DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Punjab Government Decides to Conduct New Survey for Proper Implementation of Taxes in Kallar Syedan, in Line with Directives”

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلرسیداں میں درست ٹیکسیز کے نفاذ کے لیے ازسرنو سروے کا فیصلہ کیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)—ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 4 راولپنڈی عبدالخالق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلرسیداں میں درست ٹیکسیز کے نفاذ کے لیے ازسرنو سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کیلئے رواں ماہ سروے شروع کیا جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے شہریوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ شہری اپنی تحریری شکایات کلرسیداں کے مقامی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کلرسیداں میں انجمن تاجران کے عہدیداروں اور سابق بلدیہ ممبران سے ایک اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشیداحمد،شاہد جمیل عباسی،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،چوہدری اخلاق حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کلرسیداں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے وقت پورے شہر کو ایک ہی فلیٹ کیٹگری میں رکھنے سے مسائل میں اضافہ ہوا جس کی درستگی کے لیئے ازسر نو سروے کریں گے۔ شہری عملہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, October 22, 2023) — Zone 4 Rawalpindi’s Excise and Taxation Officer, Abdul Khaliq, has announced that a decision to conduct a fresh survey for the proper implementation of taxes in Kallar Syedan has been made in accordance with the Punjab government’s directives. The survey is scheduled to commence next month and aims to rectify issues related to property taxes.

Citizens are encouraged to voice their concerns about property taxes by submitting written complaints at the local Excise and Taxation Office in Kallar Syedan. During a meeting with representatives of the local traders’ association and former municipal members, Abdul Khaliq discussed the survey’s objectives.

During the gathering, attendees, including Haji Riazat Hussain, Chaudhry Zain Ul Abidin Abbas, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zaffar Mahmood, Chaudhry Tariq Taj, Sheikh Khurshid Ahmed, Shahid Jamil Abbasi, Atif Ejaz Butt, Abid Hussain Zahdi, Chaudhry Akhlaq Hussain, and Javaid Chishti Advocate, expressed their views.

They highlighted that categorizing the entire city under a single flat category during the previous implementation of property taxes in Kallar Syedan had led to complications, which necessitated a fresh and comprehensive survey for accuracy. They urged citizens to cooperate fully and provide accurate information to facilitate the survey’s success.

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں و کہوٹہ سے لیگی کارکنوں کے قافلے بڑی تعداد میں لاہور روانہ ہوئے

Convoys of League workers left for Lahore in large numbers from PP-7 Kallar Syedan and Kahuta of Provincial Assembly Constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں و کہوٹہ سے لیگی کارکنوں کے قافلے بڑی تعداد میں لاہور روانہ ہوئے،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور روانہ ہوئے۔سکوٹ سے راجہ ندیم احمد،قانون گو مرکز چوآخالصہ سے چوہدری شاہد گجر،چوہدری صداقت حسین،راجہ ساجد ذوالفقار،ڈاکٹر ربنواز،وقاص گجر،محمد ظریف راجا،غزن آباد سے ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،خان عثمان،بشندوٹ سے محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد حنیف جلوسوں کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ کلرسیداں سے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،یوتھ صدر شیخ حسن سرائیکی کے علاوہ زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری نعیم بنارس، سردار وسیم احمد بھی لاہور روانہ ہوئے۔یوسی منیاندہ سے چیئرمین چوہدری صداقت حسین ریلی کے ہمراہ لاہور گئے کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ بھی کسان ونگ کی ریلی شریک ہوئے۔ کلر سٹی کے بڑے قافلے میں سابق ارکان بلدیہ ٹھیکیدار لطیف بھٹی،عابد حسین زاہدی، راجہ پرویز اختر منہاس،شیخ ندیم احمد،شاہد جمیل عباسی،طاہر محمود بھٹی،ابرار بھٹی،کاشف کاشی، راجہ رضوان کھروٹہ،بھلاکھر سے جبران صفدر کیانی،دھمالی سے سردار محمد آصف،نلہ سے تنویر ناز بھٹی،سموٹ سے راجہ ناصر کیانی،کنوہا سے راجہ عاصم صدیق، ممیام سے راجہ محمد ثقلین،راجہ شجاع،راجہ ارشد پپو کے علاوہ راجہ فیاض اختر آف بیور،راجہ ظفر بگھاروی کے علاوہ مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی بھی لاہور کے جلسہ میں شریک ہوئے۔کلرسیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مینار پاکستان کے جلسے میں شریک ہوئے۔

میاں نوازشریف کے دبئی سے اسلام آباد اور پھر علامہ اقبال انٹرنیسنل ائرپورٹ لاہور تک چارٹر طیارے میں کلرسیداں کے بھی دو رہنماوں نے سفر کیا

Two Kallar Syedan PML-N activist travel with Mian Nawaz Sharif from Dubai to Lahore on plane

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)— مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دبئی سے اسلام آباد اور پھر علامہ اقبال انٹرنیسنل ائرپورٹ لاہور تک چارٹر طیارے میں کلرسیداں کے بھی دو رہنماوں نے سفر کیا جس میں ایک مسلم لیگ ن راس الخیمہ کے صدر راجہ ثاقب محمود تھے جن کا تعلق کلر شہر کی بستی موہڑہ مرید سے تھا تو دوسرے مسافر مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی عہدیدار شیخ وسیم اکرم تھے جن کا تعلق کلرسیداں شہر سے ہے یہ سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم مرحوم کے فرزند،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے بھتیجے اور سابق ناظم کلرسیداں و سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض کگ چچا زاد بھائی ہیں

 

آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر خدمات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے

IESCO is a customer friendly company that strives to provide better services and solutions to its customers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)— سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو سرکل راولپنڈی کینٹ زاہد سلیم عثمانی نے سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر خدمات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیر توانائی کی ہدایت پر سب ڈویژن کی سطح پر صارفین سے قریبی رابطے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تا کہ انسانوں جانوں کو جان لیوا حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر سے قبل چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں کو ہٹانے کیلئے قریبی آئیسکو دفاتر سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکل میں بجلی چوری کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے عوام بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ ان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے واپڈا اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جان بڑی قیمتی چیز ہے، اہلکار بارشوں کے دنوں میں بھی بغیر تعطل بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جان بڑی قیمتی چیز ہے، اپنی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔واپڈا اہلکاروں کیلئے تمام ضروری حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے۔ایکسین روات آصف علی شاہ،ایس ڈی او چوآ خالصہ شاہد بابر کاکڑ اور لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ سمیت دیگر اہلکار اور صارفین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایس ای نے صارفین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے گئے۔

لاہور جانے والی تمام گاڑیوں کو قیادت کی ہدایت پر ایک ایک فارم پیش کیا

On the instructions of the leadership, one form was also presented to all the vehicles going to Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)—سابق لیگی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے سٹاف کی جانب سے جلوس کے ہمراہ لاہور جانے والی تمام گاڑیوں کو قیادت کی ہدایت پر ایک ایک فارم بھی پیش کیا جسے سب نے فل اپ کر کے لاہور انٹری پوائنٹ پر انتظامیہ کے حوالے کیا جنہوں نے پروفامے میں درج تفصیلات کی تصدیق کے بعد گاڑیوں کو جانے دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button