AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: A protest rally was held in the district headquarters Mirpur in connection with Black Day
ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور میں یوم سیاہ کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,29,اکتوبر,2023) —سالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں حکومت آزادکشمیرکا76 واں یوم تاسیس منایاگیااس حوالے سے ایک پروقار تقریب بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہوئی تقریب کی صدارت ادارے کے پرنسپل حافظ انجینئرشہریاربسمل نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاجماعت چہارم کے طالب علم محمدزیام نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ادارے کی طالبات افسہ نوراورزارا نورنے حمدباری تعالی پیش کرنے کی سعادت حاصل کی طالب علم سیدزین شاہ نے نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا طلبہ رومان علی ساحل خان محمدبلال حمز اقبال اورطالبات ایمان پرویز آمنہ اسرار صبیحہ تفسیر سمیت دیگر نے تقریریں کیں طالبات افسہ نورشمسہ وقار انساء وقار اورطالب علم ارسلان علی نے قومی ترانے اورملی نغمے پیش کیے تقریب میں نظامت کے فرائض جماعت ہشتم کی طالبہ ایمان پرویز نے انجام دیے ادارے کے پرنسپل حافظ شہریاربسمل نے اپنے خطاب میں کہاکہ24 اکتوبرکو1947 ء کوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کاقیام عمل میں لایاگیاغازی ملت سردار محمدابراہیم خان کواس کاپہلاصدربنایاگیاہم ہرسال24اکتوبرکویوم تاسیس مناتے ہیں مقبوضہ کشمیر اورآزادکشمیر کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کونعمت نصیب ہوئی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان اورکشمیر کابچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیریوں کی جدوجہدرنگ لائے گی اورانشاء اللہ مقبوضہ جلدآزادہوگاہرسال 24اکتوبرکوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کایوم تاسیس اس عزم صمیم کے ساتھ منایاجاتاہے کہ کشمیر کی آزادی کاجشن اس دن ہی پورے شایان شان طریقے سے منائیں گے جب مقبوضہ کشمیرپرقابض وغاصب ہندوستانی افواج کاظالمانہ اورغیرقانونی تسلط ختم نہیں ہوجاتا اورکشمیریوں کواپنی مکمل آزادی کی منزل نصیب نہیں ہوجاتی 1939ء میں شروع ہونے والی عالمگیرجنگ عالمی منظرنامہ کوبدل کررکھ دیایورپ مکمل طورہرتباہ وبرباد ہوگیاان حالات میں انگریز استعمارنے نے اپنے ملک کوتعمیروترقی کے لئے اپنی نوآبادیات کوچھوڑنے کافیصلہ کرلیامسلمانان ہندکی زیرک قیادت جوقائداعظم محمدعلی جناح کے ہاتھ میں تھی نے انگریز کے اس ارادے کوبروقت بھانپ لیااورانگریزوں کوسے مطالبہ کیاکہ وہ اس وقت تک ہندوستان کونہ چھوڑیں جب تک یہاں کی دوبڑی قوموں ہندواورمسلمانوں کے درمیان اختلافات کاکوئی مستقل حل نہ نکلے او راس کاواحدحل ہندوستان کودوخودمختار ریاستوں میں تقسیم کرناہے چنانچہ شدیدجدوجہدکے بعدانگریز مسلمانوں کے اس مطالبے کوماننے پرمجبورہوااور3 جون 1947ء کے منصوبے کے مطابق ہندوستانی ریاستوں جن میں کشمیربھی شامل تھاکویہ اختیاردیاگیاکہ وہ ہندوستان یاپاکستان جس ساتھ چاہیں شامل ہوجائیں کشمیرہندوستان کے شمال میں برف پوش پہاڑوں خوب صورت وادیوں پرمشتمل دلفریب خطہ ارضی جویہاں کی مسلمان اکثریت فطری طورپرپاکستان کے ساتھ شامل ہوناچاہتی تھی لیکن ڈوگرہ ہندونے اکثریت کی خواہش کے برعکس ریاست کاالحاق ہندوستان سے کردیاجس پرمقامی آبادی نے شدیداحتجاج شروع کردیاان حالات میں ہندوستان نے اپنی افواج کشمیر میں داخل کرکے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کوبزور طاقت دبانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں مقامی آبادی نے بھی ہتھیار اٹھالیے اوربغاوت پورے ریاست جموں وکشمیر میں پھیل گئی اورمجاہدین نے اپنی قوت بازو کے بل بوتے پر24 ہزارمربع میل کاعلاقہ جس میں شمالی علاقہ جات اورآزادکشمیر یہ علاقہ شامل تھاکوآزادی سے ہمکنار کیااوایک خونی لکیرکودوحصوں میں تقسیم کردیااورکشمیریوں کواپنے ہی علاقے میں آزادی اوحق خودارادیت سے محروم کردیایہ جنت ارضی اپنے ہی مکینوں کے لئے جہنم بنادی گئی 24اکتوبر1947 ء کوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کاقیام عمل میں آیایہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا پہلایوم تاسیس تھاتاسیس سے مراد بنیادہے آج24اکتوبر2023ء کو76واں یوم تاسیس ہے 24اکتوبرصرف یوم تاسیس ہی نہیں بلکہ یہ وہ خاص ایک دن ہے جوآج ہمیں یہ یاددلاتاہے کہ کشمیر ی عوام نے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لئے جولہوکے دیپ جلائے تھے وہ ابھی تک بجھے نہیں بلکہ روشن اورتابناک ہیں 1947 ء میں پاکستان کے قیام کے بعدڈوگرہ حکمران تقسیم ہندکے طے شدہ فارمولے سے پرعمل نہ کیاکشمیر کومسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باوجودبھارت میں شامل کرنے کی گھناؤنی سازش کی ڈوگرہ حکمرانوں کے ناپاک عزائم کشمیر ی مسلمانوں نے مسلح جدوجہدکرکے ریاست جموں وکشمیر کاایک حصہ آزادکشمیر آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے 24اکتوبر1947 ء کوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیرکی اپنی حکومت توبن گئی لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدآزادی جاری ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقو ق کی علمبردارعالمی تنطیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں کشمیر یوں کوآزادی اس لیے نہیں ملی کہ وہ مسلمان ہیں کشمیریوں کاخون کیوں سستاہے جب کسی غیرمسلم پرکوئی ظلم ہوتاہے توپوری دنیاہمدردی کرناشروع کردیتی ہے اقوام متحدہ کواپنی پاس کردہ قراردادوں پرعملدرآمدکویقینی بنائے اورکشمیر یو ں کی آزادی کے لئے اپنارول اداکرے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم فوری طورپر بندکروائے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہے بے پناہ ظلم وبربریت کے باوجود بھارتی افواج کی ایک بڑی تعدادکشمیر یوں کوجڈبہ آزادی کوکم نہیں کرسکاظلم کی سیاہ رات جلدختم ہوگی اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کوبھی آزادی کی نعمت نصیب ہوگی تقریب کے آخرمیں آزادکشمیر اورمقبوضہ کشمیر کے شہداء کے درجات اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفراز ی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی حافظ شہریاربسمل نے دعاکرائی
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismil, 29, October 2023) — Against the illegal and illegitimate occupation of the occupied state of Jammu and Kashmir by India on October 27, 1947, on the instructions of the Government of Azad Jammu and Kashmir. A protest rally was held in district headquarters Mirpur in connection with Black Day, the rally was led by Deputy Commissioner Yasir Riaz and Mayor of Municipal Corporation, Usman Ali Khalid, civil society, journalists, teachers, students, and people belonging to every school of thought participated in large numbers.