DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Cutting of trees is going on in the entire tehsil
تحصیل بھر میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2023)
کہوٹہ میں ٹمبر مافیا بے لگام محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں نے (کبوتر) کی طرع آنکھیں بند کر لی کہوٹہ کے ہرئے بھرے جنگلات محکمے اور لکڑی چوروں کی ملی بھگت سے سبر چیڑ کے درخت گاجر مولی کی طرع کاٹے جا رہے ہیں عرصہ دراز سے تحصیل بھر میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے جہاں حکومت ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی کوشش کررہی ہے وہیں پر محکمہ جنگلات کی لاپرواہی اور ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ میں سے روزانہ کی بنیاد پرچیڑ سمیت قیمتی درختوں کو کاٹا جارہا ہے اور کوئی روک ٹوک نہیں پنجاب کے باہر کے صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے “ٹال”رکھے ہوئے ہیں وہ عوام کی مالکیتی لکڑی خرید کر بیچنے کی آڑ میں لکڑی چوروں سے سرکاری جنگلات کی لکڑی بھی خریدتے ہیں جس کی وجہ سے تحصیل بھر کو درختوں سے خالی کر چکے ہیں جسکی وجہ سے ملک سمیت تحصیل بھر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی کے چوروں کے قلع قمع کے لیے فرض شناس افسر اور اہلکار تعینات کیے جاہیں اور لکڑی کے غیر قانونی کاروبار کو بند کیا جائے اور پرائیویٹ زمینوں پر درختوں کی کٹائی کے حوالے سے بھی فوری طور پر جامع اور قابل عمل پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ موجودہ انسانی نسل کوماحولیاتی آلودگی کے شدید اثرات سے بچایا جائے اور آمدہ نسل کو صاف آب وہوا کی فراہمی یقینی ہو۔




