DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Political activity in PP-Seven Constituency low, local leadership is not visible.
حلقہ پی پی سیون میں سیاسی سرگر میاں مند پڑ ھ گی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2023)
حلقہ پی پی سیون میں سیاسی سرگر میاں مند پڑ ھ گی اعلیٰ اور مقامی قیادت نظر آتی ہے اور نہ ہی مقامی قیادت نظر آتی ہے ا س حلقے کا کوئی ولی وارث نہ ہے الیکشن کے وقت ڈبل ڈور گاڑیاں لے کر آ جا تے ہیں مگر عوامی مسائل سے کسی کوکوئی دلچسپی نہیں کہوٹہ پنڈی روڈجو2008میں میاں محمد نواز شریف نے اعلان کیا تھا اوربعد میں شاہد خاقا ن عباسی وزیر اعظم بنے تو افتتاح کیا مگر منصوبہ ادھر ہی رہ گیا بعد میں پی ٹی ائی کریڈٹ لیتی رہی مگر وہ چلے گئے ہیں بعد میں پھر مسلم لیگ نون کی حکومت آگہی انہوں نے مشینری لگوا کر کام شروع مگر تا حال خالی جگہوں پر نہ تو بلیڈ لگائے گئے نہ ہی کسی مکان والے کو معاوضہ ملا بھائی پاس کے لوگ بھی شدید احتجاج کر رہے ہیں 25 کلومیٹر سڑک جو ڈیفنس روڈ ہے پورا کشمیر یہاں سے گزرتا ہے ابھی تک چھ سال گزر جانے کے باوجود تعمیرنہ ہوئی نہ سیالہ اور ہیڈ بریج تعمیر ہوا تحصیل ایڈ کواٹر اسپتال ہو تعلیم کا شبہ ہو عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ ووٹ اس مرتبہ اس کو دیں گے جو کہوٹہ پنڈی روڈ بائی پاس تکمیل کرے گا تحصیل ایڈ کوارٹر اسپتال کو 24 گھنٹے سروس اور یونیورسٹی بنوائیں گے اسی کو ہم ووٹ دیں گے جبکہ اندرون شہر کوٹا کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں مقامی اور اعلی قیادت توجہ دیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 September 2023)
Political activity in the PP7 Constituency is low, Higher leadership is not visible and neither local leadership is visible. There is no heir to this constituency. At the time of the election, they come with double-door cars. The people of By Pass are also strongly protesting. The whole of Kashmir passes through here, and even though six years have passed, neither Siala nor Head Bridge has been constructed, Tehsil Head Quarter Hospital, there is no facility available to the people. We will vote for the one who will complete the Pindi road bypass, and make the tehsil headquarter hospital 24-hour service and a university, while all the roads in the inner city of Kahuta are showing ruins, the local and higher leadership should pay attention.
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت سے شہر بھکاریوں کی بھر مار
Due to the negligence of the tehsil administration, the beggars have come to city by large number
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2023)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت سے شہر بھکاریوں کی بھر مار،پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار گداگری کا پیشہ باقاعدہ طور پر کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے بھکاری شہریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے ڈھونگ رچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقم نکلوا سکیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے شہریوں راجہ امتیاز احمدآف منیند شریف،راجہ شاہد اجمل، ملک عبدالقیوم،ندیم سرفراز چوہان، اشرف کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے نمائندے کو یہ بتایا کہ روزانہ صبح سویرے گاڑیاں بھر کر ٹھیکیدار پیشہ ور بھکاری خواتین اور بچوں کو کہوٹہ شہر میں چھوڑ دیتے ہیں جبکہ بعض بھکاری جے ایل آئی اور ایکس ایل آئی میں آتے ہیں انہوں نے بتایا کہ نوجوان لڑکیوں‘ کم عمر بچوں بچیوں اور بزرگ شہریوں نے اللہ کے نام پر خیراب مانگنے کو منافع بخش کاروبار بنا لیا اکثر مقامات پر سڑک کنارہ بیٹھی خواتین نے بچوں کے ہاتھ پاؤں یا سر پر پٹیاں باندھ کر لٹایا ہوتا ہے اور اس بہانے بھیک مانگتی ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا کر ان کی جیبوں سے پیسے نکالتی ہیں دوسری جانب ان بھیک مانگنے والوں میں نوجوان لڑکیوں کی بھی اکثریت ہے جو بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوانوں کو گناہ کی دعوت دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔