کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2023)—غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول مرزا کمبیلی نئی عمارت میں منتقل کردیا گیا،سکول کی تعمیر نو مرزا کمبیلی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم راجہ اشفاق حسین نے کروائی ہے۔سکول کی افتتاحی تقریب میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر صداقت حسین گوندل، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں حاجی ابرار حسین، کلسٹر آفیسر عبدالودودعامر مہمانان خصوصی تھے۔علاؤہ ازیں راجہ کامران حسین،راجہ افتخار احمد، ظہیر عباسی، مولانا نیاز اور سکول ہذا کی پرنسپل سمیت دیگر معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 2, 2023) – The Ghazali Education Foundation has successfully relocated the Government Primary School to a new building in Mirza Kambeeli. The construction of the school is attributed to Raja Ashfaq Hussain, a resident of the United Kingdom with ties to Mirza Kambeeli.
The school’s inaugural ceremony was attended by various dignitaries, including Sadaqat Hussain Gondal, the District Coordinator of the Ghazali Education Foundation, Haji Abrar Hussain, Supervisor of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, Abdul Wadood Aamir, the Cluster Officer, and others. Notable figures from the area, including Raja Kamran Hussain, Raja Iftikhar Ahmed, Zahir Abbasi, Molana Niaz, and the school’s Principal, were also present at the event.
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو لاہور آمد پر تاریخی استقبال کریں گے
Former Prime Minister Mian Nawaz Sharif will be accorded a historic welcome on his arrival in Lahore on October 21
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اپنے مقبول رہنما سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو لاہور آمد پر تاریخی استقبال کریں گے۔انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر 2017 میں نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار اور سیاست سے الگ نہ کیا جاتا ملک آج ترقی کی شاہراہ پر خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت آگے ہوتا مگر سازشیوں نے ملکی ترقی کے پہیئے کو روکنے کے لیئے کئی اداروں کا تعاون حاصل کیا اور تیزی سے ابھرتی معیثت کو گہرے گڑھے میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں آج ڈالر اور مہنگائی کو قابو کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر وہیں سے معاشی سفر کا آغاز کریں گے جہاں سے اسے روکا گیا تھا۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد سے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا
Acting on the information of the informer, the police seized fireworks from two persons
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد سے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ لونی جسیال میں شادی کی تقریب میں دو افراد آتش بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس پر پولیس نے شاہد محمود اور ایاز خان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر دس عدد انار آتشیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر بچی زخمی ہو گئی
Young girl was injured after being hit by a speeding bike
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2023)— تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر بچی زخمی ہو گئی۔ والدہ کی درخواست پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چوک پنڈوری سے تعلق رکھنے والی مضروبہ کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میری دونوں بچیاں ایمان اور عظمی دودھ لینے گھر کے پاس گئیں کہ عظمی نے گھر آ کر بتایا کہ محلے کے ایک لڑکے نے ایمان کو موٹر سائیکل سے ہٹ کر دیا جس سے وہ سڑک پر زخمی حالت میں پڑی ہے جس کو اٹھا کر ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لے گئے۔