DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The meeting of the General Council of PML-N is to take place on November 4th
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر بروز ہفتہ رائیونڈ میں طلب کر لیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،نومبر,2023)—پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر بروز ہفتہ رائیونڈ میں طلب کر لیا گیا جس کی صدارت محمد نوازشریف کریں گے۔پارٹی صدر شہباز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے ہدایات جاری کر دیں،پارٹی قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے۔جنرل کونسل کا یہ اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منعقد ہوگا۔ادہر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے دئیے ہیں الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی بھی شروع ہو گئی ہے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, November 2023)- The meeting of the General Council of Pakistan Muslim League (N) has been convened for Saturday, November 4 in Raiwand, which will be chaired by Muhammad Nawaz Sharif. Party President Shehbaz Sharif issued instructions for the general council meeting, this is the first meeting of the general council of the party after the return of party leader Nawaz Sharif. This meeting of the general council will be held in solidarity with the Palestinians. Pakistan Muslim League (N) has also formed a Party Election Cell, and Parliamentary Boards. It has issued instructions regarding the formation of Election Cells and Parliamentary Boards. The receipt of applications from party candidates for general elections has also started for party tickets. The applications can be submitted till November 10. A committee has been formed under the chairmanship of Senator Irfan Siddiqui to prepare the party manifesto. Senator Irfan Siddiqui will announce the other members of the manifesto committee.
مسلم۔ لیگ ن کا آئندہ انتخاب کے حوالے سے سرگرمیاں شروع
Muslim League-N started activities regarding the upcoming elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،نومبر,2023)—مسلم۔ لیگ ن کا آئندہ انتخاب کے حوالے سے سرگرمیاں شروع,قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے لیے فارم جاری کر دیئے مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لیے ایک لاکھ روپے اور قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے دو لاکھ روپے فیس مقرر کی ہے۔قومی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ,جبکہ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی ایک لاکھ روپے مختص کی گئی ,تمام امیدوار درخواست ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں جمع کروائیں گے فیس جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کا آفیشل اکاؤنٹ نمبر بھی فارم میں دیا گیا ہیمسلم لیگ ن نے الیکشن میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو تحریری حلف دینے کا پابند کر دیا۔انہیں تحریری اقرار نامہ دینا ہو گا کہ ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے ہر دو صورت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے ڈسپلن کا پابند رہا جائے گا۔ یکم نومبر سے ٹکٹ کے لیے تحریری درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ دس نومبر آخری تاریخ ہے۔صوبائی اور مرکزی سطح پر بورڈز بنا دیے گئے،میاں نواز شریف سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔