DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Various activities organized regarding anti-dengue activities at Government Associate College for Women
گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے رواں ہفتہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2023)
گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے رواں ہفتہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی، اینٹی ڈینگی ڈیسک، اینٹی ڈینگی کٹ، اور پودوں کی کٹنگ جیسے کام کیے گئے جن کے ذریعے ڈینگی کو کنٹرول کرنا آسان ہوگا اسی طرح اینٹی ڈینگی شعور اجاگر کرنے کے لیے بینرز، سیمنار کا وقتا فوقتا انعقاد کیا جاتا ہے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین مسز رضوانہ نے کہا کہ جہاں ہم کالج میں تعلیمی حوالے سے محنت کرتے ہیں وہی بچوں کو دیگر سرگرمیاں ڈینگی سے بچاو کے متعلق آگاہی اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جاتی ہے تا کہ ڈینگی جیسے موذی مرض کو کنٹرول اور اس پر قابو پایا جا سکے نسل نو کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار فوری ادا کیا جا سکتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں ہم کالج میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں وہی غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کو ہنی و جسمانی تندرست و توانا رکھتے ہیں ساتھ ہی شجر کاری، ڈینگی بچاو ایسے کئی پروگرام کر کے ان میں شعور بیدار کرتے ہیں تا کہ اپنے ملک میں نسل نو بہتر کردار ادا کر سکیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 4, 2023) — Government Women’s ASO College organized various activities related to the anti-dengue campaign. These activities included cleanliness drives, an anti-dengue desk, dengue kits distribution, and tree plantation. These efforts aim to facilitate the control of dengue through preventive measures and raise awareness about anti-dengue measures.
During this occasion, Ms. Rizwana, the Principal of Government Women’s ASO College, expressed that just as they work diligently in the educational field at the college, they also brief children on dengue awareness and actions to save them from dengue. She emphasized that by actively engaging the younger generation, society can foster a positive change and take immediate steps to control and manage diseases like dengue.
She further stated that while they are committed to improving the educational standards at the college, they also organize extracurricular activities that keep the students physically and mentally fit. Programs such as tree planting and anti-dengue initiatives are designed to raise awareness and sensitize the youth, allowing them to play a better role in their society.
The college’s efforts highlight the importance of education and community involvement in creating a healthier and more aware society.
شیخ عبدالوحید کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سینٹر و دیگر اداروں کا دورہ
“Sheikh Abdul Wahid Visits Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis and Kidney Center and Including Other Institutions”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2023)
ملک پاکستان کی نامور کاروباری و سماجی شخصیت اونر نجی کمپنی شیخ عبدالوحید کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سینٹر و دیگر اداروں کا دورہ ایکسرے مشین سمیت تمام سیٹ اپ اور الفتح ویمن ووکیشنل ٹکینیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر کی بچیوں کو سپلائی مشین کا پورا سیٹ دینے کا اعلان جلد ایکسرے مشین انسٹال کر کے باقائدہ افتتاح و آغاز کیا جائے گا شیخ عبدالوحید کی گفتگو اس موقع پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی اور شاہ تاج کمپنی کہوٹہ کے ڈسٹریبیوٹر پرویز مغل بھی ہمراہ تھے شیخ عبدالوحید نے اس موقع پر غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ کر کے مریضوں کی عیادت کی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ الفتح ویمن ووکیشنل ٹکینیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر کا دورہ کیا جہاں کی انچارج مسز آصف ربانی قریشی نے انکو بریفنگ دی بعدازاں انھوں نے محمد بشیر کمپیوٹر لیب اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کا بھی دورہ کیا اور او پی ڈی، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز کے متعلق ہونے والے اقدامات کو بھی دیکھا شیخ عبدالوحید نے غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کو کہوٹہ کشمیر اور پوٹھوہار کے لیے انمول تحفہ قرار دے دیا شیخ عبدالوحید نے اس موقع پر اس ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بہت جلد ایکسرے مشین کا سیٹ اپ انسٹال کرنے کا اعلان کیا جبکہ بچیوں کو سپلائی مشین اور جہیز متعلق بھی اقدامات کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے کہا کہ ہماری خوشی ہے کہ شیخ عبدالوحید جن کی خدمات انسانیت کے حوالے سے پورے پاکستان میں ہیں جو مستحق غریب نادار لووگں کا سہارا بنیں ہیں وہ یہاں تشریف لائے انھوں نے اونر شاہ تاج کمپنی شیخ عبدالوحید، پرویز مغل کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ شیخ عبدالوحید کی آمد پر انکا پرتباک استقبال بھی کیا گیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2023)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ محمد شکیل کیانی کا وقاص کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ اپنے دوست معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے دوبیرن کلاں کے مقام پر شہزاد کیانی کے جوانسالہ بیٹے، راجہ ناصر علی کیانی اور راجہ یاسر علی کیانی کے کزن وقاص کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر حاجی راجہ ریاست علی کیانی،ساہیں محمد پرویز،مرزا لیاقت علی، چوہدری شفیق بھی موجود تھے، علاوہ ازیں انہوں نے کہوٹہ بار سینئر ایڈوکیٹ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار سلطان ایڈوکیٹ، چیئرمین کوکب جرال اور عدیل افضل بھی موجود تھے۔