کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2023)—آڑھائی ماہ قبل لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا 60 سالہ ساجد محمود ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد لڑائی جھگڑے کی درج ایف آئی آر میں قتل کی دفعات کا اضافہ کر دیا۔ یاد رہے کہ16اگست کی شام کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ بختاں میں زمین کے تنازعہ پر ملزم محمد یوسف نے گولیاں مار کر ساجد محمود،خاتون شیلا انجم،منیب اور عدیل نامی افراد کو زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس نے ساجد محمود کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا تھا جہاں وہ آڑھائی ماہ بعد چل بسا۔پولیس کے مطابق ملزم یوسف کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ملزم کے ساتھی محمد یوسف نے ضمانت کروا لی تھی۔مقتول کے بھائی مشتاق احمد سکنہ موہڑہ بختاں نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ وقوعہ کے روز میں شام کو اپنے گھر پر موجود تھا کہ میرا بھائی ساجد اور ذوالفقار اپنے مال مویشی لے کر گھر آ رہے تھے جب اپنے گھر کے قریب پہنچے تو مسمیان عبدالغفار اورمحمد یوسف جواپنے گھر کی دیوار کیساتھ موجود تھے۔محمد یوسف کے پاس رائفل 12بورتھی جبکہ عبدالغفار خالی ہاتھ تھا۔اسی اثناء میں عبدالغفار نے للکارا مارا کہ ساجد محمود کو جان سے مار دو جس پر محمد یوسف نے فائر کیا جو ساجد محمود کو سامنے پیٹ اور دائیں ران پر لگا۔فائرنگ کی آواز سن کر میری بیٹی مسماۃ نشیلہ انجم اور میرا بیٹا عدیل احمد دوڑتے ہوئے گھر سے باہر آگئے جس پر عبدالغفار نے للکارا مارا کہ ان کو بھی جان سے مار دوجو محمد یوسف نے فائرنگ شروع کر دی جس سے میری بیٹی نشیلہ انجمن کو سامنے پیٹ پر لگا اور وہ گر گئی،دوسرا فائر محمد یوسف نے میرے بیٹے عدیل پر کیا جو اسے بائیں بازو پر لگا۔ملزم نے اس دوران میرے بھتیجے منیب احمدکو بھی فائر کر کے زخمی کر دیا۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, October 15, 2023) — A tragic incident unfolded as a 60-year-old man, Sajid Mahmood, succumbed to his injuries in the hospital eight months after a violent altercation. Kallar Syedan Police have escalated the charges in the case to murder after conducting a postmortem examination.
Recalling the incident from August 16, the dispute over land in the Mohra Bakhthan area turned deadly when the accused, Muhammad Yousuf, opened fire, injuring Sajid Mahmood, Shela Anjum, Manib, and Adeel. Sajid Mahmood was rushed to the THQ Hospital Kallar Syedan in critical condition but was later transferred to Rawalpindi, where he fought for his life for eight long months.
The police promptly arrested the assailant, Yousuf, at the scene, while Muhammad Yousuf had obtained bail. Seeking justice for the victim, Sajid Mahmood’s brother, Mushtaq Ahmed, lodged a complaint, explaining the events of that fateful day.
Mushtaq Ahmed’s account of the incident revealed that on the day of the incident, he was at his home when his brother, Sajid, and their relative, Zulfiqar, returned with their cattle. As they approached their house, they encountered Abdullah Ghaffar and Muhammad Yousuf, who were standing near the wall of their house. Muhammad Yousuf was armed with a 12-bore rifle, while Abdullah Ghaffar was unarmed. Suddenly, Abdullah Ghaffar hit Sajid Mahmood, who fell to the ground. Subsequently, Muhammad Yousuf opened fire, hitting Sajid Mahmood in the chest and right leg.
Hearing the gunshots, Mushtaq’s daughter, and his son, Adeel Ahmed, rushed out of the house. In response, Abdullah Ghaffar assaulted them, causing the daughter to fall to the ground. A second shot from Muhammad Yousuf struck Adeel Ahmed in the left arm. During the chaos, Muhammad Yousuf also fired at Mushtaq’s nephew, Manib Ahmed, injuring him.
The motive behind this violence is believed to be a dispute over land. Police have now increased the charges in the case to include murder.
پولیس نے دوران گشت محمد دانش کے قبضے سے 15لٹر شراب برآمد کر لی
The police recovered 15 liters of liquor from the possession of Mohammad Danish during the patrol
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت محمد دانش کے قبضے سے 15لٹر شراب برآمد کر لی۔ دریں اثناء شراب پی کر گالم گلوچ اور غل غپاڑہ کرنے پر فہد اقبال کے قبضے سے شراب کی خالی بوتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
محمد شراز کیانی کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب ڈہوک غلام مصطفے کیانی سموٹ میں ادا کی گئی
First death anniversary of Mohammad Sharaz Kayani, a prayers was held at the Dhok Ghulam Mustafa Kayani in Smot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی کے بھائی محمد شراز کیانی کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب ڈہوک غلام مصطفے کیانی سموٹ میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری محمد ایوب،سابق چیئرمین یوسی اسلام پورہ جمشید کیانک،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی،سید سجاد حیدر،عاطف اعجاز بٹ،سید زوار حسین شاہ،ماسٹر حسن اختر،نصیر اختر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی
قدیم خان،شیر جان خان کی والدہ انتقال کر گئیں
Mother of Qadim Khan and Sher Khan passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2023)— آراضی پل نزد کلرسیداں میں مقیم قدیم خان،شیر جان خان کی والدہ محترمہ اور ذر ولی خان کی دادی محترمہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ بروز اتوار چوآ سیدن شاہ میں ادا کی جائے گی