مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر 2023) کہوٹہ کا ایک اور جوان وطن کی حرمت پر قربان تحصیل کہوٹہ کی یوسی پنجاڑ کھویئاں والے نوید عباسی جن کا پنجاڑ چوک کہوٹہ میں کریانہ سٹور اور برف کا ڈیپو ہے ان کا بھائی تبسم عباسی جو کہ گذشتہ روز قبل وزیرستان آپریشن میں شہید ہو گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعۃ المبارک20 اکتوبر 2023 دن 11 بجے یونین کونسل پنجاڑ ان کے آبائی گاؤں کھوئیاں میں ادا کیا جائے گا۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 October 2023) Another young man of Kahuta sacrificed himself for the sanctity of the country, Naveed Abbasi of UC Panjar Khoiyan of Kahuta Tehsil, who has a grocery store and an ice depot in Panjar Chowk Kahuta, his brother Tabasum Abbasi, who is martyred in Waziristan operation. The funeral prayer will be offered today, Friday, October 20, 2023, at 11:00 a.m. at Union Council Panjhar, his native village, Khoiyan.
ملک کی عوام کل 21اکتوبر کو اپنے میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے
The people of the country will welcome Muhammad Nawaz Sharif tomorrow on October 21
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر 2023) ملک کی عوام کل 21اکتوبر کو اپنے میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے،عوام اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرینگے ن لیگ کی تمام تنظیموں نے اس کیلئے لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے عوام اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہے میاں محمد نواز شریف ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں ماضی میں بھی عوام کے مسائل کو حل کیا تھا اور اب بھی وہی عوامی مسائل کو حل کرینگے ا ن خیالات کا اظہار معروف لیگی رہنماء سابق چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے قائد مسلم لیگ ن کی واپسی پر سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،مریم نوا زشریف،میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی استقبال کی تیاریوں میں عوامی جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے میاں محمد نوا زشریف جیسے لیڈر کی اس قوم کو اشد ضرورت ہے میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہو گا۔
دی ریڈ سکول سسٹم کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر اقبال کا ایک بیان
A statement by Sardar Mazhar Iqbal, Principal of The Red School System Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر 2023) دی ریڈ سکول سسٹم کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گے انہوں نے کہا کہ الخمداللہ ہمارے اس ادارے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق تعلیم دی جا رہی ہے ہماری درس کے دروازے ہروقت ہیں اہل علاقہ آہیں اور ہمارا تعلیمی معیار دیکھیں۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر 2023) معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ کا سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے اظہار تعزیت۔ گذشتہ روز مٹوران کی رہائش گاہ حویلی باوا فریدمیں مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ان کے بھتیجے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ شیر بہادر کی وفات پر حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ نے ہمراہ سابق کونسلر سید انتظار شاہ،حاجی فیاض، حاجی قدوس، ٹھیکیدار ضمیر کے ان کی رہاہش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اورر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔