DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Hasan Shah road leading to Dera Mushtaq Shah, Kharang Syedan area of Kahuta badly damaged
کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2023)
کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ضلعی و تحصیل انتظامیہ اس کا نوٹس لینے کی اپیل۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی عوام موجودہ جدید دور میں بھی بنیادی مسائل سے دوچارگاؤں کی طرف جانے والے واحد روڈ حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے یہ روڈ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے یہ روڈ بنائی ہے اس کے بعد کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی اہلیان علاقہ نے مذکورہ روڈ کی از سر نو تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 November 2023)
The district and tehsil administration of Hasan Shah Road leading to Kharang Syedan Dera Mushtaq Shah of Kahuta area is in disrepair, appealing to the district and tehsil administration to take notice of it. The only road leading to Dera Mushtaq Shah due to basic problems is Hasan Shah Road which which is dilapidated. This road is a well-known social figure of the area, Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi, who built this road from his own pocket, after no one paid attention to it. The residents of the area have demanded the reconstruction of the said road.
آٹھ فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔
On February 8, people will stamp the scales to prove that they are fed up with traditional politicians
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2023)
امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی ابرار عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام بار بار دھوکہ دینے والوں کے فریب میں نہیں آئیں گے،آٹھ فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 77سالوں سے خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ عوام نے ساری جماعتوں کو آزما لیا ہے اب عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے پاس دیانتدار اور تعلیم یافتہ قیادت موجود ہے۔،جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ شرافت اور مسائل کے تدارک کی سیاست کی ہے انشاء اللہ جلد ملک میں اسلامی نظام نافد ہو گا۔
حلقہ این اے اکاون سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دیا جائے
The PML-N ticket should be given to Bilal Yamin Satti from NA-51 constituency




