روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2023)—چیئرمین آئیسکو انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں آئیسکو ٹیم کی اجتماعی کاوش سے پاکستان کا پہلا اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم ایک بھرپور ٹیک آف کے لئے تیار کھڑا ہے اور پنڈی شہر میں 500 سے زائد دنیا کے جدید ترین اے ایم آئی میٹر نصب کئے جا چکے ہیں اور ان کا ابتدائی ٹیسٹ ٹرائل کامیاب ترین نتائج کی نشاندہی کر رہا ہے۔انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ یہ میٹرز حیدر روڈ صدر، بی اور ڈی بلاک سٹلائٹ ٹاون،کمرشل مارکیٹ سٹلائٹ ٹاون اور راجہ بازار کے علاقوں میں ایڈوانس ٹرائل اور پروف آف کانسپٹ کے مروجہ تکنیکی اصولوں کے تحت نصب کئے گئے ہیں روایت کے برعکس ہم نے اس منصوبے کو اہل حکم کے شہر اسلام آباد یا اشرافیہ کی رہائش گاہوں منسٹرز اینکلیو سے شروع نہیں کیا بلکہ غریب علاقوں پر مشتمل عام آدمی کے مراکز راولپنڈی کے دو آپریشن سرکلز سٹی سرکل اور کینٹ سرکل سے شروع کیا ہے جس میں جس میں سٹی کے تین ڈویژن اور کینٹ سرکل میں کینٹ،روات اور مندرہ کے تین ڈویژن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پونے دو سو ارب روپے کا یہ منصوبہ تکمیل کے مختلف مراحل میں اپنے ہدف سے بہت آگے چل رہا ہے۔ آئیسکو ہیڈکوارٹرز میں جدید ترین ڈیٹا سنٹر کی کامیاب تکمیل اور ٹیسٹنگ ہو چکی ہے جو اس کا نازک ترین مرحلہ تھا اور اس کے لئے دنیا کی جدید ترین کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹرز صرف پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے نہیں ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی اپنی نوعیت کے پہلے میٹرز ہیں گو کہ بھارت کے کچھ صوبوں میں اس منصوبے کو جزوی طور پر رائج کیا گیا ہے مگر ہماری ٹیکنالوجی اور حاصل کردہ فوائد ان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔اس میٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد بجلی کی چوری ناممکن ہو جائے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جدید میٹر کی تنصیب سے صارفین کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ دنیا کے کسی کونے میں بیٹھ کر ہر لمحہ کی استعمال شدہ بجلی کا حساب دیکھ سکیں گے اور اگر ان کے ملازم یا بیٹے نے ائر کنڈیشنر آن کیا تو انھیں اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔ پھر موبائل ایپ سے آپ دیکھ سکیں گے کہ آج کی تاریخ تک آپ نے کتنی قیمت کی بجلی جلائی اور اس مہینے کے بجٹ میں کتنی بقایا ہے۔ پھر آپ ایڈوانس ادائیگی سے اسی طرح بجلی چلا سکتے ہیں جس طرح موبائیل لوڈ کو چلاتے ہیں کہ لوڈ ختم اور بتی بند۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, October 2023) – Chairman IESCO Engineer Qamar ul Salam Raja has said that with the collective effort of the IESCO team in the last ten months, Pakistan’s first AMI metering system has taken off with full force and is ready and more than 500 world’s latest AMI meters have been installed in Pindi city and their initial test trial is showing the most successful results. He said in a written statement that these meters Haider Road Sadar, B and D Block Satellite Town, Commercial Market Satellite Town, and Raja Bazaar areas have been installed under prevailing technical principles of advance trial and proof of concept. The residences of the elite did not start from the minister’s enclave, but started from the centers of the common man in the poor areas of Rawalpindi. Mandra includes three divisions. He said that this project worth two hundred billion rupees with the support of the Asian Development Bank is progressing far ahead of its target in various stages of completion.