DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Police case registered regarding the robbery of Naveed Jewellers worth more than one crore rps
کہوٹہ نوید جیولرز کی ایک کروڑروپے سے زائدما لیت ڈکیتی کی واردات کا گزشتہ روز مقدمہ درج ہو گیا
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ,07،ستمبر,2023)— کہوٹہ نوید جیولرز کی ایک کروڑروپے سے زائدما لیت ڈکیتی کی واردات کا گزشتہ روز مقدمہ درج ہو گیا۔ واردات ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ بعدازاں مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری
ہے۔حاجی صغیر احمد، محمد نوید نے مقدمہ درج ہونے پر تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او بشارت عباسی اور دیگر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پولیس تھانہ کہوٹہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال بر آمدکرے گی۔ یاد رہے کہ حاجی صغیر احمد کی جیولرز کی مین بازار میں بھی
2021 میں چوری کی واردات ہوئی چور دیواریں توڑ کر لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی لے گے تھے مگر تا حال پولیس تھانہ کہوٹہ نے نہ ملزمان پکڑے نہ مال بر آمد کیا۔ کہوٹہ صرافہ برادری کے عہدیداران دیگر تاجر برادری نے پولیس تھانہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ آئے روز صرافہ برادری کی دکانوں پر چوری،ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائی کر کے تاجروں کو تحفظ دیا جائے۔جبکہ حاجی صغیر احمد، محمد نوید نے صرافہ برادری، تاجر برادری، صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 07, September 2023)— A case involving the robbery of jewelry worth over one billion rupees at Naveed Jewelers was registered yesterday. Upon receiving information about the robbery, a team from the Kahuta police station (SHO) swiftly arrived at the scene. The case has now been formally filed, and an investigation is underway.
Upon the registration of the case, Haji Saghir Ahmad and Muhammad Naveed, the owners of Naveed Jewelers, commended the efforts of SHO Basharat Abbasi and his team from the Kahuta police station. They expressed hope that the police in Kahuta would apprehend the culprits and recover the stolen goods promptly.
It’s worth noting that in 2021, Naveed Jewelers fell victim to a burglary in the main market, resulting in the theft of millions of rupees worth of gold and cash. However, to date, neither the culprits have been caught nor the stolen goods recovered. Members of the Kahuta trading community and other businessmen have raised concerns about the recurring thefts and burglaries in the jewelry shops.
In response to these concerns, the Kahuta Jewelers Association, along with other trade associations, have called on the Kahuta police station to take action against these criminal activities and provide security to traders. Haji Saghir Ahmad and Muhammad Naveed expressed their gratitude to the jewelry, trading, and journalistic communities for their support during this challenging time.
تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ گارڈن کالج راولپنڈی روڈ پر سراپا احتجاج کہوٹہ سے اساتذہ کا جلوس پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت میں گارڈن کالج راولپنڈی پہنچا
A Procession of teachers from Kahuta reached Garden College Rawalpindi under the leadership of the Punjab Teachers Union to take part in a protest
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ,07،ستمبر,2023)—پنجاب حکومت کے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے اور لیو انکیشمنٹ قانون کے نفاز کے خلاف آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی سرکاری اداروں کی تالہ بندی کی کال پر تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ گارڈن کالج راولپنڈی روڈ پر سراپا احتجاج کہوٹہ سے اساتذہ کا جلوس پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت میں گارڈن کالج راولپنڈی پہنچا کہوٹہ سے روانگی کے وقت پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ تیمور اختر، تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران راجہ اشراق، عاطف ستی و دیگر نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کی کال پر تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر مکمل طور پر بند ہیں۔ ملازمین کا ایک ہی مطالبہ ہے لیو ان کیشمنٹ اور پینشن رولز میں جو ترمیم کی گئی ہے اس کو فل فور واپس کیا جائے۔
مسلح افواج ہمارا فخر ہیں۔6ستمبر1965ملک کی تاریخ کی ایک سنہری تاریخ ہے۔
Armed forces are our pride. 6th September 1965 is a golden date in the history of the country
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ,07،ستمبر,2023)— معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائےصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افواج ہمارا فخر ہیں۔ ہماری افواج کے جذبہ ایمانی کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل
تسخیر ہے۔ ملک دشمن عناصر کسی خوش فہمی میں نا رہیں ملک کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ 6ستمبر1965ملک کی تاریخ کی ایک سنہری تاریخ ہے۔جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام کردیا تھا۔یہ تاریخ اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ اس دن پوری قوم پاک فوج کی پشت پر تھی۔ جس کے باعث اللہ نے ان کو عظیم فتح سے سرفراز فرمایاانہوں نے کہا کہ6ستمبر1965کو دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔ یوم دفاع و شہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965 میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔ اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع جرات، بہادری، حب الوطنی سے لگن کی علامت ہے۔ افواج پاکستان نے جراتمندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ افواج پاکستان نے پوری قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ دفاع وطن کی خاطر افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ شہدا کے خاندانوں کو ان کے حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔