DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Declares He Won’t Contest Elections Against Muslim League-N”

مسلم لیگ ن کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑوں گا ,سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کا مسلم لیگ ن کی قیادت یا کسی رہنما سے کوئی اختلاف نہیں میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں بھی الیکشن نہیں لڑوں گا میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ نظام سے ملک اور عوام کی بہتری ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے مقامی صدر محمد وقاص گجر کی رھائشگاہ پر قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے لیگی رہنماوں کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں شریک تمام لیگی کارکنوں نے ان کی ملک اور مسلم لیگ ن کے لیئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی نے جنرل مشرف کی امریت میں مسلم لیگ ن کی نہ صرف قیادت کی بلکہ قیدو بند کی طویل صعوبتوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیا جس پر حلقہ کے عوام کو ان پر فخر ہے تمام لیگی رہنماؤں نے انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا بھی مشورہ دیا اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے لیئے مسلم لیگ ن کے تین امیدواروں راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،راجہ طلال خلیل کے علاوہ محمد ظریف راجا،حافظ عثمان عباسی،راجہ گلستان خان،چوہدری فیصل حفیظ،تنویر ناز بھٹی،شاہد گجر،سردار محمد آصف،راجہ عاصم صدیق،راجہ داؤد اکبر،شہزاد مالک مغل،چوہدری شعیب الطاف،ٹھیکیدار ظہیر،چوہدری محمد ایاز ایڈووکیٹ،ارشد محمود بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کی نفی کی کہ ان کا پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف ہے انہیں نے کہا کہ نہ صرف پارٹی قیادت بلکہ کسی پارٹی رہنما سے بھی مجھے کوئی اختلاف نہیں میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اس سسٹم میں رہ کر ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی میرا نہیں خیال کہ انتخابات کے بعد بھی ہم مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے مقابلے میں بھی الیکشن نہیں لڑیں گے کارکنوں سے 36 برس سے محبت و احترام کا رشتہ ہے میں اس رشتے کو کھونا نہیں چاہتا کارکن مل بیٹھ کر صورتحال کا درست تجزیہ کریں اور کوئی مشترکہ موقف اپنائیں اس موقع پر موجود تمام رہنماوں نے ان کی ملک اور جماعت کے لیئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ ان کی قیادت و رہنمائی سے محروم ہو جائیں ہماری شدید خواہش ہے کہ ٓاپ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑیں اور جماعت کے اندر رہ کر خامیوں اور خرابیوں کو درست کرنے کی کوشش جاری رکھیں،حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا مگر یہ بات بھی یاد رکھیں کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے واحد لیگی رہنما ہیں جنہوں نے بطور وزیراعظم بھی بارہامرتبہ کہا کہ میرا وزیراعظم نوازشریف ہے یہ بات شاہد عباسی سے پہلے اور بعد میں کسی نے نہیں کی شاہد خاقان عباسی نے نہ صرف مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کو سنبھالا دیا بلکہ نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے بار بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، تنویر ناز بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہر بار شاہد عباسی جیل میں ہوتے اور قیادت خود ملک سے باہر چلی جاتی،راجہ طلال خلیل نے مطالبہ کیا کہ مناسب یہی ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 51 میں کسی کو امیدوار نامزد کرنے کی بجائے اسے اوپن چھوڑ دے۔دیگر تمام رپنماوں اور لارکنوں نے شاہد عباسی سے درخواست کی کہ وہ امدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خود الیکشن لڑیں۔

“Kallar Syedan (Pothwar.com, IKram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2023) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has announced that he will not contest elections against the Muslim League-N leadership or any other party member. Addressing a consultative meeting of League leaders in Mohalla Akbri, Choa Khalsa constituency, he expressed his views on the current system, stating that he believes no improvement for the country and its people is possible within the existing framework.

Abbasi received acknowledgment from League leaders for his services during his tenure, enduring challenges not only in leadership but also in incarceration under General Musharraf’s regime. Despite the admiration from party members, he declared that he would not participate in the upcoming elections, emphasizing his long-standing bond of love and respect with the workers.

During the meeting, League leaders recommended Abbasi to contest elections on the Muslim League-N ticket. They expressed their desire for him to remain within the party’s leadership and work towards addressing issues and rectifying shortcomings. Hafiz Usman Abbasi urged Abbasi to contest the elections and contribute to the party’s success, emphasizing the need for a correct analysis of the situation and finding common ground among the members.

In response, Shahid Khaqan Abbasi clarified that his decision was not a result of any disagreement with the party leadership or any member. He stated that he does not want to lose the strong bond of love and respect with the workers, urging them to analyze the situation collectively. He also expressed doubt about his ability to control the situation and address issues after the elections.

League leaders, including Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Talal Khalil, Muhammad Zarif Raja, Hafiz Usman Abbasi, Raja Gulsitan Khan, Chaudhry Faisal Hafeez, Tanveer Naz Bhatti, Shahid Gujjar, Sardar Muhammad Asif, Raja Asim Sadiq, Raja Dawood Akbar, Shahzad Malik Mughal, Chaudhry Shoaib Altaf, Thekedar Zahid, Chaudhry Muhammad Ayaz Advocate, Arshad Mahmood Bhatti, and others attended the consultative meeting.

While League leaders expressed gratitude for Abbasi’s services to the country and the party, they insisted on him contesting the elections on the Muslim League-N ticket. They requested him to stay within the party’s fold and work towards addressing issues and rectifying shortcomings. The leaders stressed that they did not want to lose Abbasi’s leadership and loyalty.

Raja Talal Khalil suggested that rather than nominating anyone, the Muslim League-N should leave NA-51 vacant. All other party members and supporters appealed to Shahid Khaqan Abbasi to contest the elections on the Muslim League-N ticket.”

حوالدار راجہ زعفران جنجوعہ کو مرکزی انجمن تاجران چوکپنڈوری کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

“Raja Zafran Janjua appointed as President of Central Association of Traders in Chauk Pindori”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2023)— حوالدار راجہ زعفران جنجوعہ کو مرکزی انجمن تاجران چوکپنڈوری کا صدر منتخب کر لیا گیا۔انجمن تاجران کا اجلاس سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں باہمی اتفاق رائے سے حوالدار راجہ زعفران جنجوعہ کو مرکزی انجمن تاجران چوکپنڈوری کا صدر،چوہدری یاسر ولایت کو سینئر نائب صدر،نمبردار سہیل صغیر راجہ کو جنرل سیکرٹری،راجہ قمر باشی،راجہ اظہر،حاجی منظور اور چوہدری محسن کو نائب صدور،شاہد بھٹی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،راجہ وسیم عباس کو سیکرٹری اطلاعات،راجہ غفران کو جوائنٹ سیکرٹری،راجہ خالد کو سیکرٹری پبلک ریلیشن جبکہ راجہ ارسلان کو سیکرٹری خازن منتخب کر لیا گیا۔

سابق رکن بلدیہ کلرسیداں راجہ طارق محمود کی والدہ انتقال کر گئیں

“Former Municipal Committee Member Raja Tariq Mahmood’s Mother Passes Away”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2023)—سابق رکن بلدیہ کلرسیداں راجہ طارق محمود کی والدہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ گاؤں بٹاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،چوہدری توقیراسلم،بابو ظفر اقبال،ماسٹر ظہیر،حکیم طاہرعباس۔چوہدری طارق تاج۔بابو غالب اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیر کے روز چوآخالصہ میں چوہدری محمد شفیق کے گھر گئے جہاں انہوں نے چوہدری محمد شفیق کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے چوہدری وقاص گجر،ایاز گجر،ماسٹر رمضان،عاصم سفیر،بشیر گجر و دیگر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر حافظ عثمان عباسی،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،محمد ظریف راجا، تنویر ناز بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button