے گا،انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا

پھلینہ اور درکالی معموری کے دو گروپوں کے درمیان صلح

Reconciliation between the two groups from Phalina and Darkali Mamuri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین۔سابق بلدیہ ممبر جنید بھٹی، سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہاچوہدری شاہد گجر اور غضنفر اقبال بھٹی کی کاوشوں سے گاوں پھلینہ اور درکالی معموری کے دو گروپوں کے درمیان صلح کروا دی گئی دوران لڑائی جھگڑا ایک نوجوان ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی جس پر مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کی کاوشوں سے دونوں گروپوں کے درمیان مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی صلح کروا دی گئی جس پر شہریوں نے چوہدری اخلاق حسین اور دیگر کی کاوشوں کو سراہا

 

Burglary committed in the village Morra Khoo

گاؤں موہڑہ کھوہ میں چوری کی واردات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)—عیسی عظیم سکنہ موہڑہ کھوہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ روز میں اپنی فیملی کے ہمراہ کامرہ شادی پر گیا ہوا تھا واپس آیا تو طاہر محمود کی کوٹھی پر گیا تو دیکھا کہ کھڑکی کی گرل کٹی ہوئی تھی،اندر داخل ہوا تو گھر کے اندر سے دو عدد اے سیز،تین عدد سلنڈرز،دو عدد استریاں اور ایک مائیکرواون غائب تھے اور گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔

مقامی کاروباری محمد اعجاز کی بھابھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Sister-in-law of local businessman Muhammad Ejaz passed away after prolonged illness

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2023)—مقامی کاروباری محمد اعجاز کی بھابھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،مسعود احمد بھٹی،حاجی ریاست حسین،حاجی ابرار حسین،حاجی طارق تاج،شیخ توقیر احمدشیخ ندیم احمد،شیخ عظیم اکرم،چوہدری نعیم بنارس،شیخ خورشیداحمد،چوہدری محسن نوید سیھٹی،سردار محمد تاج،سردار محمد اشتیاق،نوید اختر مغل،صغیر بھولا،راجہ شاہد پکھڑال،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،عبدالجبار صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button