کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2023)—کلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں رات گئے نیند میں محو کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے کے بعد 35 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت چرا کر لے گئے۔ مسماہ رضوانہ زوجہ اشفاق احمد نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ معمول کے مطابق رات کو گھر کے کمروں اور مین گیٹ کو تالے لگا کر سو گئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے کسی اسپرے کی مدد سے ہم سب کو بیہوش کردیا شب ڈیڑھ بجے میرے خاوند کی آنکھ کھلی تو میں گیٹ اور گھر کے کمروں کے دروازے کھلے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ملزمان سترہ تولے کے طلائی زیورات مالیتی 35 لاکھ چوری کر کے لے گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24, September, 2023)- Gold ornaments worth Rs 35 lakhs were stolen after the family was sedated with a spray while they were sleeping late at night in Chak Sathwani village of Kallar Syedan. Rizwana’s wife Ashfaq Ahmad requested the Kallar Syedan police that they locked the rooms and the main gate of the house as usual at night. When my husband opened his eyes, I saw the gate and the doors of the rooms of the house open and the belongings were scattered. The accused stole seventeen tola gold ornaments worth 35 lakhs.
نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں بھکڑال ٹیلی فون ایکسچینج سے ٹرانسفارمر،جنریٹر،بیٹریاں اور بجلی کی مین کیبل کاٹ کر ہمراہ لے گئے
The unknown suspects cut the transformer, generator, batteries and main power cable from the Bhakral telephone exchange in the dark of the night
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2023)— نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں بھکڑال ٹیلی فون ایکسچینج سے ٹرانسفارمر،جنریٹر،بیٹریاں اور بجلی کی مین کیبل کاٹ کر ہمراہ لے گئے،نقصان کا اندازہ لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔ ادھر محکمہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ بزنس منیجر ابوبکر نے چوری ہونے والے سامان کی تفصیل سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی موضع بھکڑال کی حدود میں واقع گنگوٹھی روڈ سے نامعلوم ملزمان ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے تھے۔
حاجی محمد اکرم کے کاروباری ادارے کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of Haji Muhammad Akram’s business enterprise
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2023)—معروف عالم دین مفتی سلیم محمود ربانی نے کہا ہے کہ اسلام تجارت کے خلاف نہیں اس نے تجارت کے زرین اصول متعارف کروائے نبی اکرم ﷺاور ان کے صحابہ کرامؓ تجارت کرتے تھے نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس نے ملاوٹ اور کھوٹ کیا وہ ہم میں سے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآ روڈ پر حاجی محمد اکرم کے کاروباری ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ پی پی سات کے امیدوار حافظ محمد احسان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق کونسلر شیخ حسن ریاض،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔مفتی سلیم محمود ربانی نے کہا کہ آج کچھ لوگ اسلام کے متعارف کروائے گئے زریں اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہوتے۔یہ کھوٹ اور ملاوٹ والی اشیا فروخت کر کے ذیاد منافع کے حصول کے لیئے کوشاں رہتے ہیں یہ ان کی بد بختی ہے۔مفتی محمد قاسم نے کاروبار کی ترقی کے لیئے خصوصی دعا کی۔