DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Former PM Shahid Khaqan Abbasi’s Decision Not to Contest Elections Prompts PML-N’s Mahmood Shaukat Bhatti to Apply for Ticket “

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد کلرسیداں کے محمود شوکٹ بھٹی نے بھی ٹکٹ کے لیئے درخواست مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو جمع کروا دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 مری کہوٹہ کلرسیداں سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد کلرسیداں کے محمود شوکٹ بھٹی نے بھی ٹکٹ کے لیئے درخواست مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو جمع کروا دی یہ اس سے قبل ضلع کونسل کے رکن رہے 1990 اور 1997 میں یہ حلقہ پی پی 7 سے رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے یہ تقریبا بیس برس مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر بھی رہے ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اس نشست پر اب تک صرف کلرسیداں سے چار امیدوار اپنی درخواستیں ٹکٹ کے لیئے مسلم لیگ ن کو جمع کروا چکے ہیں جن میں محمود شوکت بھٹی کے علاوہ راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم اور راجہ طلال خلیل بھی شامل ہیں۔

محمود شوکت بھٹی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے ٹکٹ کی درخواست دیتے ہوئے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 21, November 2023)- Mahmood Shaukat Bhatti of Kallar Syedan after former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi announced that he would not contest the election from National Assembly Constituency NA 51 Murree Kahota Kaler Syedan, He also submitted the application for the ticket to the Parliamentary Board of Muslim League-N. He was previously a member of the District Council in 1990 and 1997. He was also a member of the Provincial Assembly from PP-7 Constituency. Still, he is counted among the close associates of former PML-N senator Chaudhry Tanveer Khan, so far only four candidates from Kallar Syedan have submitted their applications for tickets to PML-N, apart from Mehmood Shaukat Bhatti. Raja Nadeem Ahmed, Sheikh Waseem Akram and Raja Talal Khalil are also included.

کلر دھانگلی ڈڈیال روڈ پر قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ شاہ خاکی کی شاندار کارکردگی

Excellent performance of Punjab Highway Patrol Shah Khaki located on Kallar Dhuangali Dadyal Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—ایس ایس پی محمد بن اشرف کی طرف سے کلر دھانگلی ڈڈیال روڈ پر قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ شاہ خاکی کی شاندار کارکردگی پر چوکی انچارج سب انسپکٹر طاہر حنیف اور اے ایس آئی جہانگیر بھٹی کو مبارکباد دی جن کی بروقت کاروائی سے ڈڈیال ازاد کشمیر کے برطانیہ سے آئے ہوئے داؤد مطلوب اور ہانگ کانگ سے رخصت پر آئے، سکرانہ کلرسیداں کے یاسر عاصم سے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ہونے والی وردات میں چھینی گئی چار لاکھ پانچ ہزار کی نقدی اور موبائل فون بروقت برآمد کر کے خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو تیمور شبیر ولد شبیر سکنہ چکلالہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل پسٹل 30 بور بما راوند 4 لاکھ 5 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بروقت برامد کر لیا ادہر کلر سیداں پولیس نے ملزم تیمور شبیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او سید سطبین الحسنین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش تین ماہ قبل سموٹ کے علاقے میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔ملزم تیمور شبیر کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی کے سال 2017میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 8جبکہ سول لائن راولپنڈی میں سال 2019میں ایک مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایم سی کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس

A meeting was held in connection with anti-polio campaign in MC Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں راجہ عبدالجبار کے ہمراہ ایم سی کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلر سیداں میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز 27نومبر سے ہو رہا ہے جو 3دسمبر تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے مائیکروپلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہر فرد کا قومی فریضہ ہے لہذا اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مرغی کے چوزے چوری کرنے کے الزام میں میاں بیوی نے 8سالہ یتیم بچے کو پائپ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Husband and wife tortured an 8-year-old orphan with a pipe for stealing chicken chicks

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2023)— مرغی کے چوزے چوری کرنے کے الزام میں میاں بیوی نے 8سالہ یتیم بچے کو پائپ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔قدیر خان سکنہ ڈھوک صابری نے درخواست میں بیان کیا کہ چھوٹے بھائی 8 سالہ عقیل کو ہمارا ہمسایہ عاطف رات کو اپنے گھر لے گیا اور چوزے چوری کرنے کے الزام میں اسے کمرے میں بند کر کے میاں بیوی نے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی کمر پر گہرے نشانات پڑ گئے۔ قدیر کے مطابق اس کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں اوروہ خود ہوٹل میں محنت مزدوری کرتا ہے۔اے ایس آئی رخسار تعلیم نے درخواست وصول کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

Action against minor motorcycle riders

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر سٹی ٹریف پولیس کلر سیداں کے بیٹ انچارج عادل منیر نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محمد سہیل سکنہ شیخ کالونی کلر سیداں،زین بن اسد نور الحسن سکنہ ڈریال کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ان کے موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیئے جبکہ اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ پر بھی کارروائی کی گئی اور چھ گاڑیوں کیخلاف آن لائن چالان مرتب کر کے ان سے 3800روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔

راجہ سعد ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں درکالی شیرشاہی میں ہوئی

Wallima of Raja Saad Riaz celebrated in Darkali Sher Shahi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—پی ٹی آئی کے مقامی رپنما راجہ عاصم ریاض کے بھائی راجہ سعد ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں درکالی شیرشاہی میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد، صاحبزادہ عمران اختر،عمران نواب،ٹھیکدار لطیف بھٹی،راجہ شاھد رشید،چوہدری آصف منہاس، راجہ کامران،نعیم بنارس،قدیر عباسی، راجہ ارسلان وینس، عاقب علی، راجہ عثمان مانی،حافظ کامران حشر، اخلاق بٹ شیخ برہان, دانیال رؤف بٹ, راجہ عامر بھکڑال, راجہ عمر فارق،نمبردار سہیل اور دیگر نے شرکت کی۔

انسپکٹر عبدالرزاق کو شکایات پر معطل کردیا گیا

Inspector Abdul Razzaq was suspended on complaints

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—ڈی ایس پی سی آئی اے جاوید مرزا نے سی آئی ایپولیس چوکی چوکپنڈوری (کلرسیداں) میں تعنیات اکلوتی انسپکٹر عبدالرزاق کو شکایات پر معطل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button