DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
“Kallar Syedan Operation by Police: Central Suspect Arrested in Connection with Murder and Dumping of a man After Abduction”
کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، اغواء کے بعد نوجوان کو قتل کر کے نعش کنوئیں میں پھینکنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کا سہولت کار بھی گرفتار
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2023)—کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، اغواء کے بعد نوجوان کو قتل کر کے نعش کنوئیں میں پھینکنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کا سہولت کار بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے بعد نوجوان اناؤنسر شفیق گجر کو قتل کرکے نعش کنوئیں میں پھینکنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کے سہولت کار17سالہ حسنین کوگرفتار کرلیا۔واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سجان کو قبل ازیں گرفتار کیا جاچکا ہے،واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کیاجائے گا۔ ایس پی صد ر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
“Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 16, 2023)—Significant Police Operation in Kallar Syedan: Central Suspect Arrested in Abduction, Murder, and Dumping of Youth into a derelict well. According to details, the police, in a crucial operation, arrested 17-year-old Hassan, a facilitator of the main suspect in the case of abduction, murder, and disposal of the youth, Announcer Shafiq Gujjar, was murdered and his body was dumped in a derelict well. The central suspect, Sajan, was apprehended earlier, and a third accomplice is expected to be arrested soon. SSP Muhammad Nabeel Khokhar stated that the arrested suspect will face legal consequences with solid evidence, ensuring true justice is served. The arrest of those involved in heinous crimes is crucial for dispensing justice in serious cases.”
ذیابیطس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
“On World Diabetes Prevention Day, Seminar Conducted at THQ Hospital Kallar Syedan for Diabetes Awareness”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2023)—ذیابیطس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین، ڈاکٹر تہمینہ اشفاق، ڈاکٹر عمیر اسلم رانا اور ڈاکٹر توقیر مقصود سمیت میڈیکل آفسران اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ہر سال ہزاروں افراد اس بیماری کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
شہری نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
“Citizen Apprehends Intruder by Scaling Walls, Hands Over Suspect to Police”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2023)— شہری نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ حاجی کرامت حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات 9 بجے کے قریب ملزم محمد عزیر دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گیا میں نے صحن کی لائٹ آن کی تو ایک شخص میرے صحن میں برآمدہ کے پلر کیساتھ چھپا کھڑا تھاجس کو میں نے دیکھ کر اپنے بیٹوں کے ذریعے اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
شیخ عبدالطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Sheikh Abdul Latif passed away after a long illness
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2023)—معروف کاروباری شیخ شفقت،پرنس یونس کے بھائی اور مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد کے کزن شیخ عبدالطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،شیخ وسیم اکرم،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،محمد زبیر کیانی،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،ملک انصر خان،حاجی طارق تاج،چوہدری ابرار حسین،صوبیدار غلام ربانی، چوہدری شاہد گجر،راجہ شاہد پکھڑال،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب
Diwali celebration under the auspices of Pakistan Muslim League (N) Minority Wing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2023)—پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب کوئٹہ میں ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف اور مریم نواز کی شرکت،پارٹی راہنماﺅں نے کیک کاٹا تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک دی اور کہا کہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے،اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے،قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتیں اہم فریق تھیں، ہیں اور رہیں گی،میاں نواز شریف نے کہا کہ 2018 سے 2022 تاریکی کے سال تھے، روشنیوں کا دور شروع ہونے والا ہے،ڈاکٹر درشن نے پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کا شکریہ ادا ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے۔