DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police takes action against drug dealers

پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2023)
ڈی ایس پی تھانہ کہوٹہ چوہدری اثر اور SHO تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،ملزم قاسم اور مونس سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 November 2023)
On the special instructions of DSP Kahuta police station Chaudhry Athar and SHO Kahuta police station Basharat Abbasi, action was taken against the drug dealers of Kahuta in which 2 suspects were arrested, more than 2 kg of hashish was recovered from accused Qasim and Monis. The investigation was started, and the performance of Kahuta police station was appreciated by public circles.

کس کے مقدر میں آئے گا حلقہ این اے 51 کا ٹکٹ

Who will get the NA 51 constituency ticket?

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2023)
کس کے مقدر میں آئے گا حلقہ این اے 51 کا ٹکٹ؟؟؟ 5 لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں حلقہ 51 مسلم لیگ ن پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے لیگی راہنما سرگرم درخواستیں جمع کروا دی گئیں حافظ عثمان عباسی، راجہ ندیم احمد،بلال یامین ستی، شاہد ریاض ستی، سردار محسن اختر عباسی نے درخواستیں جمع کروائیں تفصیلات کے مطابق عام انتخابات مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ 51 سے پارٹی ٹکٹ حصول کے لیے لیگی رہنماؤں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی،سابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، سابق چیئرمین وناظم یوسی نڑھ بلال یامین ستی، سردار محسن اختر عباسی، اور سابق ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شاہد ریاض ستی نے ٹکٹ حصول کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا دی، حلقے بھرسے اکثریتی مسلم لیگی ووٹروں، سپورٹروں نے کہاکہ جس کو ٹکٹ ملے گا ہماری ووٹ بھی اسی کو ملے گئی کیونکہ ہماری ووٹ کسی شخصیت یا برادری کی نہیں ہے بلکہ اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے نام پر ووٹ دیں گے۔

جامع مسجد مکی کہوٹہ میں محفل پاک میں شرکت کی دعوت

Invitation to participate in Mahfil Pak at Jamia Masjid Makki Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2023)
جامع مسجد مکی کہوٹہ میں ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی کے زیر اہتمام کل مورخہ 12 نومبر2023 بروز اتوار بعد نماز مغرب خوبصورت محفل(ذکر محمدﷺ و آل محمدﷺ) کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے عظیم نامور خطیب علامہ سید علی معاویہ شاہ،عظیم ثناء خوان حکیم سید اعجاز حسین شاہ کاظمی خصوصی شرکت کریں گے تمام دوستوں کو اس محفل پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

حکومت اور آرمی چیف کا افغانوں کو واپس کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

Government and army chief decision to return Afghans welcomed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2023)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت اور آرمی چیف کا افغانوں کو واپس کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں پاکستان میں غیر قانونی مقیم افرادکو واپس بھیجوایں مگرجو مہاجرین یو این او کے چارٹر میں آتے ہیں ان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھیں اور مہاجرین کے برتاؤکیا جاتا ہے وہی ان کے ساتھ کیا جائے،پاکستان میں مقیم افغان سمیت تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا پر نگران حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقف میں افغانیوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ ان کا خیال بھی رکھا مگر انہوں نے ہر موقع پر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جو ناقابل معافی ہے کرنل شبیر اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے جن کی کئی دھائیوں تک میزبانی کرکے اب تک بھاری قیمت چکا رہے ہیں وہ ہمیں ہر وقت ہمارے خلاف کرائے پر دستیاب رہتے ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات سمیت دیگر جرائم میں ہمارے یہی مہمان ملوث پائے گئے ان کا یہ پاکستان دشمن رویہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں لہذہ حکومت تمام افغانیوں کو ملک بدر کرے اور جو حقیقی مہاجر ہیں ان کی نقل و حمل کو صرف کیمپوں تک ہی محدود رکھا جائے یہ ہماری قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس میں قوم کسی رعایت کا حق نہیں دے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button