DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: A protest meeting and rally organized by teachers against the privatization of schools at Qazian High School

ہائی سکول قاضیاں میں اساتذہ کی طرف سے سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی اجتماع اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

بیول,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,19،اکتوبر,2023)—آج اساتذہ کی طرف سے سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی اجتماع اور ریلی کا انعقاد ہائی سکول قاضیاں میں کیا گیا۔اس اجتماع اور ریلی میں اساتذہ، درجہ چہارم کے ملازمین، طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس اجتماع سے خطاب میں غلام عباس نے کہا کہ سکولوں کی نجکاری کرنے والے کاروبار چلائیں گے اور تعلیم کاروبار سے نہیں ہوتی۔ پی ٹی یو کے نائب صدر عمر فاروق نے کہا کہ ہم اعصابی جنگ جیت چکے ہیں اساتذہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔ اس موقع پر انہوں نے مرزا عابد، قاضی عمران کو ان کی ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور خواتین اساتذہ کی بھرپور شرکت پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس اجتماع سے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 19, October 2023) – A protest meeting and rally was organized by teachers against the privatization of schools in High School Qazian.

In this meeting and rally, teachers, Class IV employees, students, and civil society members participated. Addressing the gathering, Ghulam Abbas said that those who privatize schools will run businesses and education does not come from businesses. PTU Vice President Umar Farooq said that we have won the war of nerves, and teachers should keep unity in their ranks.

On this occasion, he paid tribute to Mirza Abid, and Qazi Imran for their performance. And also paid tribute to women teachers for their active participation. Other people also addressed the gathering and finally, a protest rally was also taken out.

گوجرخان پولیس کی فوری کاروائی،3/4 سالہ سگے بھانجے کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

The quick action of Gujarkhan police, the accused who killed four-year-old nephew and injured his sister is arrested

بیول,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,19،اکتوبر,2023)—گوجرخان پولیس کی فوری کاروائی،3/4 سالہ سگے بھانجے کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار،گرفتار ملزم کی شناخت محمد عقاب کے نام سے ہوئی ,سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بھانجے صائم کو قتل اور نگہت بی بی کو زخمی کیا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر گوجرخان پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے ملزم عقاب کو فوری گرفتار کر لیا گیا،

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے

Transport fares should be reduced when the prices of petrol and diesel are significantly reduced

بیول,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,19،اکتوبر,2023)—پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے.عوام نے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ نے اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اس نمایاں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے میں حکومتی مشینری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اب کمی ہونی چاہیئے۔ بیول سے گوجرخان، کلر،اور راولپنڈی چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے۔ آر ٹی اے راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ان روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے لیے کرایہ نامہ جاری کریں اور سختی سے اس پر عمل درآمد کرایں۔

Show More

Related Articles

Back to top button