AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Chaudhry Muhammad Akram, Retired AEO, Honored with a Farewell Party for Services to Chakswari Primary Schools in Western Region”

چودھری محمداکرام ریٹائرڈ اے ای او پرائمری مدارس چکسواری غربی کے اعزاز میں دی گئی پرخلوص الوداعی پارٹی

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,نومبر,2023) — چودھری نثار احمدڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور نے کہاہے کہ میں اے ای اوپرائمری مدارس چکسوار ی غربی چودھری محمداکرام کونہ ر یٹائرڈ کہوں گانہ ہی الوداع کہوں گا کیونکہ نیکی کرنے والے انسانیت کی فلاح کے کام کرنے والے کے نامہ اعمال میں ثواب لکھاجاتارہے گا علم صدقہ جاریہ ہے ہم اگرساری زندگی سجدے میں پڑے رہیں یہ حق ادانہیں ہوسکے گا اللہ تبارک وتعالی نے انسانیت کاتاج ہمار ے سروں پرسجایا انسان پیداکیاہمیں مسلمانوں کے گھروں میں پیداکیا ہمیں نبی کریم ﷺ کاامتی بنایا ہم کائنات کے خوش قسمت ترین انسان ہیں ہم سے بڑھ کرکوئی خوش قسمت نہیں ہے ہم پیشہ معلمی سے وابستہ ہیں آپ ﷺ کافرمان ہے کہ مجھے معلم بناکربھیجاگیاہے ہمارا منصب جتنابڑا ہے اسی قدر ذمہ داریاں بھی بہت اہم بڑی اورشدید ہیں پرکشش مراعات مل رہی ہیں دیرسے آناجلد ی جانا ہرماہ کی یکم تاریخ کوتنخواہ اکاؤنٹ میں آجاتی ہے بائیومیٹر ک حاضری ہے لیکن تیس منٹ میں فرض شناسی نہ ہو مخیر حضرات اللہ کے دیے ہوئے مال سے خرچ کرکے مخیر کہلاتے ہیں ہم قومی خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں اوراجرصدقہ جاریہ کاملتاہے استاد کی بڑی عزت ہے یہ عہدکریں کہ سکول میراہے بچے میری اولاد ہیں جس طرح ہم اپنے بچوں کاخیال رکھتے ہیں اسی طرح طلبہ کاخیال بھی رکھیں پھرہمیں کسی پرائیویٹائزیشن کاکوئی خطرہ نہیں ہے ہمار ے دلوں میں خوف خداہوناچاہیے اللہ ہمں ہروقت دیکھ رہاہے مستری مزدور ہرہنر مند کے ہاتھ میں ہتھیار اوراوزار ہوتے ہیں لیکن استاد کے پاس اپنی کتاب کیوں نہیں ہوتی بچے سے کتاب لے کرپڑھاتاہے اوربچوں سے پوچھتاہے کہ آج کیاپڑھناہے تیاری کے بغیر پڑھانا یہ استاد کے شایان شان نہیں ہے اگرکسی استاد کاکوئی مسئلہ ڈی ای او افس میں التواء میں ہے تو کھڑے ہوکر بتاسکتاہے کوئی بھی فائل التواء میں نہیں ڈی ای او آفس اساتذہ کی ڈاک پربروقت کارروائی کرتاہے تاکہ استاد سکول میں رہے دفتر کے چکرنہ لگائے چودھری محمداسماعیل صدر آزاد کشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور اساتذہ کے مسائل کے حل میں گہری اورذاتی دلچسپی لے رہے ہیں بڑے ذمہ دار ہیں اساتذہ کی توقعات پرپورا اترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں ضلع میرپور میں ایلیمنٹڑی اساتذہ کی دوسواکتالیس آسامیاں خالی ہیں اس کے باوجود ضلع میرپور کے تعلیمی اداروں کے ثانوی اورمڈل کلاسز کے بورڈ زکے زیراہتمام منعقدہ امتحانات کے نتائج شاندار ہیں اس کاسہرا اساتذہ کے سر ہے اے ای او صاحبان کی کارکردگی تسلی بخش ہے غزہ کے موجود ہ کربناک حالات پرپوری امت مسلمہ غمزدہ ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمں کیوں خاموش ہیں ان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے جس پرانسانیت شرمندہ ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار پرائمری مدارس چکسوار ی کے اساتذہ وسٹاف ای ای او آفس چکسواری غربی کی جانب سے چودھری محمداکرام ریٹائرڈ اے ای او پرائمری مدارس چکسواری غربی کے اعزاز میں دی گئی پرخلوص الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے ریٹائرڈ اے ای او چودھری محمداکرام کوان کی شاندار ساڑھے سینتس سالہ تعلیمی وانتظامی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاعزت اوروقار کے ساتھ ملازمت کی تکمیل اورریٹائرمنٹ پرمبار ک بادپیش کی ہے تقریب سے تقریب کے مہمان خصوصی چودھری محمداکرام ریٹائرڈاے ای او پرائمری مدارس چکسواری غربی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں اللہ تعالی شکراداکرتاہوں کہ اس کے فضل وکرم سے ملازمت عزت اوروقار کے ساتھ پایہ تکمیل کوپہنچی آج اگرمیرے والدین زندہ ہوتے تواپنے بیٹے کایہ اعزاز دیکھ کرخوش ہوتے انتہائی نامساعد مالی حالات میں انہوں نے مجھے پڑھایایہ جملے اداکرتے ہوئے وہ آبدید ہ ہوگئے ان کی آنکھیں اشک بارہوگئیں انہوں نے ڈی ای او صاحب میرپور سمیت تمام شرکاء تقریب کاشکریہ اداکیااوران کے پرخلوص جذبات پراظہارتشکر کیا پرائمری مدارس کے اساتذہ وسٹاف ممبران کی جانب سے پرخلوص پارٹی اورپروقارتقریب کے کامیاب انعقاد واہتمام وانصرام پردلی شکریہ اداکیا تقریب سے آزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری منیرنازضلعی صدر چودھری محمداسماعیل حافظ نویداشرف صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول پوٹھہ بینسی چودھری قمرسلطان ممبرضلع کونسل سابق اے ای اوز محمداخلاق دانش محمدرعجائب محمدسلیم چودھری الطاف اے ای او ڈڈیال لیاقت مغل اے ای او اسلا م گڑھ چودھری محمدانور ایس ایس ٹی راجہ آفتاب کیانی سینئرنائب صدر اے ایس ٹی او ضلع میرپور نائب صدر شہزاد رضوی چودھری عبدالکریم (ر) صدرمعلم چودھری محمدآصف اے ای او میرپور شفقات احمدصدرمعلم مڈل سکول پنڈخورد ملک محمدممتاز (ر) ایس ایس ٹی چودھر ی محمدگلزار (ر) صدرمعلم سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا آزاد کشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مر کزی راہنمااحمدفراز نے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب کاآغاز مدرس محمدعرسان نے تلاوت کلام پاک سے کیاعنصرحسین مدرس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا تقریب میں ریٹائرڈ اے ای او کے عزیز واقارب دوست واحباب سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات ثانوی ومڈل مدراس کے صدرمعلمین پرائمری مدارس کے سنٹرز کے انچارج صاحبان اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بابو چودھری سرفراز حسین کااعزاز پوسٹ ماسٹرکا امتحان پاس کرکے بطو ر پوسٹ ماسٹرترقیاب ہوگئے

Babu Chaudhary Sarfraz Hussain passed the postmaster exam and was promoted as a postmaster

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,17,نومبر,2023) — بشارت حسین شہید کی دھرتی پلاک کے سپوت بابو چودھری سرفراز حسین کااعزاز پوسٹ ماسٹرکا امتحان پاس کرکے بطو ر پوسٹ ماسٹرترقیاب ہوگئے بابو چودھری سرفراز حسین نے سب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری میں بطو ر انچارج پوسٹ ماسٹراور پوسٹ مین شاندار خدمات انجام دیں موصوف نے چندسا ل تک انچارج پوسٹ ماسڑ کی حیثیت سے فرائض انجام دیے انہوں نے بطو ر پوسٹ ماسٹر محکمانہ امتحان پاس کرنے کااعزاز حاصل کیااوربطور پوسٹ ماسٹرترقیاب ہوئے انہیں پوسٹ آفس رٹہ ڈڈیال میں بطو ر پوسٹ ماسٹرتعینا ت کیاگیا ہے فیض پورشریف کے سیاسی سماجی وکاروباری راہنماؤں کونسلر محمدقیوم احمدقاضی منیر احمدسہیل احمدخان چودھری اورنگ زیب سیدمسکین حسین شاہ عرفان حسین مغل ڈاکٹرکرامت علی سلہریا چودھری شمیدجان چودھری جبار احمدحاجی قاضی آصف حسین سمیت دیگر نے بابو چودھری سرفراز حسین کوبطو ر پوسٹ ماسٹر ترقیابی پرمبار کباد پیش کی ہے اورسب پوسٹ آٖفس بوعہ ڈھانگری فیض پورشریف میں بطور انچار ج پوسٹ ماسٹر اورپوسٹ میں شاندار خدمات انجام دینے پردلی مبارک باداورخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button