DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Defence day celebrated in Kahuta and the rest of Pothwar region

کہوٹہ اور علاقہ پوٹھوار میں یوم دفاع منایا جا رہا ہے۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی،کاروباری و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر نے 6ستمبرکے حوالے سے کہا کہ چھ ستمبر کا دن قومی یکجہتی،فخر کا دن ہے اس سے کچھ یادیں اور کچھ باتیں وابسطہ ہیں ہر قوم و ملک میں ایسے واقعات یا تقریبا ب رونماء ہوتے ہیں جن پر پوری قوم فخر بھی کرتی ہے اور مناتی بھی ہیں پاکستان کے76سالہ دور میں ایسے واقعات کی کمی رہی ہے نہ تو ہم نے کوئی ایجاد کی نہ تعلیمی میدان میں ہماری یونیورسٹیوں نے کوئی نمائیاں پوزیشن حاصل کی نہ ہی ہم معاشی طور پر آزاد ہو سکے نہ عدل و انصاف میں ہماری دنیا میں کوئی نمائیاں پوزیشن ہے اور نہ ہی سیاسی طور پر ہم باشعور قوم بن سکے ہیں لیکن چند ایک واقعات ایسے ہیں جن پر ایک قوم کی حثیت سے فخر کرتے ہیں اور کرنے کا حق رکھتے ہیں ان میں 6ستمبر1965،21مئی1990اور سال1992ہیں 6ستمبریعنی آج کا دن ایک ناقابل فراموش، جر ائت،بہادری اور وطن کی محبت کا دن تھا جس سے وابسطہ یادیں آج بھی قوم کے دل ودماغ میں تازہ ہیں ان کا چند ایک ذکر کرنا میں لازمی سمجھتا ہوں وہ چونڈہ محاذ ہو یا بر کی میں 6ستمبر تک اپنے مختصر سے جوانوں کے ساتھ میجر عزیز بھٹی شہید کا مقابلہ جس نے لاہو ر کو محفوظ کیا اور خود جام شہادت نوش فرمائی یا جنگ عظیم دوئم کے بعد سیالکوٹ میں ٹینکوں کا سب سے بڑا معر کہ جس میں اپنے سے 5گنا زاہد بڑھے دشمن کو لوہے کے چنے چبوائے یا سند ھ راجستھان میں دشمن کے بہت سے قلعوں پر قبضہ یا بہادر نیوی کا کاٹھیا وا ر پر حملہ یا ہماری ایک ہی آبدوزکا جس نے دشمن کے ائر کرافٹ کیرئیر کو اپنی اینکر پوزیشن سے ہلنے نہ دیا یا ایم ایم عالم کا ایک منٹ کے کم عرصے میں دشمن کے5جہازوں کی تباہی اور پٹھان کوٹ ائر بیس کی تباہی بہت قابل فخر یادیں ہیں، لیکن 1965کی سب سے یادگار اور خوش آئندجس پر سر فخر سے اور سینہ جوش سے تن جاتا ہے وہ پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام کا یک جہان دو قلب ہو کر اس متحان کا مل کر مقابلہ کر نا تھا عوام میں ایک عجیب ہی جوش و خروش وطن اور اپنی افواج سے محبت کا جذبہ تھا جب دشمن کے طیاروں کے ساتھ آسمان پرہمارے طیاورں کی فائٹ ہوتی تھی تو لوگ بجائے تہ خانوں یا سر نگوں میں چھپنے کے بجائے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر اپنی افواج کے حق میں نعرے لگاتے تھے لاہوراور سیالکوٹ کے شہری اپنی افواج کے لیے کھانااور ناشتہ لے کر اگلے مورچوں تک چلے جاتے اپنی جان کی پراہ نہ کرتے ہوئے ہمارے گلوکار مورچوں میں جا کر اپنے فوجیوں کے لیے نغمیں گاتے (اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے)ہمارے ہر قبیلے کے جوان کو سند ھ میں فوج کے ساتھ مل کر دشمن سے لڑتے بھی رہے ہمارے قبائیلی لوگ اگلے مورچوں میں فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے ساتھ لڑتے رہے ایک ٹیڈی پیسے میں ایک دفاعی فنڈ کی سکیم بہت کامیاب رہی بوڑھی عورتیں اور بزرگ دن رات مصلے پر بیٹھے افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاہیں کرتے تھے نیا جذبہ تھا “ذرا سوچیے”جنگ کے بعد اگر کوئی جوان وردی میں سفر کے لیے بس میں سوار ہوتا تو یقین جانیے آدھی اس کو سیٹ دینے کے لیے کھڑی ہو جاتی تھی ایسی یکجہتی کسی بھی قوم کو ناقابل تسخیر بنا تی ہے”ذرا سوچیے”ضرورت اس امر کی ہے کہ 1965والے جذبے کو کس طرع اور کتنا جلدی دوبارہ لایا جائے “ذرا سوچیے”

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 6 September 2023)
Raja Javed Akhtar, a well-known political, social, business and academic figure of Kahuta, said regarding September 6 that September 6 is a day of national unity and pride, some memories and some things are associated with it. There are events that the entire nation is proud of and celebrates. In the 76 years of Pakistan, there has been a lack of such events. We have not been able to be free, nor do we have a prominent position in the world in terms of justice and fairness, nor have we become a politically conscious nation, but there are a few events that we are proud of as a nation and have the right to do. The 6 September 1965, 21 May 1990 and the year 1992. 6 September i.e. today was an unforgettable day, a day of courage, bravery and love for the country, the memories associated with which are still fresh in the hearts and minds of the nation. Be it the battle of Major Aziz Bhatti Shaheed, who secured Lahore and martyred himself, with his younger men until September 6, or the biggest battle of tanks in Sialkot after the Second World War.

Show More

Related Articles

Back to top button