DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: IESCO Sub Division Choa Khalsa announces to shut down for repairs
کلر سیداں: آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ نے مرمت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2023)—ائیسکو سب ڈویژن چواخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق ان کے تمام فیڈرز بروز پیر صبح نوبجے سگ دن دوبجے تک بند رہنے سے منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،دھیال،کنوہا،سہوٹ، چوآ خالصہ،پیر حالی،میرگالہ خالصہ، انچھوہا،شاہ خاکی،دھانگلی،منیاندہ،سکرانہ، نلہ،کھڈ بنائل بجلی بند رہے گی
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, November 2023) – According to the announcement of IESCO Sub Division Choa Khalsa, all their feeders will be closed from 9:00 AM to 2:00 PM on Monday.
The effected areas will be Mangaloora, Jaswala, Mohra Phadyal, Morra Dhayal, Kanoha, Sahot, Choa Khalsa, Pehar Hali, Mirgala Khalsa, Anchoa, Shah Khaki, Dhuangali, Manianda, Sakrana, Nala, Khad and Banhal.
پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہونے والے ملزم تیمور شبیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی
The police started the investigation by getting the two-day physical remand of Taimur Shabbir, who was arrested in the robbery cases
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہونے والے ملزم تیمور شبیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او سید سطبین الحسنین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش تین ماہ قبل سموٹ کے علاقے میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔ملزم تیمور شبیر کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی کے سال 2017میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 8جبکہ سول لائن راولپنڈی میں سال 2019میں ایک مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ یاد رہے کہ ملزم تیمور نے گزشتہ روز دن دیہاڑے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی نے بروقت تعاقب کر کے اسے گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
راجہ فھد اسرار احمد ولد راجہ اسرار احمد نے رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس سی ایس کی ڈگری حاصل کر لی
Raja Fahad Israr Ahmed, son of Raja Israr Ahmed, obtained his BSCS degree from Rafa International University, Islamabad
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2023)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں موضع مرزاکمبیلی کے ہونہار طالب علم راجہ فھد اسرار احمد ولد راجہ اسرار احمد نے رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس سی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔ نوجوان طالبعلم نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر میں اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔